عمران خان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان دوری کی وجوہات سے پہلے آپ کو مسلم دنیاکے تیسرے بڑے تنازعے کو جاننا ہوگا‘ ترک صدر طیب اردگان اور ملائیشیا کے مہاتیر محمد سمجھتے ہیں۔
مسلمانوں کی تعداد عربوں سے زیادہ ہے لہٰذا ہم لوگ اسلام کے اصل امین ہیں جب کہ عربوں کا دعویٰ ہے ہمارے پاس مکہ اور مدینہ ہیں چناں چہ ہم اسلام کے وارث ہیں‘ او آئی سی عربوں کی سب سے بڑی سیاسی اور سفارتی طاقت ہے‘ یہ اس پر بہت حساس ہیں اورطیب اردگان اور مہاتیر محمد یہ طاقت ان سے چھیننا چاہتے ہیں اور پاکستان نے اس کشمکش میں ہمیشہ عربوں کا ساتھ دیا‘کیوں؟
کیوں کہ ہمارے پچاس لاکھ ہنر مند عرب ملکوں میں کام کرتے ہیں اور یہ ’’فارن ریمیٹنس‘‘ کا سب سے بڑا سورس ہیں‘ دوسرا عرب ملک 70 برسوں سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں اور تیسرا سعودی عرب ہماری مذہبی...