Urdu Articles & Columns

Pakistani Urdu Columns, English Columns, Urdu Articles, Urdu Editorials, Special and Investigative Reports, Important News and Events from Pakistan, Political News and Views, Javed Chaudhry Latest Columns, World News, Cricket News, Sports News Analysis and much more from Jang, Express, Nawaiwaqt, Khabrain, Dawn, TheNews, TheNations and other Urdu and English Newspapers at one place.
Sticky threads
جاؤ گے امریکہ؟ ۔۔۔۔۔ عمار چوہدری امریکہ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے بعد احتجاج جس قسم کی لوٹ مار‘ آتشزنی اور توڑ پھوڑ میں تبدیل ہو چکا ہے اور امریکہ جس طرح کا منظر پیش کر رہا ہے اس کے بعد ہر کوئی دوسرے سے پوچھ رہا ہے: جائو گے امریکہ؟ قانون شکنی میں کوئی بھی پیچھے نہیں رہا۔ کیا کالے اور کیا گورے‘ سب اپنا اپنا حصہ بقدر جثہ وصول کر رہے ہیں۔ کوئی شاپنگ سٹور‘ کوئی دکان ایسی نہیں جو بپھرے بلوائیوں کی دسترس سے محفوظ ہو۔ پاکستان میں کورونا اور غربت کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ امریکہ میں کورونا اور سیاہ فام طبقے کے احتجاج کے مابین جنگ شروع ہے۔ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس ثانوی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس کی جگہ امریکہ میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر مبنی ویڈیوز نے لے لی ہے۔ جارج فلائیڈ کو گزشتہ ہفتے ریاست مینیسوٹا میں...
No surrender By Rauf Kalsara آج تین عجیب باتیں ہوئیں۔ فیس بک پر ایک پرانا ویڈیو کلپ دیکھا جو اینکر افتخار احمد کے چیف جسٹس نسیم حسن شاہ سے لیے گئے ایک انٹرویو سے تھا۔ پھر فیس بک کے امریکی ملازم نوجوان کی خبر پڑھی جس نے صدر ٹرمپ کے ٹویٹ پر‘ جس میں دھمکی دی گئی تھی لوٹ مار ہو گی تو پھر شوٹنگ ہو گی‘ فیس بک کے مالک کی خاموشی کے بعد اپنی نوکری سے استعفا دے دیا‘ اور پھر میرا بیٹا صبح سویرے میرے جاگنے سے پہلے میرے سرہانے ایک کتاب No surrender رکھ گیا۔ آپ کہیں گے ان تینوں کا ایک دوسرے سے کیا تعلق ہے۔ کچھ دیر تو میں خود بھی سوچتا رہا واقعی ان تینوں کا ایک دوسرے سے کیا تعلق ہے؟ شروعات سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے اس پرانے انٹرویو سے کرتے ہیں جس میں وہ بھٹو کو پھانسی کے اپنے فیصلے کا یہ کہہ کر جواز فراہم کر رہے تھے انہیں نوکری بچانی تھی‘...
ماں! میں سانس نہیں لے سکتا۔۔۔۔۔ شاہد صدیقی ''ماں! میں سانس نہیں لے سکتا‘‘، یہ جارج فلائیڈ (George Floyd) کے آخری الفاظ تھے۔ مرتے وقت اس کی عمر صرف چھیالیس برس تھی۔ وہ سیاہ فام امریکی تھا جس کی زندگی کا سورج امریکہ کی ریاست مینیسوٹا میں ڈوب گیا۔ جارج فلائیڈ امریکی ریاست ہیوسٹن میں پیدا ہوا تھا۔ وہیں اس کی شادی ہوئی تھی‘ اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہ رہا تھا۔ پھر روزگار کی تلاش اسے مینیسوٹا لے آئی۔ اسے سیلویشن آرمی سٹور میں بطور سکیورٹی گارڈ نوکری مل گئی لیکن نوکری کے تقاضے اسے اپنی بیوی اور بیٹی کے شہر ہیوسٹن سے بہت دور لے آئے تھے۔ سکیورٹی گارڈ کی نوکری ختم ہوئی تو وہ ایک ٹرک چلانے لگا اور پھر اسے ایک ریستوران میں معمولی نوکری مل گئی۔ اس کے لیے یہی کافی تھا لیکن پھر کورونا کا آغاز ہو گیا۔ مقامی ریاستیں لاک ڈاؤن کی پالیسی پر عمل کرنے لگیں...
ذہن کو بچانا ہے ۔۔۔۔ ایم ابراہیم خان کورونا وائرس کے ہاتھوں آپ کو‘ مجھے ‘ ہم سب کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ عجیب ہی کیفیت ہے کہ تمام مصروفیات تج کر گھر میں رہیے۔ یہ مفت کی اور بہت حد تک بلا جواز فراغت ذہن کو الجھانے کے لیے کافی ہے۔ سب نے لاک ڈاؤن کو اپنی اپنی ذہنی استطاعت اور مزاج کے مطابق جھیلا ہے۔ معاشی الجھن اپنی جگہ‘ حقیقت یہ ہے کہ لاک ڈاؤن نے سماجی معاملات کو بھی بہت حد تک الجھادیا ہے۔ فی زمانہ بہت کچھ الجھا ہوا ہے‘ ایسے میں کسی بھی انسان کا بالکل درست ذہنی حالت کے ساتھ جینا انتہائی دشوار ہے۔ کوئی کتنی ہی کوشش کرلے‘ کہیں نہ کہیں وہ الجھ ہی جاتا ہے۔ ہم کسی کو بھی پلک جھپکتے میں ''مینٹل‘‘ کہہ بیٹھتے ہیں۔ ذہنی عارضہ بہت آگے کی منزل ہے۔ عمومی سطح پر ہم بہتر زندگی کی تحریک سے محروم ہوسکتے ہیں‘ اداسی اور مایوسی کا شکار...
زندہ رہنا ہے تو یہ سب سیکھنا پڑے گا ۔۔۔۔۔ عمار چوہدری موجودہ حالات کسی جنگ کا منظرپیش کر رہے ہیں۔ یہ روایتی جنگوں سے بڑی جنگ ہے۔ یہ اپنی اپنی سروائیول کی جنگ ہے۔جنگوں میں بھی یہی ہوتا ہے۔ معیشت ٹھپ اور کاروبار تباہ ہو جاتے ہیں۔ نوکریاں ختم اور فاقوں کا دور دورہ ہوتا ہے۔ تعلیمی ادارے بند اور فیکٹریوں کو تالے لگ جاتے ہیں ۔ فضائی اور زمینی سفر پر پابندی لگ جاتی ہے۔ اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہو جاتی ہے اور لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں۔کورونا میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ معمول کی جنگوں میں دشمن آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے مگر کورونا وائرس صرف خوردبین سے ہی دکھائی دیتا ہے لیکن جب تک یہ نظر آتا ہے یہ انسان کی سانسیں کھینچ چکا ہوتا ہے۔ چین میں یہ وائرس دسمبر کے اواخر میں آیا۔ اس کے بعد یہ فروری میں...
ہم نیک و بد جناب کو سمجھائے دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ محمد اظہار الحق تاریخ کیسی کیسی شکلیں بدلتی ہے۔ کبھی یہ ہوتا تھا کہ ایک طرف ہمایوں لشکر لیے کابل سے روانہ ہوا، دوسری طرف بیرم خان لشکر لیے قندھار سے چلا اور پنجاب میں دونوں لشکر اکٹھے ہو کر دہلی کی جانب بڑھے۔ اب یہ ہو رہا ہے کہ ایک سیاسی لشکر بلاول کی قیادت میں لالہ موسیٰ سے چلا، مریم اپنے حامیوں کے ساتھ لاہور سے روانہ ہوئیں، ایک اور سیاسی سپاہ لاہور ہی سے مارچ کرتی ہوئی آئی جس کی رہنمائی مولانا فضل الرحمن کر رہے تھے۔ یہ سب گوجرانوالہ میں ایک دوسرے سے آ ملے۔ پہلے یہ ہوتا تھا کہ اسی وقت گھمسان کا رن پڑتا تھا۔ کشتوں کے پشتے لگتے تھے اور فیصلہ چندگھنٹوں میں ہو جاتا تھا۔ پانی پت کی تینوں لڑائیوں میں فیصلہ ایک دن ہی میں ہو گیا تھا۔ دو میں مغل جیتے‘ اور تیسری میں ابدالی! اب معاملہ سیاسی جنگوں کا...
آزادیٔ نسواں‘ مخصوص نعرہ اور اصل مسئلہ .... زاہد اعوان عورت کو جو عزت‘ احترام‘ آزادی ‘تحفظ اورحقوق اسلام فراہم کرتاہے ‘ دنیا کاکوئی دوسرا مذہب یا معاشرہ دے ہی نہیں سکتا۔ ایک عام تاثر ہے کہ شاید مغرب میں عورت کی بڑی عزت ہے‘ وہاں خواتین کا بڑااحترام کیاجاتاہے۔ شاید یورپ اور امریکا سمیت مغربی ممالک میں عورت کو ہرقسم کی آزادی حاصل ہے اور شاید وہاں خواتین کی عصمت انتہائی محفوظ ہے‘ لیکن حقیقت بالکل برعکس ہے۔ مغربی دنیا کام‘ کاروبار‘ محنت ومزدوری میں عورت کو نہ تو کوئی رعایت دیتی ہے اورنہ ہی کوئی خصوصی مراعات‘ بلکہ خواتین ٹرک ڈرائیونگ سمیت وہ تمام سخت جان کام کرنے پرمجبور ہیں ‘جو وطن ِ عزیز میں نوے فی صد صرف مرد حضرات کی ذمہ داری سمجھے جاتے ہیں۔ مغربی ممالک میں عورت کا احترام تو بہت دور کی بات‘ وہاں تو بس میں سیٹ بھی کوئی نہیں دیتا‘ جہاں...
بڑی عید‘ بڑا خطرہ ...... زاہد اعوان دنیا بھر میں کورونا وائرس قابو میں آتا جارہا ہے‘ جبکہ ہمارے ملک میں بے قابو ہوتا جارہاہے۔ شاید اس کی وجہ عوام اورحکومت دونوں کی جانب سے غیرسنجیدگی کامظاہرہ ہے‘ عوام کی تو بات ہی کیاہے‘ روزانہ ہمارے اردگرد ہزاروں افراد اس عالمی وبا سے متاثر ہورہے ہیں ‘جبکہ اموات کی اوسط شرح بھی سوا سو روزانہ تک پہنچ چکی اور ایک رپورٹ کے مطابق ‘پاکستان کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے لحاظ سے دنیا کے پہلے تین ممالک میں آچکاہے ‘جو کوئی مانے یانہ مانے ‘لیکن یہ ہماری ریاستی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے۔ پاکستان میں اس موذی وبا نے قدم رکھے تو ایک طرف انتظامیہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ‘ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کررہی تھی تو دوسری جانب حکومتی شخصیات طفل تسلیاں دے رہی تھیں‘ پھر ملک بھر...
امریکہ میں صدارتی دنگل ۔۔۔۔۔ مسعود ابدالی ٹرمپ چھ بار خود کو دیوالیہ قرار دے چکے ہیں ، وہ ایک سخت گیر آجر کے طور پر مشہور ہیں شکاگو کی سابق ملکہ حسن جیڈ سمنز بھی صدارتی امیدوارہیں چار سیاہ فام باشندے بھی صدارتی انتخاب لڑ رہے ہیں چاروں اہم امیدواروں کی ذاتی زندگی کی عجیب کہانی ہے امریکہ کے صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ یعنی امیداروں کو ٹکٹ کا اجرا مکمل ہوچکا ہے ۔ڈیموکریٹک پارٹی نے جو بائیڈن کو صدر اور کملا دیوی ہیرس کو نائب صدر کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیاہے جبکہ ری پبلیکن پارٹی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر اور مائک پینس کو نائب صدر کا ٹکٹ جاری کر چکی ہے۔ اس موقع پر امیدواروں کا تعارف پیش کرنا دلچسپی سے خالی نہ ہو گا ۔ سب سے پہلے ڈونلڈٹرمپ کا ذکر ۔74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ ددھیال کی جانب سے جرمن نژاد ہیں جبکہ انکی والدہ کا تعلق اسکاٹ لینڈ سے...
مریم نواز کی آزادی مجیب الرحمان شامی چودھری پرویز الٰہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ تھے، اور جاوید ہاشمی کوٹ لکھپت جیل میں جرمِ بغاوت کی سزا بھگت رہے تھے۔ نواز شریف اور ان کے خاندان کے کئی افراد جیل کی سلاخیں توڑ کر جدہ جا چکے تھے۔ جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر بنائے گئے۔ راجہ ظفرالحق کو چیئرمین کا منصب سونپا گیا، دونوں اپنے اپنے رنگ میں اپنا اپنا نقش جمانے لگے۔ جاوید ہاشمی جلد ہی گرفتارِ بلا ہو گئے۔ وہ براہِ راست جنرل پرویز مشرف کی زد میں تھے، اور ان کے ساتھ ہمدردی یا تعلق کا اظہار موصوف کو ناگوار گزرتا تھا۔ انہی کے اقتدار کے دوران جاوید ہاشمی اور خواجہ سعد رفیق کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ یہ واردات لاہور کے ایک تھانے میں ہوئی، اور شنید یہ تھی کہ اس کی نگرانی ایک افسر کر رہے تھے۔ جنرل پرویز مشرف لاہور آئے تو گورنر ہائوس میں...
کورونا اور بیوقوفیاں ..... عمار چوہدری سروسز ہسپتال لاہور کے سامنے درجنوں میڈیکل سٹورز ہیں۔ ان میں ایک ایسا ہے جس پر بہت زیادہ رش رہتا ہے۔ جب کورونا وبا کا آغاز ہوا تو دیگر کی طرح میں بھی این نائنٹی فائیو ماسک کی تلاش میں نکلا۔ مختلف فرنچائزڈ میڈیکل سٹورز پر بھی گیا لیکن کہیں بھی یہ ماسک نہ ملا‘ حتیٰ کہ عام پانچ روپے والا ماسک بھی کہیں کہیں دستیاب تھا اور وہ بھی بیس سے تیس روپے میں بیچا جا رہا تھا۔ میں نے ایک دکان سے پوچھا: آخر این نائنٹی فائیو ماسک کہاں سے ملے گا؟ تو اس نے بتایا کہ ایک ہی میڈیکل سٹور ہے وہاں سے مل جائے گا‘ لیکن بہت مہنگا بیچ رہا ہے۔ میں اس میڈیکل سٹور پر گیا تو وہاں درجنوں افراد خریداری کیلئے موجود تھے۔ رش کم ہونے پر میں نے ماسک کا پوچھا تو اس نے کہا: مل جائے گا‘ پندرہ سو روپے کا ہے۔ میں نے کہا: دو لینے ہیں کوئی...
فیمنزم کیا ہے - انس اسلام مرد ہو یا عورت ؛ باہر آکر کہے کہ مجھے میرے گھر والوں سے انصاف دلوا دو۔،ماں باپ اپنی اولاد کیخلاف روڈ پر آجائیں ،اولاد اپنے والدین سے شکایات کی فائلیں اٹھا کر میدان میں اتر آئے ! اور شرم ورم بالکل اتار دی جائے بوائے اینڈ گرل فرینڈز بھی ایکدوسرے سے شکووں کی پٹاری کھول کر سڑکوں پہ نکل آئیں ! یہ دن ہوتا ہے ؛ جب کوئ ملک ترقی یافتہ ممالک میں شمار کیا جاتا ہے ! جتنی جلدی ترقی چاہئے ، اتنا جلدی یہ کام کرنا پڑتا ہے ! کیونکہ عدالتیں ، مارکیٹ ، ملٹی نیشنل کمپنیز ، کارپوریٹ کلچر ، ڈیموکریسی ؛ یہ سب تب ہی پروان چڑھتے ہیں ! اور انہی کی کامیابی کا نام ملکی ترقی ہوتا ہے ! کیونکہ جدید مارکیٹ ؛ عدالتی و پارلیمانی ، ڈیموکریٹک سیٹ اپ اور کارپوریشنز کی ''ٹوٹل بقا'' ؛ دنیا سے فیملی یونٹ کے خاتمے و تباہی پر منحصر ہے ! نظامِ سرمایہ...

Browse forums

Have Fun with PWPians

Events & Festivals

English Literature Forum

Library

Education, Knowledge & IT

Contests, Awards, Interviews

Children & Parenting

Back
Top