Urdu Articles & Columns

Pakistani Urdu Columns, English Columns, Urdu Articles, Urdu Editorials, Special and Investigative Reports, Important News and Events from Pakistan, Political News and Views, Javed Chaudhry Latest Columns, World News, Cricket News, Sports News Analysis and much more from Jang, Express, Nawaiwaqt, Khabrain, Dawn, TheNews, TheNations and other Urdu and English Newspapers at one place.
Sticky threads
پاکستان میں سیلاب اور حکمرانوں کا کردار پاکستان اس وقت کئی دہائیوں میں اپنے بدترین سیلاب کا تجربہ کر رہا ہے ۔ لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں، جب کہ سینکڑوں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق 1100 سے زائد اموات ہوئی ہیں، جن میں سے ایک تہائی بچے ہیں ، جب کہ 1600 لوگ زخمی ہیں۔ 325,000 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 733,000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اس سیلاب سے تقریباً 33 ملین پاکستانی بے گھر اور متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ سندھ اور جنوبی پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ بلوچستان بھی نمایاں طور پر متاثر ہوا ہے۔ سندھ میں 1288 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جب کہ ماہانہ اوسط بارش...
آج پاکستان کے مسلمانوں کو جس زبردست مہنگائی کا سامنا ہے اس کے حل کے حوالے سے گزشتہ دنوں میں ہم نے دیکھا کہ اسلام کے اس حکم پر بحث شروع ہو گئی ہےکہ اسلامی ریاست کی کرنسی سونے اور چاندی کی بنیاد پر جاری کی جاتی ہے، جس سے یہ مسئلہ اپنی بنیاد سے ہی ختم ہوجائے گا۔ اور یقیناً یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ اسلام کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والوں کی جانب سے سونے اور چاندی کی کرنسی کی حمایت سے اس بحث کا آغاز ہوا اور پھر اس میں سرمایہ داریت (Capitalism) اور اشتراکیت (Socialism) کی وکالت کرنے والے لوگ بھی شامل ہوگئے جو کہ فیاٹ کرنسی(fiat currency) کی حمایت کرتے ہیں اور انہوں نے یہ تأثر دینے کی کوشش کی کہ سونے اور چاندی پر مبنی کرنسی اور اس سے چلنے والی معیشت کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اس سلسلہ میں دو بنیادی شبہات کا ذکر سننے کو ملا۔ ہم یہاں پر ان دونوں شبہات کا...
یہ کوئی سیاسی وقانونی حل چل ہے یا مکافات عمل عید کے بعد سیاسی میدان میں یکدم گرمی آگئی ہے شائد اس میں ضمنی الیکشن اور گوشت کے جوش کا بھی تعلق ہو مگر کچھ قانون کا بھی عمل دخل ہے ۔ جیسا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کا نوٹس لے لیا ہے اور سپریم کورٹ کا وضاحتی فیصلہ بھی آگیا ہے جس میں پارلیمان کو اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی اقدامات کی راہ بند کرنے کی رائے دی گئی ہے ۔ اب پارلیمان پر منحصر ہے کہ وہ اس کو سیاسی مصلحتوں کی نظر کرتی ہے یا پھر آئینی تقاضوں کی روشنی میں اس موقعے کو آئین ، ووٹ اور قانون کی عملداری کے لئے مثال بننے کی شروعات کرتی ہے ۔ وزارت داخلہ کی بیان میں جلد بازی سے کچھ اچھے تاثرات نہیں مل رہےتھے ۔ ان کے بیانوں میں حکومتی دانش کم سیاسی خلشیں زیادہ لگتی ہیں مگر کابینہ کے فیصلوں نے توثیق کردی ہے ۔ جس...
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ 17 جون کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورسFATFکے اعلان کو پاکستان کے لیے ایک "عظیم کامیابی" قرار دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ یہ ایک "یادگار کوشش" تھی جس نے ملک کی "وائٹ لسٹنگ" کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں قائم ایک سیل نے سول ملٹری ٹیم کی قومی کوششوں کو آگے بڑھایا جس نے ایکشن پلان پر عمل درآمد میں ہم آہنگی پیدا کی۔ پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل گیا تھا اور ایف اے ٹی ایف نے اس گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے 34 نکات پر عمل درآمد کا ہدف دیا تھا۔ ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کی فہرست کے کچھ نکات یہ ہیں؛ کالعدم تنظیموں اور کالعدم افراد کے خلاف تحقیقات اور سزاؤں میں بین الاقوامی تعاون کو یقینی بنانا، کالعدم تنظیموں اور ممنوعہ افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی،...
مئی 2022 میں پاکستانی کرنسی نے اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 200 روپے کی حد کو پار کر لیا۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر کی بنیادی وجہ ملک کے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر اور زیادہ درآمدات ہیں، اور اس صورتحال کے نتیجے میں عوام مہنگائی کی دلدل میں غرق ہو رہے ہیں۔ سری لنکا کے ڈیفالٹ اور اس کے ہولناک نتائج کے سامنے آنے کے بعد اب بظاہر پاکستان کو ڈیفالٹ کے خطرے کا سامنا ہے۔ پاکستان کو رواں مالی سال 30 جون 2022 کے اختتام تک تقریباً 16 ارب امریکی ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا کرنا ہے۔ موجودہ عالمی معاشی آرڈر کے تحت، اگر پاکستان سود پر قرضے یا برآمدات کے ذریعے امریکی ڈالر حاصل نہیں کرپاتا، تو وہ تیل اور دیگر ضروری اشیاء درآمد نہیں کر سکے گا۔ درحقیقت اس سرمایہ دارانہ نظام کے تحت پاکستان کو کئی دہائیوں سے اس...
ماضی میں ڈالر،پاؤنڈ،فرانک وغیرہ کی مانندپاکستانی روپے کی بنیاد بھی اصل دولت یعنی قیمتی دھات پر ہوا کرتی تھی۔ ڈالر کی بنیاد سونے پر جبکہ روپے کی بنیاد چاندی پر ہوتی تھی۔ اس نظام نے کرنسی کی قدر و قیمت کو اندرون ملک اور بیرون ملک، بین الاقوامی تجارت میں استحکام فراہم کر رکھا تھا۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ سونے کی جو قیمت 1890ء میں تھی وہی قیمت کم و بیش 1910ء میں بھی تھی۔ آج دنیا میں اس قدر سونا اور چاندی موجود ہے جو دنیا کی اصل معیشت یعنی کاروباری معاملات جیسے خوراک،کپڑے،رہائش،اشیائے تعیش،صنعتی مشینری،ٹیکنالوجی اور دیگر اشیا ء کی خریدوفروخت کے لیے کرنسی کے طور پرکافی ہے۔ لیکن سرمایہ دارانہ اندازِ معیشت نے کرنسی کی پیداوار کی طلب میں اس قدر اضافہ کردیا جسے سونے اور چاندی کے ذخائر پورا نہیں کرسکتے تھے۔ ریاستوں نے قیمتی دھات کے پیمانے کو چھوڑ دیا...
جمہوریت کا وقت اب پورا ہو چکا جہاں جمہوریت رائج ہوتی ہے وہاں عوام کی اکثریت لازماً اشرافیہ کے ایک مختصرگروہ کے ہاتھوں استحصال کاشکار ہوجاتی ہے۔یہ ایک عالمی حقیقت ہے کہ عمومی طور پر و ہی لوگ امیر ترین ہیں جنہیں سیاست دانوں کی بلا واسطہ یا بل واسطہ مدد و حمایت اور سیاسی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے۔جیمز میڈیسن (James Madison) نے، جو کہ امریکی آئین کابانی تھا ، جمہوریت کی اس خاصیت کا یوں اظہار کیاکہ ''جاگیرداروں کا حکومت میں حصہ ہونا چاہیے تا کہ اِن انتہائی اہم مفادات کا تحفظ کیا جائے اور دوسری (یعنی عوام کی) طاقت کو کنٹرول اور توازن میں رکھا جائے۔ اور ان(جاگیرداروں) کو اس طرح اس نظام کا حصہ ہونا چاہئے کہ وہ دولت مند اقلیت کو اکثریت سے بچاسکیں''۔ مشہور امریکی ڈیموکریٹ رابرٹ کارلائل بیرڈ (Robert Carlyle Byrd) نے اپنے جمہوری ملک کی حقیقت کے...
ریاست مدینہ ایک اسلامی نظام حکومت کا نمونہ تھی جس کے معمار خود سرور کائنات ﷺ تھے اور جس کی بنیاد انصاف، برابری ، امن ، محبت اور بھائی چارہ پر رکھی گئی جس کے قوانین کا سرچشمہ قرآن و حدیث تھے ۔ مختصراً ریاست مدینہ ایک نظریے کو پروان چڑھانے کے لئے معرض وجود میں آئی جس کے افراد کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی دنیا کی عظیم تر انسان نے کی ۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ آج ہمارے حکمران ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کو اپنا ماڈل سمجھتے ہیں اور پاکستان کو ریاست مدینہ جیسی ریاست بنانا چاہتے ہیں ۔ریاست مدینہ کے خواب دیکھنا بھی سعادت سے کم نہیں ۔ ہم قوم کو مبارک باد دیتے ہیں کہ آج ہمارے ملک میں رحمت العالمین کے نام پرحکومتی سربراہی میں کانفرنسز کروائی جاتی ہیں ، رحمت ا لعالمین کی سیرت اور تعلیمات کے فروغ کے لئے ایک اتھارٹی کی بنیاد رکھی گئ ہے...
مرد زمین پر پڑا تھا جب کہ لڑکی روتی جا رہی تھی اور اسے ہلا ہلا کر اٹھانے کی کوشش کر رہی تھی‘ میں رک گیا‘ ٹریک سے نیچے اترا‘ دونوں کے قریب پہنچا اور پانی کی بوتل لڑکی کے ہاتھ میں پکڑا دی‘ اس نے کانپتے ہاتھوں سے بوتل کھولی اور زمین پر گرے مرد کے منہ سے لگا دی‘ مرد شاید صدیوں کا پیاسا تھا‘ وہ غٹ غٹ پانی پیتا چلا گیا۔ میں نے لڑکی سے پوچھا ’’بہن خیریت ہے‘ کیا ہوا؟‘‘ اس نے کندھا اوپر کھسکایا‘ آنکھیں صاف کیں اور بولی ’’ہم دونوں سامنے بینچ پر بیٹھے تھے‘ پانچ سات لوگ آئے‘ ہمیں گالیاں دیں‘ پھر انھیں گھسیٹ کر زمین پر پھینکا اور انھیں ٹھڈوں اور مکوں سے مارنا شروع کر دیا‘ میں نے بچانے کی کوشش کی تو انھوں نے مجھے دھکا دے دیا‘ میں دور جاگری اور وہ انھیں مار کر چلے گئے‘‘ میں نے حیرت سے پوچھا ’’اور یہ آپ کے کیا لگتے ہیں؟‘‘ اس نے دوبارہ آنکھیں صاف کیں...
شکریہ عمران خان شکریہ آج کل ملک میں مہنگائی، چور بازاری، ذخیرہ اندوزی، جھوٹ، بہتان اور بیڈ گورننس کی جس ناگفتہ بہ صورت سے عام آدمی کا پالا پڑا ہوا ہے اس کو دیکھا جائے تو تحریر کا یہ عنوان کچھ جچتا نہیں۔ لیکن ضروری تو نہیں کہ جس زاویے سے ایک آدمی سوچے دوسرا آدمی بھی اسی زاویے کی سوچ رکھتا ہو۔ اس کی سادہ سی مثال میری یہ تحریر ہے جس میں اس صورت حال کے باوجود میں نے ملک کے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کا سلیقہ تراشا ہے۔ جی ہاں شکریہ بنتا ہے اس بات پر کہ جناب نے مجھ سمیت ملک کی ایک بہت بڑی اکثریت کی آنکھیں کھول کر رکھ دی ہیں اور جو خواب ہم ان کے حکومت میں آنے سے پہلے ان کے حوالے سے اپنی آنکھوں میں سجائے بیٹھے تھے کہ جناب تو دودھ میں دھلے ہیں، 22 سال کی جدوجہد ہے اور پھر ان کے سینے میں دل نہیں غریبوں کا دکھ اور درد دھڑکتا ہے۔ محض...
مہنگائی کی طوفانی لہر جو پچھلے چند سالوں سے شدت کے ساتھ پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لئےہوئے ہے، اب برداشت کی تمام حدود پار کر رہی ہے۔تیل، چینی، آٹا، دالیں، سبزیاں، انڈے، گوشت، بجلی و گیس کے بل ، سکول فیس آبادی کے بڑے طبقے کی برداشت سے باہر ہو چکے ہیں۔ جب ہم اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ موجودہ معاشی نظام کام کیسے کرتا ہے تو ہمیں مہنگائی اور اس سرمایہ دارانہ نظام کے درمیان ایک گہرا اور لازمی رشتہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ماضی میں ڈالر، پاؤنڈ اور فرانک کی طرح روپیہ بھی کسی قیمتی دھات کی بنیاد پر جاری ہوا کرتا تھا۔ ڈالر کی صورت میں وہ قیمتی دھات سونا ہوتی تھی جبکہ روپے کی صورت میں وہ چاندی ہوا کرتی تھی۔ کرنسی کا یہ نظام مالیاتی نظام نہ صرف اس خطے میں اندرونی طور پر بلکہ بین الاقوامی تجارت میں بھی استحکام فراہم کرنے کا باعث ہوتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ...
اٹھارویں صدی کے وسط تک اسلام ایک شاندار درخت کی مانند تھا جس کی شاخیں مضبوط تھیں اور اس کی ڈالیاں ہری بھری اور شاداب تھیں اور یہ درخت اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ تروتازہ اور پھل دار تھا۔ اٹھارویں صدی کے وسط میں یورپ میں رونما ہونے والے صنعتی انقلاب کے نتیجے میں عالمی منظرنامہ تبدیل ہونا شروع ہو گیا جس کے بعد عالمی رہنما کی حیثیت رکھنے والی اسلامی ریاست اپنا مقام کھو بیٹھی اور اس کا زوال نمایاں ہو گیا۔مغربی ایجادات نے مسلمانوں کو اتنا مرعوب کیا کہ وہ اپنے اسلامی نظریات پر ہی نظرِ ثانی کرنے لگے۔ کچھ لوگ تو اتنے آگے بڑھ گئے کہ انھیں اسلامی افکار اور قوانین میں خامیاں نظر آنے لگیں جس کے نتیجے میں اسلام کے نفاذ میں کمزوری آنا شروع ہو گئی۔ اسلام کے نفاذ میں کمزوری اور اسلام کے فہم کے دھندلے ہو جانے کی وجہ سے اسلامی ریاست کی شان و شوکت پہلی...

Browse forums

Have Fun with PWPians

Events & Festivals

English Literature Forum

Library

Education, Knowledge & IT

Contests, Awards, Interviews

Children & Parenting

Back
Top