Urdu Articles & Columns

Pakistani Urdu Columns, English Columns, Urdu Articles, Urdu Editorials, Special and Investigative Reports, Important News and Events from Pakistan, Political News and Views, Javed Chaudhry Latest Columns, World News, Cricket News, Sports News Analysis and much more from Jang, Express, Nawaiwaqt, Khabrain, Dawn, TheNews, TheNations and other Urdu and English Newspapers at one place.
Sticky threads
کیا سموگ کا کوئی حل نہیں ؟ ... انجنیئررحمیٰ فیصل دل، ٹی بی،ہیپاٹائٹس ، سرطان، دمہ اور ، فلو سے لاکھوں افراد سالانہ موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ مگر انسانوں کا ایک اور قاتل ہماری نظروں میں نہیں تھا۔ ہم اس سے غافل تھے جو ہر سال لاکھوں بچوں اور بڑوں کو ہلاک کر رہا ہے۔ اس جانب اشارہ کرتے ہوئے برطانوی جریدہ ’’لانسٹ‘‘کے مطابق ’’ دنیا بھر میں65 لاکھ افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے‘‘۔عالمی ادارہ صحت نے ایشیا ئی اور سب صحرائی ممالک میں ’’سموگ ‘‘ کو صحت کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کا تدارک کرنے کے لئے10فیصد سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے ممالک کو 2040ء سے جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں65 لاکھ افراد فضائی آلودگی سے ہلاک ہو جاتے ہیں ہم بھارت سے آنے والی آلودگی کا سامنا بھی...
شکریہ عمران خان شکریہ آج کل ملک میں مہنگائی، چور بازاری، ذخیرہ اندوزی، جھوٹ، بہتان اور بیڈ گورننس کی جس ناگفتہ بہ صورت سے عام آدمی کا پالا پڑا ہوا ہے اس کو دیکھا جائے تو تحریر کا یہ عنوان کچھ جچتا نہیں۔ لیکن ضروری تو نہیں کہ جس زاویے سے ایک آدمی سوچے دوسرا آدمی بھی اسی زاویے کی سوچ رکھتا ہو۔ اس کی سادہ سی مثال میری یہ تحریر ہے جس میں اس صورت حال کے باوجود میں نے ملک کے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنے کا سلیقہ تراشا ہے۔ جی ہاں شکریہ بنتا ہے اس بات پر کہ جناب نے مجھ سمیت ملک کی ایک بہت بڑی اکثریت کی آنکھیں کھول کر رکھ دی ہیں اور جو خواب ہم ان کے حکومت میں آنے سے پہلے ان کے حوالے سے اپنی آنکھوں میں سجائے بیٹھے تھے کہ جناب تو دودھ میں دھلے ہیں، 22 سال کی جدوجہد ہے اور پھر ان کے سینے میں دل نہیں غریبوں کا دکھ اور درد دھڑکتا ہے۔ محض...
مہنگائی کی طوفانی لہر جو پچھلے چند سالوں سے شدت کے ساتھ پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لئےہوئے ہے، اب برداشت کی تمام حدود پار کر رہی ہے۔تیل، چینی، آٹا، دالیں، سبزیاں، انڈے، گوشت، بجلی و گیس کے بل ، سکول فیس آبادی کے بڑے طبقے کی برداشت سے باہر ہو چکے ہیں۔ جب ہم اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ موجودہ معاشی نظام کام کیسے کرتا ہے تو ہمیں مہنگائی اور اس سرمایہ دارانہ نظام کے درمیان ایک گہرا اور لازمی رشتہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ماضی میں ڈالر، پاؤنڈ اور فرانک کی طرح روپیہ بھی کسی قیمتی دھات کی بنیاد پر جاری ہوا کرتا تھا۔ ڈالر کی صورت میں وہ قیمتی دھات سونا ہوتی تھی جبکہ روپے کی صورت میں وہ چاندی ہوا کرتی تھی۔ کرنسی کا یہ نظام مالیاتی نظام نہ صرف اس خطے میں اندرونی طور پر بلکہ بین الاقوامی تجارت میں بھی استحکام فراہم کرنے کا باعث ہوتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ...
اٹھارویں صدی کے وسط تک اسلام ایک شاندار درخت کی مانند تھا جس کی شاخیں مضبوط تھیں اور اس کی ڈالیاں ہری بھری اور شاداب تھیں اور یہ درخت اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ تروتازہ اور پھل دار تھا۔ اٹھارویں صدی کے وسط میں یورپ میں رونما ہونے والے صنعتی انقلاب کے نتیجے میں عالمی منظرنامہ تبدیل ہونا شروع ہو گیا جس کے بعد عالمی رہنما کی حیثیت رکھنے والی اسلامی ریاست اپنا مقام کھو بیٹھی اور اس کا زوال نمایاں ہو گیا۔مغربی ایجادات نے مسلمانوں کو اتنا مرعوب کیا کہ وہ اپنے اسلامی نظریات پر ہی نظرِ ثانی کرنے لگے۔ کچھ لوگ تو اتنے آگے بڑھ گئے کہ انھیں اسلامی افکار اور قوانین میں خامیاں نظر آنے لگیں جس کے نتیجے میں اسلام کے نفاذ میں کمزوری آنا شروع ہو گئی۔ اسلام کے نفاذ میں کمزوری اور اسلام کے فہم کے دھندلے ہو جانے کی وجہ سے اسلامی ریاست کی شان و شوکت پہلی...
جب افغان مجاہدین کابل میں داخل ہوئے تو مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ امریکہ جلدی میں اپنے سفارتی عملے کو کابل سے نکال کر اپنا سفارت خانہ خالی کررہا تھا اور افغانستان کا کٹھ پتلی حکمران اشرف غنی ملک سے فرار ہو چکا تھا۔ چند ہزار ہلکے ہتھیاروں سے مسلح مجاہدین نے تیسری استعماری طاقت ،امریکہ کے غرور کو اپنے قدموں تلے روند ڈالا،بالکل ویسے ہی جیسے اس علاقے کے مجاہدین نے برطانوی سلطنت اور پھر سوویت روس کے غرور کو خاک میں ملایا تھا۔ وقت کی سپر پاور امریکہ کے خلاف یہ فتح دراصل افغانستان اور پاکستان، دونوں میں بسنے والے مسلمانوں کی فتح ہے جو افغانستان پر امریکہ کے قبضے کے سخت خلاف تھے اور مجاہدین کی ہر ممکن مددوحمایت کر رہے تھے۔ لیکن اس وقت پاکستان کے مسلمانوں کو افغانستان کے مسلمانوں سے جو چیز الگ کرتی ہے وہ "ڈیورینڈ لائن" (Durand...
کچھ روز قبل تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری صاحب نے بیان دیتے ہوئے کہا "عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث حکومت کے پاس تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔" تیل کی قیمتوں میں اضافے کے دفاع میں حکومت کی جانب سے علاقائی ملکوں کی قیمتوں سے تقابلی جائزہ اور پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (Petroleum Development Levy)کے ختم ہونے کے دلائل دئیے گئے۔ اور یوں بےبسی اور لاچارگی کی تصویر بن کر عوام کو مسلسل کڑوا گھونٹ پینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن اس کے بر عکس اگر مسٔلہ کا ذرا سا گہرائی میں جا کر تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ بے چارگی اور بے بسی ہمارے حکمرانوں کی خود مسلط کردہ ہے، نہ کہ یہ کوئی آفاقی حقیقت ہے کہ جس کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔تیل کی عالمی...
It would have been better if the PTI government had kept these facts in mind while celebrating its 3-year achievements.
ریپ کے واقعات میں اضافہ ایک بڑھتا ہوا معاشرتی مسئلہ ہے ، جس کی روک تھام کےمتعلق میڈیا پر بحث صرف اُس وقت جنم لیتی ہی جب ایساا ندوہ ناک واقعہ میڈیا میں رپورٹ ہوتا ہے ۔ پھرجب سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر اس مسئلے کے حل کے متعلق آراء کےمابین بحث بہت شدت اختیار کرلیتی ہے تو حکمرانوں کی طرف سے کچھ بیانات جاری کئے جاتے ہیں اور پھر حکومتی عہدیدار اور حکمران اس سے یوں غافل ہو جاتے ہیں کہ گویا کوئی مسئلہ موجود ہی نہیں ۔ پاکستان کے ایک مختصر مگر اس نظام میں اثر رسوخ رکھنے والے گروہ کے مطابق ریپ کی وجہ معاشرے میں مردوں کی بالادستی اور عورتوں کو معاشرے میں برابری کا مقام حاصل نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے جنسی بھوک کے حامل مرد ،عورتوں کو کمزور اور حقیر جانتے ہوئے انہیں اپنی جنسی تسکین کا نشانہ بناتے ہیں۔ٍ اس گروہ کے نزدیک ریپ کا تعلق عریانی یا کسی مخصوص...
ایک حالیہ شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس برادری کا اندازہ ہے کہ افغان حکومت مکمل امریکی انخلاء کے بعد زیادہ سے زیادہ چھ ماہ سے ایک سال کے دوران طالبان کے ہاتھوں ختم ہوجائے گی۔ وال اسٹریٹ جرنل کی جانب سے جاری کردہ یہ رپورٹ امریکی انٹیلی جنس برادری کےپچھلے زیادہ امید افزا اندازوں کے برخلاف ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ افغان حکومت امریکی انخلاء کے بعد دو سال تک برقرار رہ سکے گی۔ افغانستان کی تیزی کے ساتھ بدلتی ہوئی صورتحال میں امریکہ کی انٹیلی جنس برادری نے اپنے پچھلے اندازوں کو تبدیل کردیا ہے، کیونکہ گزشتہ چند روز میں طالبان نے افغانستان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ افغان حکومت کی فوج اس وقت طالبان کے خلاف مختلف مقامات پر محاذ آرا ہیں لیکن طالبان ایران، تاجکستان، ترکمانستان، چین اور پاکستان پر مشتمل پانچ ممالک کے ساتھ...
20 جون 2021 کو ایچ بی او (HBO) پر ایکسی او ز (Axios) کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ "جیسے ہی کشمیر کا تصفیہ ہوجاتاہے دونوں پڑوسی ممالک ( یعنی بھارت اور پاکستان) مہذب لوگوں کی طرح رہنے لگیں گے۔ اس کے بعد ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہوگی"۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اس نوعیت کا یہ کوئی پہلا بیان نہیں۔اس سے پہلے 24 جولائی 2019 کو فوکس نیوز کی اینکر پرسن برٹ بائر نے جب عمران خان صاحب سے دریافت کیا تھا کہ "اگر بھارت یہ کہہ دے کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے گا تو کیا پاکستان بھی ایسا کرے گا؟" ،تو خان صاحب نےبغیر کسی ہچکچاہٹ کے یہ جواب دیا تھا کہ، "جی ہاں، کیونکہ ایٹمی جنگ کوئی آپشن نہیں ہے۔ اور پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایٹمی جنگ خود کو تباہ کرنا ہے"۔ ایسے ہی پاکستان کی ایٹمی صلاحیت سے...
24مئی 2021 کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پنٹاگون کی جانب سے یہ بیان شائع کیا کہ" پاکستان نے امریکی افواج کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے اور انہیں رسائی دے دی ہے تا کہ پاکستان افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کو قائم رکھنے میں امریکہ کی مدد کر سکے"۔ پنٹاگون کی جانب سے یہ بیان امریکی محکمۂ دفاع کے نائب سیکریٹری ڈیوڈ ہیلوی نے ایک امریکی سینیٹر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیا ۔ اس سے پہلے امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے بھی یہ اعتراف کیا جا چکا تھا کہ وہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ گفت و شنید میں مصروف ہیں تا کہ اس بات کا فیصلہ کیا جا سکے کہ امریکہ 11ستمبر 2021 کو افغانستان سے انخلاء کے بعد اپنی افواج کو کہاں بٹھا سکے گا ۔ اسی لیے ہم دیکھتے ہیں کہ 23مئی 2021 کو پاکستان کے نیشنل...

Browse forums

Have Fun with PWPians

Events & Festivals

English Literature Forum

Library

Education, Knowledge & IT

Contests, Awards, Interviews

Children & Parenting

Back
Top