Islamic Poetry بحضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم

Discussion in 'Urdu Poetry by Topics' started by Silla Shah, Sep 2, 2011.

  1. Silla Shah Well-Known Pakistani

    Message Count:
    982
    Likes Received:
    1,118
    مرے رسول کہ نسبت تجھے اجالوں سے
    میں تیرا ذکر کروں صبح کے حوالوں سے

    نہ میری نعت کی محتاج ذات ہے تیری
    نہ تیری مدح ہے ممکن مرے خیالوں سے

    تُو روشنی کا پیمبر ہے اور مری تاریخ
    بھری پڑی ہے شبِ ظلم کی مثالوں سے

    ترا پیام محبت تھا اور میرے یہاں
    دل و دماغ ہیں پُر نفرتوں کے جالوں سے

    یہ افتخار ہے تیرا کہ میرے عرش مقام
    تو ہمکلام رہا ہے زمین والوں سے

    مگر یہ مفتی و واعظ یہ محتسب یہ فقیہہ
    جو معتبر ہیں فقط مصلحت کی چالوں سے

    خدا کے نام کو بیچیں مگر خدا نہ کرے
    اثر پذیر ہوں خلقِ خدا کے نالوں سے

    نہ میری آنکھ میں کاجل نہ مُشکبُو ہے لباس
    کہ میرے دل کا ہے رشتہ خراب حالوں سے

    ہے تُرش رو مری باتوں سے صاحبِ منبر
    خطیبِ شہر ہے برہم مرے سوالوں سے

    مرے ضمیر نے قابیل کو نہیں بخشا
    میں کیسے صلح کروں قتل کرنے والوں سے

    میں بے بساط سا شاعر ہوں پر کرم تیرا
    کہ باشرف ہوں قبا و کلاہ والوں سے


    ۔۔۔احمد فراز

    Silent Voice and dasht-e-tanhae like this.
  2. dasht-e-tanhae Inactive Member

    Message Count:
    3,206
    Likes Received:
    2,335
    bohat khoobsurat

    JazakAllah khair


  3. Silent Voice Star Pakistani

    Message Count:
    13,370
    Likes Received:
    5,736
  4. syed sohail hussain shah New Member

    Message Count:
    3
    Likes Received:
    0

Share This Page

Users found this page by searching for:

  1. میرے رسول کہ نسبت تجھے اجالوں سے

    ,
  2. میرے رسول کہ نسبت تجھے اجالوں سے

    ,
  3. نہ تیری مدح

    ,
  4. میرے رسول کہ نسبت تجھے,
  5. دل جالے,
  6. بحضور سرور کائنات,
  7. کاجل