Urdu Articles & Columns

Pakistani Urdu Columns, English Columns, Urdu Articles, Urdu Editorials, Special and Investigative Reports, Important News and Events from Pakistan, Political News and Views, Javed Chaudhry Latest Columns, World News, Cricket News, Sports News Analysis and much more from Jang, Express, Nawaiwaqt, Khabrain, Dawn, TheNews, TheNations and other Urdu and English Newspapers at one place.
Sticky threads
رومن اردو سے جان کب چھوٹے گی حسن اکبر آج سے پندرہ بیس سال پہلے اگر کوئی غلط اردو بولتا تھا تو کہا جاتا تھا کہ وہ ’گلابی اردو‘ بولتا ہے۔ گلابی اردو بولنے والے عموماً اردو میں انگریزی کی آمیزش زیادہ کرتے تھے، یعنی ان کا ہر جملہ مکمل اردو یا انگریزی میں ہونے کے بجائے مکس شدہ ہوتا تھا جس کا واحد مقصد دوسرے پر اپنی انگریزی دانی کا رعب ڈالنا ہوتا تھا۔ وہ زمانہ گزر گیا۔ اب جبکہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور ہر شخص اپنی پسند کے موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار زیادہ آسانی سے کر رہا ہے تو یہاں ہمیں گلابی اردو کی جگہ ’رومن اردو‘ نے آگھیرا ہے۔ گذشتہ بارہ پندرہ سالوں میں انٹرنیٹ اور موبائل کے سستے اور عام آدمی کی قوت خرید تک ہونے کی وجہ سے یہ اب عام ہوتی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان کے خواص میں یہ بہت پہلے سے مقبول تھی۔ کہا جاتا ہے کہ رومن اردو کی...
ٹک ٹاک پر پابندی ۔۔۔۔ عمار چوہدری جیسے جیسے ٹیکنالوجی میں تیزی اور جدت آ رہی ہے‘ مزاح‘ انٹرٹینمنٹ پر مبنی نئی نئی موبائل ایپلی کیشنز سامنے آ رہی ہیں۔ان میں سے کئی موبائل ایپس ایسی ہیں جو دیگر کی طرح نوجوانوں کا قیمتی وقت‘ سرمایہ اور اخلاق برباد کر رہی ہیں۔ ٹک ٹاک ان میں سرفہرست ہے۔ پاکستان میں گزشتہ روز ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی۔ یہ پابندی غیر قانونی و غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے ٹک ٹاک کی جانب سے مؤثر میکنزم تیار کرنے میں ناکامی پر لگائی گئی۔ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان معاشرے میں بڑھتی عریانیت اور فحاشی پر شدید پریشان ہیں اور انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو اس کی روک تھام کیلئے ہدایت کی ہے کیونکہ ایسا نہ ہوا تو اس کے نتیجے میں پاکستانی معاشرے کی سماجی و مذہبی اقدار تباہ ہو جائیں...
کس کا جسم،کہاں کی مرضی۔۔رابعہ احسن جا بہ جا بکتے ہوئے کوچہ و بازار میں جسم خاک میں لتھڑے ہوئے خون میں نہلائے ہوئے گئے وقتوں میں محبت کے نام پر صرف دھوکا ہوتا تھا اور آج اس ترقی یافتہ معاشرے میں محبت ،دھوکے جیسے چھوٹے سے لفظ سے بہت دور کہیں اتھاہ گہرائیوں میں گر چکی ہے ۔ حوا کی بدقسمتی یہ ہے کہ محبت کے ہر پہلو نے اسے تکلیف میں مرتے چلے جانے کے سوا شاید ہی کوئی راہ دکھائی ہو۔ اور تکلیف کی بات کرنے لگیں تو مغرب کی عورت کہیں بھی مشرق سے کم تکلیف میں نہیں ہے۔ مغرب میں ٹین ایج لڑکیوں کو ہمدردی اور محبت کے جھانسے میں پھنسا کر سیکس ٹریفکنگ کا آلہ کار بنایا جارہا ہے ۔تو پاکستان میں عورت میرا جسم میری مرضی کی آواز لگاتی ہے تو سات سمندر پار بیٹھے ہوئے میرا دل بھر آتا ہے کہ جانے کس کا جسم ، اور کہاں کی مرضی۔ یہ آزادی کے عجیب وغریب بینر اٹھائے...
شاپنگ کی پیاسی قوم ..... عمار چوہدری سوموار کو حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کیا کی‘ عوام نے شاید یہ سمجھا کہ لاک ڈائون نہیں بلکہ کورونا ختم ہو گیا ہے۔ سڑکوں اور بازاروں میں گھمسان کا یوں رن پڑا کہ تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ وہ جو کہا جا رہا تھا کہ لوگوں کے پاس کھانے پینے کے پیسے ختم ہو گئے ہیں وہی لوگ بانو بازار انارکلی سے لے کر خواتین کے برانڈڈ سٹوروں تک میں ایک دوسرے کو پچھاڑتے شاپنگ کرتے دکھائی دئیے۔ انہیں دیکھ کو کون کہہ سکتا تھا کہ یہ وہی قوم ہے جو ایک روز قبل تک گھروں میں یوں دُبکی ہوئی تھی جیسے بلی کو خالی پنجرے میں بند کر دیا گیا ہو۔ ایسا لگتا تھا پوری قوم اندھا دھند خریداری کے ذریعے کورونا وائرس سے انتقام لینا چاہتی ہے۔ یہ فارمولا دنیا کے کسی ملک کے پاس نہیں تھا جو ہمارے عوام کے ہاتھ لگ گیا تھا۔ نہ ماسک کی پروا‘ نہ سماجی فاصلوں...
نوٹس لے لیا گیا ہے۔۔۔۔۔ آصف عفان آسمان گرا‘ نہ زمین پھٹی... بربریت ہے یا دہشت گردی... یہ درندگی کا کون سا نمونہ ہے کہ سفاکوں نے کس بے دردی سے بچوں کے سامنے ان کی ماں کی بے حرمتی کر ڈالی۔ یہ خبر سماعتوں پر ڈرون حملہ بن کر گری یا آسمانی بجلی، دماغ شل اور آنکھیں پتھرائی محسوس ہوتی ہیں، دل ہے کہ بس ڈوبا ہی چلا جاتا ہے۔ اب ایسے سماج پر، ایسی گورننس پر، مصلحت میں لتھڑے ہوئے فیصلوں اور سیاست سے بھرے بیانات پر، ایسے دعووں اور ایسے وعدوں پر، حکمرانوں کے لمبے لمبے بھاشنوں پر، جلوسوں پر‘ جلسوں پر کیا بات کی جائے کہ ایسا دلخراش واقعہ کہ پتھر دل بھی ریزہ ریزہ ہو جائے۔ نیم پاگل کر دینے والا یہ سانحہ اعصاب سے لے کر نفسیات تک، دل و دماغ سے لے کر ہوش وحواس تک، دن کے چین سے لے کر رات کے آرام تک، سبھی پر حشر برپا کر رہا ہے۔ کرۂ ارض پر شاید ہی کوئی...
کورونا سے لڑنا نہیں‘ بچنا ہے ..... عمار چوہدری بہت سے لوگ اس بات پر حیران اور خوش ہیں کہ پوری دنیا میں کورونا کے اتنے زیادہ کیس آئے لیکن پاکستان میں ان کی تعداد بھی کم تھی اور اس سے ہونے والے جانی نقصان کی شدت بھی بہت کم تھی۔ امریکہ میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا کے ہاتھوں دم توڑ چکے ہیں۔ برطانیہ میں یہ تعداد بائیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال دیگر ممالک میں ہے۔ پاکستان میں اس تعداد کے کم ہونے کی کئی وجوہ ہو سکتی ہیں جو آگے چل کر سامنے آئیں گی۔ فی الوقت تو کچھ بھی حتمی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ تمام اندازے اب تک غلط ثابت ہوئے ہیں۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ پچیس اپریل تک پاکستان میں کیسز کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر جائے گی لیکن خدا کا شکر ہے یہ دس بارہ ہزار تک پہنچی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہمارے...
ارطغرل غازی ‘‘اور’’عشقِ ممنوع ۔۔۔۔ انجم فاروق صدیوں کی تحقیق بتاتی ہے کہ انسان کی دماغی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اس کے تقلیدی عقائدہوتے ہیں۔یہ عقائد اسے ابھرنے نہیں دیتے‘ ورنہ کوئی ایسی بندش نہیں ‘جو کسی بھی انسان کو آئن سٹائن بننے سے روکتی ہو ۔ انسان کا ہر عمل ‘ ہر عقیدہ اور ہر نقطۂ نظر جو اسے خاندانی روایات ‘ ابتدائی تعلیم اور صحبت کے ہاتھوں ملا ہو ‘ اس کیلئے ایک مقدس ورثہ ہوتاہے‘ وہ اس ورثے کی جان پر کھیل کر حفاظت کرتاہے ۔ بسااوقات موروثی عقائدکی پکڑ اتنی سخت ہوتی ہے کہ تعلیم اور گردوپیش کا اثر بھی اسے ڈھیلا نہیں کر سکتا ۔وہ اپنے عقائد کی دنیا اپنے اند ر بسائے رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ کوئی بھی اس سے اختلاف نہ کرے ‘ یہی وہ بنیاد ہے‘ جس سے معاشروں میں انتہا پسندی اور شدت انگیزی جنم لیتی ہے ‘ جبکہ اعتدال پسند معاشروں میں ہمیشہ...
مقررہ وقت میں رزق .... بلال الرشید کبھی آپ نے اس دنیا کے بارے میں سوچاہے ‘ جس میں ہم زندگی گزار رہے ہیں ۔ صبح مشرق سے سورج طلوع ہوتا نظر آتا ہے ۔ رات کو چاند دکھائی دیتاہے ۔ آسمان پہ ستارے چمکتے ہیں ۔ ہم تو خیر ایک ہی ستارے یا سورج کے گرد گھوم رہے ہیں ۔ آسمان ایسے ستاروں سے بھرا پڑا ہے ‘ جو د ویا تین کے جوڑوں میں پائے جاتے ہیں ‘ ان ستاروں کے گرد گھومنے والے سیاروں پہ اس طرح کی مکمل تاریک رات شاید کبھی بھی نہیں اترتی ‘ اس زمین پر ہم جس کے عادی ہیں ‘ اسی طرح دنیا میں بے شمار سیارے ایسے ہیں ‘ جو کہ اپنے سورج کے بے حد قریب ہونے کی وجہ سے اپنے محور کے گرد گھومنا بند کر دیتے ہیں ۔ ہمارے نظامِ شمسی میں ایسے سیارے موجود ہیں ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتاہے کہ ایسے سیارے کے ایک طرف تو ہمیشہ رات رہتی ہے اور دوسری طرف ہمیشہ دن ۔ اس کے نتیجے میں ایک...
برہان وانی ،ریاض نائیکو… شمع جلتی رہے گی ۔۔۔۔ منیر احمد بلوچ الجزیرہ ٹی وی نے ریاض نائیکو سے فون پر لئے گئے انٹرویو میں پوچھا کہ اسے فریڈم فائٹر بننے کا خیال کب اور کیسے آیا؟ریاض نائیکو نے ایک لمبی سانس لیتے ہوئے بتایا کہ 2003ء میں وہ گیارہویں جماعت میں پڑھ رہا تھا تو اس کے ماموں کو انڈین فوجیوں نے چہرے اور بدن پر گولیاں مار کر شہید کیا تو اس دن سے وہ فریڈم فائٹر بننے کا سوچنا شروع ہوگیا ۔ ریاضی میں بی اے کرنے کے بعد تین برس تک سکول ٹیچر رہا اور اس دوران سینئر کشمیری فائٹر پرویز مشرف سے ریاض کی دوستی ہو گئی جو اکیس مارچ2010ء کوبھارتی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہو گیا اور پھر یکم جون2012 ء کو ریاض باقاعدہ طور پرمجاہدین کے ساتھ شامل ہو گیا جہاں اس کا کوڈ نام زبیر رکھا گیا۔ الجزیرہ سے اپنے انٹرویو میں نائیکو نے بتایا کہ ہمیں پتہ...
آئیں دُعا کریں ۔۔۔۔۔ عمار چوہدری جیسے جیسے دن گزر رہے ہیں پاکستان میں کورونا سے لڑنے کے لئے جذبہ بھی توانا ہو رہا ہے۔ سرکاری اور نجی سطح پر خدمت خلق کی شاندار مثالیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت پنجاب کا انصاف امداد پروگرام اور وفاقی حکومت کا احساس پروگرام اکٹھے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے امدادی رقم چار ہزار سے بڑھ کر بارہ ہزار ہو گئی ہے۔ جو لوگ پہلے آن لائن درخواست دے چکے ہیں انہیں یہ رقم بڑھ کر ملے گی۔ اس مرتبہ درخواست دینے کا عمل نہ تو پیچیدہ تھا اور نہ ہی طویل۔ یہ درخواست گھر بیٹھے موبائل فون پر ایپ یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ کی وضع کردہ اس موبائل ایپ کو اب تک دس لاکھ سے زائد افراد ڈائون لوڈ کر چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد آن لائن درخواستیں دی جا چکی ہیں۔ نادرا سے مستحق افراد کی ویری...
کرونا وائرس ہے بھی یا صرف ایک مغربی انتشار ہے؟ تحریر:۔مسعود انور جناب مسعود انور صاحب نے کرونا وائرس کے حوالے سے جو معلومات عوام کے ساتھ شیئر کی ہیں وہ کافی غور طلب بھی ہیں، حوصلہ افزا بھی ہیں اور لمحہ فکریہ بھی۔ اس تحریرکی اہمیت کے پیش نظر اس کو معمولی اخذ واختصار کے ساتھ اور صاحب مضمون کے شکریہ کے ساتھ دوبارہ عوام کے ساتھ شیئر کیا جارہا ہے تاکہ عوام اس کورونا وائرس کے سحر سے باہر نکل سکے اور اپنی روز مرہ کی مصروفیات کو بخوبی سرانجام دے سکے۔ (اخذواختصار:۔خوشی محمد انصاری) پاکستان میں دو شہری کورونا وائرس کا شکار پائے گئے تو پورے ملک میں تھرتھری دوڑ گئی۔سوشل میڈیا پر اس مرض سے بچاؤ کےلئے دعاؤں کے ساتھ ساتھ ٹوٹکے بھی وائرل ہونا شروع ہوگئے اورمفت مشوروں کی بھرمار بھی کہ ہجوم میں نہ جائیں ، باہر کا کھانا نہ کھائیں ، لوگوں سے ہاتھ...
کورونا: سیاسی قیادت بھی خطرے میں؟ ۔۔۔۔۔۔ عمران یعقوب خان کورونا وائرس کے خلاف جنگ بہت مشکل ہے اور اس جنگ میں فرنٹ لائن لیڈرز کی مشکلات سب سے زیادہ ہیں۔ اس کی مثال برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کی ہے جو کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی بناتے اور اس پر عمل درآمد کراتے ہوئے اس موذی وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم نے ایک ویڈیو پیغام میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی اور تنہائی اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے دو ہفتے پہلے ہی بہت سی ملاقاتیں منسوخ کر دی تھیں اور کئی ملاقاتیں ویڈیو لنک کے ذریعے کر رہے تھے۔ برطانوی کابینہ کی حالیہ میٹنگز بھی ویڈیو لنک پر ہوئیں۔ ملکہ برطانیہ کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کی بجائے وزیر اعظم ان سے بھی فون پر رابطے رکھ رہے تھے۔ ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ‘ جو...
گڈ گورننس میں ناکامی کی وجوہ محمد اعجاز میاں ''گورننس‘‘ ایک ریاست میں انتظامی، سیاسی، معاشی نظاموں کے نفاذ کا نام ہے۔ یہ نظام قدیم یونان کے ارسطو اور افلاطون نے متعارف کروایا تھا۔ قرون وسطیٰ کے بادشاہی ادوار میں گورننس کا واحد مقصد سلطنت کی حاکمیت تھا۔ اس سیاہ دور میں عوام کی بنیادی ذمہ داری فقط حکمرانوں کی غیر مشروط غلامی تھی۔ 1215ء کے بعد انسانی شعوروترقی کا ایک نیا سفر شروع ہوا‘ معروف میثاقِ حقوق میگنا کارٹا تحریری طور پر سامنے آیا‘ جس میں سلطنت سے بنیادی حقوق کا مطالبہ کیا گیا۔ خطۂ برصغیر میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے بادشاہت کو شکست دے کر تمام ریاستوں میں میکس ویبر کی جدید بیوروکریسی کے طاقتور ڈھانچے بنائے، جن میں قابل افراد سخت میرٹ پر تعینات ہوئے۔1947 ء میں پاکستان معروض وجود میں آیا تو یہی حاکمانہ نظام ہمیں وراثت میں ملا۔ 50ء...
مہنگائی‘ تنخواہ اور گزارہ زاہد اعوان مہنگائی کے سونامی نے غریب کی معیشت کے ساتھ حکمرانوں کی سیاست کو بھی اس برے طریقے سے گھیر لیاہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ ''تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا‘‘۔ پنجاب اسمبلی پہلے ہی مہنگائی کے پیش نظر وزیراعلیٰ‘ وزراء اور ارکان کی تنخواہوں اورمراعات میں کئی گنا اضافہ کرچکی ‘ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد بھی گیس وبجلی کے نرخوں میں اضافے اورمہنگائی کو ہی اصل اپوزیشن قرار دے چکے‘ وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی اسدعمر نے بھی اعتراف کیاہے کہ کوئی شک نہیں کہ مہنگائی سے عوام مشکل میں ہیں۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزی اورمہنگائی کا ذمہ دار مافیاز کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کاجتنا احساس عام آدمی کو ہے‘ اس سے کہیں زیادہ وزیراعظم کوہے‘ جبکہ اپوزیشن لیڈرکاکہناہے کہ مہنگائی میں اضافے کامطلب...
بلا امتحان کامیابی ۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر حسین احمد پراچہ غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات عین تقاضائے فطرت اور تقاضائے ضرورت ہے۔ نظریۂ ضرورت کے تحت روزمرہ کے مسلمہ ضابطے اور قاعدے معطل بھی کر دیئے جاتے ہیں۔ ''نظریۂ ضرورت‘‘ پڑھ کر قارئین کا دھیان مشہور زمانہ یا بدنام زمانہ نظریہ ٔضرورت کی طرف گیا ہو گا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اکثر حکمران نظریۂ ضرورت کا سہارا لیتے رہے ہیں۔ اس نظریہ کی توثیق کیلئے ڈکٹیٹر عدالتوں سے بھی رجوع کرتے رہے ہیں۔ ''نظریۂ ضرورت‘‘ کے امتحان میں عدالتیں کبھی سرخرو اور کبھی سرنگوں ہوتی رہی ہیں۔ اس وقت ساری دنیا میں کورونا کی حشر سامانیوں سے جہاں صنعت و تجارت کا پہیہ رک گیا ہے‘ وہاں تعلیمی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ یورپ و امریکہ میں بڑی حد تک تعلیم کا سلسلہ آن لائن جاری ہے ‘ وہاں مقامی حالات کے...
کورونا کے نفسیاتی اور سماجی اثرات ۔۔۔۔۔۔ عمار چوہدری گھروں میں رہنا چاہیے‘ لیکن گھروں میں کیا کرنا چاہیے؟ یہ کوئی نہیں بتا رہا۔ گھروں میں رہ کر ہر وقت کورونا کی خبریں ٹی وی‘ اخبارات اور سوشل میڈیا پر دیکھنے سے دماغوں پر گہرے نفسیاتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی شخص کیلئے گھر میں زیادہ دیر گزارنا آسان نہیں ہوتا‘ اور وہ بھی اس وقت جب بچوں کو چھٹیاں ہوں۔ بچوں کو اس بیماری کی شدت کا اندازہ نہیں لیکن انہیں بہت زیادہ ڈرانا بھی نہیں چاہیے وگرنہ وہ خوف زدہ ہو جائیں گے اور یہ خوف باقی عمر انہیں ڈراتا رہے گا۔ اس بیماری کے نفسیاتی اثرات سے بچنے کی تدابیر بھی اتنی ہی ضروری ہیں جتنی جسمانی طور پر بچنے کی۔ بچوں کے ذہن میں جو باتیں بچپن میں بیٹھ جاتی ہیں وہ انہیں عمر بھر یاد رہتی ہیں اور ان کی عملی زندگی پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ انہیں اس مسئلے کے...
خدا کی لاٹھی ۔۔۔۔۔ منیر احمد بلوچ دنیا کی دوسری سب سے بڑی آبادی اور اسلحہ در آمد کرنے والے ملک ‘نیز سب سے زیا دہ ریزرو فوج کے غرور میں مبتلا ملک بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ‘ جو اپنی ہندو انتہا پسندی کی وجہ سے مسلمانوں کو'' TERMITES'' کہہ کر پکارتا ہے‘ اسے اس دنیا کے سب سے بڑے حاکم اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہڈیوں کے اس قسم کے کینسر کا شکار کر دیا ہے‘ جو کتوں کو ان کی دم سے جڑی ہڈیوں میں ہوتا ہے ۔ آج کا نمرود امیت شاہ‘ جس کے احکامات پر بھارت بھر میں جگہ جگہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ‘ جس کی آنکھ کے اشارے سے سینکڑوںمسلمان بیٹیوں کی عزتوں کو سر راہ پامال کیا جا رہا ہے‘ اب وہ اپنے پاپوں کی سزا بھگتنے کیلئے کتوں کو ہونے والے کینسر جیسے موذی مرض سے تڑپ رہا ہے ۔اس وقت بی جے پی امیت شاہ کے کینسر کی خبر کو مخفی اور اس سلسلے میں پھیلی...

Browse forums

Have Fun with PWPians

Events & Festivals

English Literature Forum

Library

Education, Knowledge & IT

Contests, Awards, Interviews

Children & Parenting

Back
Top