کورونا کے آفٹر شاکس ۔۔۔۔۔ نزیر ناجی
کرۂ ارض پر''کورونا وائرس‘‘ موضوع بحث ہے۔ یہ وائرس لگ بھگ دنیا کے 155 ممالک میں سرایت کر چکا ہے ‘جس کے باعث عالمی معیشت، تجارت، کھیل سمیت زندگی کا ہر شعبہ بری طرح متاثر ہو اہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اسے عالمی وبائی مرض بھی قرار دے چکاہے۔کئی ممالک میں لاک ڈاؤن اور کئی دیگرریاستوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ دیکھنے کو ملا۔عالمی وبا قرار دیے جانے کے بعد دنیا کی متعدد حکومتوں نے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ماضی کی قوموں کا ذکرکریں تووہ ایک چھوٹے سے علاقے میں آباد تھیں اور ان کی آبادی چند لاکھ سے زیادہ نہ رہی ہوگی‘ لیکن آج تو بڑی بڑی آبادی کے ملک اور قومیں ہیں، تو اب ہم ان قصوں کا انطباق آج پر کیسے کرسکتے ہیں؟وبائی امراض کے...