Urdu Articles & Columns

Pakistani Urdu Columns, English Columns, Urdu Articles, Urdu Editorials, Special and Investigative Reports, Important News and Events from Pakistan, Political News and Views, Javed Chaudhry Latest Columns, World News, Cricket News, Sports News Analysis and much more from Jang, Express, Nawaiwaqt, Khabrain, Dawn, TheNews, TheNations and other Urdu and English Newspapers at one place.
Sticky threads
پڑے مشکل اگر کوئی تو ہنس کر ٹال دیتا ہوں میں اپنی مشکلوں کو مشکلوں میں ڈال دیتا ہوں (سید فراست بخاری) 30 دسمبر 2023 تک لاہور کی تقریباً سبھی ادبی تقاریب میں گلے میں کیمرہ لٹکائے، کاندھے پر ایک بیگ اٹھائے اور جیب میں قلم سجائے پختہ عمر کے مگر چاک و چوبند اور متحرک بزرگ شخص دیکھنے کو ملتے تھے، ادب کی دنیا جسے سید فراست بخاری کے نام سے جانتی ہے۔ سید فراست بخاری صاحب نے اپنے گلے میں لٹکے کیمرے سے ناجانے کتنی ہی ان گنت تقاریب کو بغیر کسی کی لالچ کے عکس بند کیا اور کتنے ہی نایاب، سنہرے اور خوشگوار لمحات کو اپنے پاس محفوظ کرتے رہے اور پھر اسے سوشل و پرنٹ میڈیا پر نشر کر کے اور کروا کر ادب کی بے لوث خدمت کرتے رہے۔ بھولے بھالے چہرے اور شفیق لہجے کے مالک سید فراست بخاری صاحب کے بیگ میں تقاریب کی عکس بندی کے تصویری البمز کے علاوہ سنہری تاروں اور...
آجکل پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزیر اعظم انور کاکڑ صاحب اسرائیل و فلسطین کے حوالے سے "دو ریاستی حل " کی بھرپور وکالت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی طرح ہمارے سپہ سالارجنرل حافظ عاصم منیر صاحب بھی اپنے امریکہ کے دورے پر نیو یارک میں فلسطین کی مبارک سر زمین پر دو ریاستی حل کو اس کا پائیدار حل قرار دیتے ہیں۔ جہاں تک ہمارے وزیر اعظم صاحب کی بات ہے تو وہ یہ کہتے ہیں کہ قائد اعظم کے اسرائیل کو امریکہ کی ناجائز اولاد قرار دینے اور اسے تسلیم نہ کرنے کے سیاسی موقف سے ہٹ کر کوئی اور سیاسی موقف اختیار کرنا کوئی کفر کی بات نہیں ، بلکہ محض ایک سیاسی رائے میں اختلاف ہے۔ کاکڑ صاحب شاید یہ بات بھول گئے ہیں کہ اسلام کی سرزمینوں سے متعلق اسلام کا بھی ایک حکم ہے، جو کہ یہ ہے کہ جب کفار مسلمانوں کی سرزمین پر چڑھ دوڑیں تو مسلمانوں پر فرض ہے کہ ان سے لڑیں اور...
مسلم ممالک کے ساٹھ کے قریب عرب اور غیر عرب حکمرانوں نے بروز ہفتہ 11نومبر، 2023 کو ریاض میں ملاقات کی تاکہ غزہ پر یہودی جارحیت پر بحث کی جا سکے۔ یعنی یہودی جارحیت کے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد، گیارہ ہزار سے زائد شہیدوں اور تیس ہزار زخمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ گویا ان حکمرانوں کو اس کا انتظار تھا کہ ناپاک یہودی، غزہ کے مسلمانوں کے خلاف جس حد تک جاسکتے ہیں،جرائم میں ان تمام حدوں کو پار کردیں! ان حکام کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ساتھ کھڑے ہوں تو ایک تصویر میں بھی بمشکل پورے آتے ہیں۔ اور اب اتنا کچھ گزر جانے کے بعد انہوں نے اپنی خاموشی کو توڑا ہے اور غزہ میں یہودی وجود کی وحشیانہ کاروائیوں کے بارے میں بات کرنے لگے ہیں۔ یہ حکمران محاصرہ ختم کرنے، غزہ پر بمباریاں روکنے اور کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کس سے کرتے ہیں؟ جبکہ...
سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین و قانون کی حکمرانی کی فتح ہوئی ہے اس فیصلے پر قانونی ماہرین کی مختلف آراء ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ آئین و قانون کی حکمرانی کی فتح ہوئی ہے جو اختیارات کی بھینٹ چڑھے ہوئے تھے انکو آج آزادی ملک گئی ہے اور اب مشاورت سے فیصلے ہونگے جن میں یقیناً شخصی اجارہ داری سے نجات ملے گی۔ آج اگر بندیال چیف جسٹس ہوتے تو فیصلہ مختلف ہوتا کتنی عجیب بات ہے کہ ایک چیف جسٹس کے بدلنے سے فیصلوں میں یکسر تبدیلی آجاتی ہے۔ اگر آج بندیال ہوتے تو وہ اپنی مرضی کا بنچ بنا کر اپنی مرضی کا فیصلہ لے لیتے اور یہ مرضی کے فیصلوں کاسلسلہ یوں ہی چلتا رہتا۔ کیا اسے آئین و قانون کی حکمرانی کہا جاسکتا ہے؟ وہی عدالت ، وہی آئین اور وہی قانون مگر ایک شخص کے بدل جانے سے فیصلے بدل جاتے ہیں۔ رائے میں اختلاف بھی ہوسکتا ہے مگر اس کی بنیاد ہمیشہ...
اس بارے میں بحث بڑھ رہی ہے کہ آیا بعض ممالک کی جانب سے چند تجارتی معاہدات میں ڈالر کو چھوڑ کر دیگر کرنسیوں کا استعمال کیا ڈالر کی بالادستی کو ختم کر پائے گا۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ لوگوں نے ڈالر کے زوال کے امکان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی ہوں، اور معیشت میں ہونے والے مسلسل اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے، یہ آخری بار بھی نہیں ہوگا۔ لیکن موجودہ بحث کو سمجھنے اور اسے تناظر میں رکھنے کے لیے، ہمیں نظام کی حقیقت یعنی اس کے سیاسی اور اقتصادی دونوں پہلوؤں کو دیکھنا ہو گا، اور یہ سمجھنا ہوگا کہ کس طرح امریکہ اس سرمایہ دارانہ ورلڈ آرڈر کی جڑوں میں موجود ہے جس ورلڈ آڈر کے ساتھ تمام ممالک اپنی وفاداریاں جوڑے ہوئے ہیں۔ حالیہ خبروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس بحث کا آغاز کچھ اس طرح ہوا کہ کچھ ریاستوں نے امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی "یوآن" میں معاہدات...
6th September 1965 Memoirs 6 September 1965 ki Yaadein (Historical Pictures) - The History of Pakistan 6th September 1965 War As It Happened Original Photos And Clips - The Armed Forces of Pakistan 6 September 1965 Ayub Khan Historical Address To Pakistani Nation - The History of Pakistan 6th September 1965 By Professor Javed Iqbal Nadeem - General Knowledge Pakistan Defense Day 6th September 2017 - Social Events and Festivals Aye Watan Hum hain Teri Shama ke Parwano mein by Masood Rana - The History of Pakistan Jang e September 1965 Kaise Shuru Huii ? By Sohaib Marghub - General Knowledge Youm e Difa e Pakistan 6th September 1965 - Pakistan Army - The Armed Forces of Pakistan Jab Dharti Maa Nay Yaad Kiya - 6 September ki Yaad -...
Explore challenges faced at the Pak-Afghan border and effective solutions by Ghazali Farooq in his article. Delve into complexities and discover resolutions. امریکہ نے بھارت کو ایک صنعتی مرکز بنانے کے لیے بھارت کے ساتھ مشترکہ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب امریکہ پاکستان کو اندرونی انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھنے کی ترغیب دے رہا ہے۔ بھارت کا ویژن بھارت کا اپنا نہیں بلکہ امریکہ کاویژن ہے۔ اسی طرح خطے کے لیے پاکستان کی اختیار کردہ پالیسی بھی امریکہ ہی کی دین ہے۔ مشرف کے "سب سے پہلےپاکستان" اور ترقی اور خوشحالی کے بدلے مغرب کی غلامی کے تصور نے پاکستان کے اسٹرٹیجک اثر و رسوخ اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔افغانستان- پاکستان کے سرحدی علاقے کی جغرافیائی سیاست بڑی طاقتوں اور خطے کے لیے ان کی پالیسیوں کے درمیان ایک...
’Rivers of Power By Naseem Ahmed Bajwa اس عنوان سے کمال کی کتاب امریکی جغرافیہ دان لارنس سمتھ نے لکھی اور برطانیہ کے بڑے ناشرین میں سے ایک Allen Laneنے بڑے سلیقہ سے شائع کی۔ کتاب کا ثانوی عنوان ہے ''کس طرح ایک قدرتی طاقت نے سلطنتوں کو جنم دیااور تہذیبوں کو تباہ کر دیا‘‘۔ اُس وقت جب کورونا وائرس کی بلا دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح برطانیہ کو بھی لپیٹ میں لینے والی تھی‘ مجھے یہ کتاب لاک ڈائون میں دکانیں بند ہو جانے سے صرف ایک دن پہلے ملی۔ دنیا کے بے شمار شہروں کی طرح‘ جو دریائوں کے کنارے آباد ہیں‘لندن کی پہچان River Thamesہے۔ اس کے کنارے (جنوب مشرقی لندن میں) Royal Naval Collegeہے جس نے چار صدیاں برطانوی بحریہ کے افسروں کو اتنے اعلیٰ معیار کی تربیت دی کہ وہ سترہویں صدی (جب ایسٹ انڈیا کمپنی معرض وجود میں آئی) کے شروع سے سمندروں کو مسخر کرتے...
قرآن مجید کی کچھ آیات سے سیکولر اور دین کے دشمنوں کو بے چینی لاحق ہے، ان کی یہ مذموم خواہش ہے کہ کسی طرح ان شاندار آیات کو باطل اور لغو ثابت کردیں۔ ان آیاتِ کریمہ کو سامنے رکھ کر شرانگیز لوگوں نے اپنی بہتان تراشیوں اورجھوٹے الزامات کے تیراسلام پر برسانے شروع کر رکھے ہیں ۔ ان میں سے ایک نمایاں آیت یہ ہے : (فَلِلذَّكَرِ مِثۡلُ حَظِّ ٱلۡأُنثَيَيۡنِۗ)۔" پس مرد کاحصہ دو عورتوں کےبرابر ہے۔" ۔ پروپیگنڈا کرنے والوں نے اسلام پر مردوں کا جانب دار ہونے اور عورت کے ساتھ ناانصافی روا رکھنے کا الزام عائد کیا، کیونکہ اسلام وراثت میں عورت کو مردکے حصے کا آدھا دینے کا حکم دیتا ہے، بار بار دُہرائے جانے والے اس جھوٹ کی وجہ سے بعض مسلمان گومگو کا چکار ہو گئے اور وہ اس بات سے قاصر سے تھے اس کا کیا جواب دیا جائے۔ اگر یہ جھوٹے لوگ اسلام کے ظہور سے پہلے عورت...
شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ۔۔۔۔۔۔۔۔ جویریہ صدیق درخت ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں اور ان سے ملنے والے آکسیجن سے ہم زندہ ہیں۔درخت کی لکڑی، چھال، پتے، تنا، شاخیں،گودا، جڑیں ہر چیز انسان کے لئے فائدہ مند ہے یہ زمین کا زیور ہیں۔پاکستان میں آلودگی بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ تعمیرات، آبادی میں اضافہ ، ٹریفک کا دھواں ، شجرکاری نہ ہونا ، فیکٹریوں کا دھواں اور صنعتی مواد نے بہت سے ماحولیاتی مسائل کھڑے کردیئے ہیں جس میں موسمیاتی تبدیلیاں،درجہ حرارت میں اضافہ، ہیٹ ویو، گلیشیئرز کا پگھلنا ، سیلاب کا آنا ، زمینی کٹاو ، خشک سالی اور آلودگی سے اموات سرفہرست ہیں۔اس لیے وقت کی یہ اہم ضرورت ہے کہ ہم ماحول دوست سرگرمیاں کریں جس میں شجرکاری سرفہرست ہے۔حضرت محمد ﷺنے فرمایا’’ جو کوئی درخت لگائے پھر اسکی نگرانی اور حفاظت کرتا رہے یہاں تک کہ درخت پھل دینے لگے اور...
On April 26, 1964, Tanganyika and Zanzibar merged to form the United Republic of Tanzania. Learn about the birth of this diverse and vibrant nation on Union Day. Distinct Histories and Cultures of Tanganyika and Zanzibar Before the union, Tanganyika and Zanzibar had distinct histories and cultures. Tanganyika had been a German colony until World War I when it was taken over by Britain as a League of Nations mandate. Zanzibar, on the other hand, had been ruled by the Sultanate of Oman before becoming a British protectorate in the late 19th century. The two territories had different political systems, economies, and languages, with Tanganyika primarily using Swahili and English, while Zanzibar used Swahili and Arabic. Shared Vision...
چند لوگوں کا خیال یہ ہے، خصوصاً وہ جو حکمران اشرافیہ سے تعلق رکھتے ہیں،کہ اگر پاکستان میں اسلام کا نظام خلافت قائم ہوتا ہے تو پوری دنیاپاکستان پردھاوا بول دے گی۔ اور یوں پاکستان میں نظام خلافت کےقیام سے ایک اور جنگِ عظیم چھِڑ جائے گی۔ اس تصور کے پسِ منظر میں بڑی دلیل یہ دی جاتی ہے کہ موجودہ ورلڈآرڈر، جس کی سربراہی امریکہ کرتا ہے،اپنے خلاف کوئی آواز بھی اٹھائے جانے کی ہرگزاجازت نہیں دیتا۔ اس نئی صدی کے آغاز سے ہی ہم دیکھتے ہیں کہ امریکہ نے عراق کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ امریکہ نے ایران، شمالی کوریا اور یہاں تک کہ روس کے خلاف یوکرائن کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے سخت ترین پابندیاں لگائیں ۔ حالانکہ یہ وہ ریاستیں ہیں جو کہ نظریاتی طور پر موجودہ ورلڈآرڈر کو چیلنج نہیں کررہیں، بلکہ وہ عالمی سیاست کے میدان میں اپنے حجم کے مطابق کسی حد تک ایک قابل...
On April 9, 2003, the world witnessed the fall of Baghdad to U.S.-led forces, marking a significant milestone in the Iraq War. The fall of the city, which had been the center of power for Saddam Hussein's regime, was a turning point in the conflict that began on March 20, 2003, when the United States and its allies launched a military campaign to overthrow the Iraqi dictator. The Iraq War had been sparked by a perceived threat of weapons of mass destruction (WMD) possessed by Saddam Hussein's regime. However, despite extensive searches by the United Nations weapons inspectors, no such weapons were found. Nevertheless, the U.S. administration remained convinced that the Iraqi regime posed a significant threat to regional and global...
عمران خان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان دوری کی وجوہات سے پہلے آپ کو مسلم دنیاکے تیسرے بڑے تنازعے کو جاننا ہوگا‘ ترک صدر طیب اردگان اور ملائیشیا کے مہاتیر محمد سمجھتے ہیں۔ مسلمانوں کی تعداد عربوں سے زیادہ ہے لہٰذا ہم لوگ اسلام کے اصل امین ہیں جب کہ عربوں کا دعویٰ ہے ہمارے پاس مکہ اور مدینہ ہیں چناں چہ ہم اسلام کے وارث ہیں‘ او آئی سی عربوں کی سب سے بڑی سیاسی اور سفارتی طاقت ہے‘ یہ اس پر بہت حساس ہیں اورطیب اردگان اور مہاتیر محمد یہ طاقت ان سے چھیننا چاہتے ہیں اور پاکستان نے اس کشمکش میں ہمیشہ عربوں کا ساتھ دیا‘کیوں؟ کیوں کہ ہمارے پچاس لاکھ ہنر مند عرب ملکوں میں کام کرتے ہیں اور یہ ’’فارن ریمیٹنس‘‘ کا سب سے بڑا سورس ہیں‘ دوسرا عرب ملک 70 برسوں سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں اور تیسرا سعودی عرب ہماری مذہبی...
پچھلے کچھ عرصے سے ڈیورنڈ لائن کے دونوں جانب افغان اور پاکستانی سیکورٹی فورسز کے درمیان وقتاًفوقتاً تصادم اور جھڑپیں دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں۔ ان جھڑپوں میں دونوں ممالک کے دسیوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔اگست 2021 ء کے وسط میں طالبان کے افغانستان میں برسر اقتدار آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان حالات میں یہ جاننے کی ضرورت پیدا ہوتی ہے کہ اس کے اسباب کیا ہیں؟ اور کیا اس کے اسباب علاقائی ہیں یا خارجی ہیں؟ ان جھڑپوں کا محرک اور دونوں ممالک کے درمیان اس تناؤ میں اضافے کا بنیادی سبب امریکہ اور پاکستان کی حکومتوں کی جانب سے طالبان پر دباؤ ڈالنا اور انہیں اشتعال دلانا ہے ۔ جہاں تک امریکہ کی جانب سے ایسا کرنے کا تعلق ہے تو امریکہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو بین...
یہ 18 اگست 2022 کی شام تھی‘ صدر عارف علوی کی صاحب زادی نے رات آٹھ بجے اپنی چند سہیلیوں کو کھانے پر ایوان صدر بلا رکھا تھا لیکن پھر سوا سات بجے فون آیا اور صدر پرائیویٹ کار میں صرف ملٹری سیکریٹری کے ساتھ ایوان صدر سے نکل گئے۔ ان کے ساتھ پروٹوکول اور سیکیورٹی کی کوئی گاڑی نہیں تھی‘ اس رات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے طویل تعطل کے بعد ان کی پہلی ملاقات ہوئی‘ صدر عارف علوی کی خواہش تھی آرمی چیف عمران خان سے ملاقات کریں تاکہ دوریاں ختم ہو جائیں۔ جنرل باجوہ آج بھی مانتے ہیں صدر علوی نے پورے اخلاص کے ساتھ کوشش کی ‘ یہ عمران خان‘ فوج اور ملک تینوں کے لیے فکر مند تھے لیکن عمران خان نے ان کے اخلاص کو وقعت نہیں دی اور یوں مسائل بڑھتے چلے گئے‘صدر اگلی صبح 19 اگست کو فیملی کے ساتھ کراچی چلے گئے لیکن پھر اسی سہ پہر انھیں فون کیا گیا اور یہ فوری...

Browse forums

Have Fun with PWPians

Events & Festivals

English Literature Forum

Library

Education, Knowledge & IT

Contests, Awards, Interviews

Children & Parenting

Back
Top