Funny Poetry ڈاکوؤں سے انٹرویو

Discussion in 'Urdu Poetry by Topics' started by Noor, Jun 15, 2011.

  1. Noor Inactive Member

    Message Count:
    2,150
    Likes Received:
    2,447

    ڈاکوؤں سے انٹرویو
    جی اس بندے کو ویسے تو ابوداؤد کہتے ہیں
    بہت سے مہرباں لیکن ابو المردود کہتے ہیں
    مرے والد فرید آباد کے مشہور ڈاکو تھے
    خدا بخشے انھیں، اپنے زمانے کے ہلاکو تھے
    نہیں تھا چور کوئی شہر میں دادا کے پائے کا
    چرا کر گھر میں لے آئے تھے کتا وائسرائے کا
    مرے ماموں کے جعلی نوٹ امریکا میں چلتے تھے
    ہزاروں چور ڈاکو ان کی نگرانی میں پلتے تھے
    مرے پھوپھا چھٹے بدمعاش تھے اپنے زمانے کے
    خدا بخشے بہت شوقین تھے وہ جیل خانے کے
    خُسر صاحب سخاوت پور کی رانی بھگا لائے
    مرے ہم زُلف اس کی تین بہنوں کو اُٹھا لائے
    مرے بھائی نے کی تھی فور ٹونٹی چیف جسٹس سے
    وہ جب بگڑا، جلا دیں اس کی مونچھیں اپنی ماچس سے
    بڑے وہ لوگ تھے لیکن یہ بندہ بھی نہیں کچھ کم
    خدا کا فضل ہے مجھ پر نہیں مجھ کو بھی کوئی غم
    میں راجوں اور مہاراجوں کی جیبیں بھی کترتا تھا
    چرس، کوکین اور افیون کا دھندا بھی کرتا تھا
    مرے معمولی شاگردوں نے چودہ بینک لوٹے تھے
    مری کوشش سے باعزت بری ہو کر وہ چھوٹے تھے
    عدالت مانتی تھی میری قانونی دلیلوں کو
    کرایا میں نے اندر شہر کے پندرہ وکیلوں کو
    جو دن میں نے گزارے، شان و شوکت سے گزارے ہیں
    ذرا کچھ ان دنوں ہی میرے گردش میں ستارے ہیں

    Heer likes this.
  2. Heer Inactive Member

    Message Count:
    7,607
    Likes Received:
    8,686
    lol...this is too good...where did you find it:p


  3. tinybud1 Well-Known Pakistani

    Message Count:
    193
    Likes Received:
    88

Share This Page