Dinner Healthy Kabab Chana Fry Kabab Recipe In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
چنا فرائی کباب

chana.jpg

اجزاء:سفید چنے ایک سے ڈیڑھ کپ،شملہ مرچ آدھی،پیاز ایک عدد، ٹماٹر ایک عدد،ہرا دھنیا 1/4 گٹھی، پودینہ 1/4گٹھی،ہری مرچ تین عدد، نمک حسب ذائقہ،کٹی لال مرچ1/2چائے کا چمچ، ثابت زیرہ1/2چائے کا چمچ،پسا دھنیا1/2چائے کا چمچ،پسی ہوئی کھٹائی1/2چائے کا چمچ،انڈہ ایک عدد، بیسن تین کھانے کے چمچ ،تیل تلنے کے لیے
ترکیب: پہلے آدھی شملہ مرچ ،ایک عدد پیاز،ایک عدد ٹماٹر اور تین عدد ہری مرچ کو اچھی طرح باریک کاٹ لیں۔ اب ایک سے ڈیڑھ کپ سفید چنوں کو ابال کر پیس لیں،پھر ایک پیالے میں پسے ہوئے چنے،شملہ مرچ،پیاز،ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر مکس کریں۔اب اس میں1/2چائے کا چمچ ثابت زیرہ، 1/2چائے کا چمچ پسا دھنیا،1/2چائے کا چمچ کٹی لال مرچ،حسب ذائقہ نمک، 1/2چائے کا چمچ پسی ہوئی کھٹائی،ایک عدد انڈہ اور تین کھانے کے چمچ بیسن شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور کباب بنا لیں۔جب تمام کباب تیار ہو جائیں تو پین میں تیل گرم کر کے کباب فرائی کر لیں۔تیار ہونے پر کسی بھی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔​
 

Back
Top