Urdu Articles & Columns

Pakistani Urdu Columns, English Columns, Urdu Articles, Urdu Editorials, Special and Investigative Reports, Important News and Events from Pakistan, Political News and Views, Javed Chaudhry Latest Columns, World News, Cricket News, Sports News Analysis and much more from Jang, Express, Nawaiwaqt, Khabrain, Dawn, TheNews, TheNations and other Urdu and English Newspapers at one place.
Sticky threads
چودہ اگست، آرزوؤں کی تکمیل کا دن ۔۔۔۔ رانا اعجاز وطن عزیز کو قائم ہوئے 73 برس مکمل ہوئے۔ 1947ء میں مشیت ایزدی نے علامہ محمد اقبال کے روح پرور افکار، قائد اعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت اور مسلمانان برصغیر کی قربانیوں کو اپنی شانِ کریمی سے قبول کرتے ہوئے 27 رمضان کی مبارک ساعتوں میں آزادی جیسی عظیم نعمت سے نوازا جو کہ برطانوی استعمار اور انڈین نیشنل کانگریس گٹھ جوڑ کی بھرپور ناکامی ثابت ہوئی۔ یوں جنوبی ایشیا کی دو مملکتوں میں تقسیم اور دنیا کے نقشے پرایک نئی اسلامی ریاست کا قیام کرہِ ارض پر بیک وقت تاریخ اور جغرافیہ بدلنے کا نادر واقعہ ہے۔ خالق کائنات کے خصوصی فضل و کرم سے ایک آزاد، خود مختار، اسلامی فلاحی ریاست، پاکستان کامعرض وجود میں آنا بلاشبہ مسلمانان برصغیر کے لیے قدرت الٰہی کا بہت بڑا انعام ہے۔ جدوجہد آزادی میں ان لاکھوں...
کورونا سے مقابلہ: احتیاط یا خوف؟ ۔۔۔۔۔۔ حبیب اکرم ذراتصور فرمائیے‘ ایسا غریب خاندان جس کا روزگار ختم ہو جائے! پہلے یہ خاندان اِدھر اُدھر سے قرض لے کر کام چلانے کی کوشش کرے گا‘ پھرصاحب ِ حیثیت رشتے دار اس کی کچھ مدد کریں گے‘ چند ہی دن میں یہ رشتے دار بھی مدد کرنے کے قابل نہ رہیں گے ۔ پھر شرم کی چادر اترے گی اورواقف کاروں کے آگے ہاتھ پھیلادیا جائے گا۔ یہ مرحلہ چند دن چلے گا اور پھر بھوک ‘ بھیک یا جرم میں سے کسی ایک کا انتخاب درپیش ہوگا۔ غیرت کا تقاضا ہوگا بھوک سے مرجاؤ ‘ پاپی پیٹ حیا کے سارے پردے پھاڑ دینے پر ابھارے گا۔ پھر ایسی نفسیاتی کیفیت آئے گی کہ دنیا کا ہر خوشحال آدمی اپنا دشمن معلوم ہوگا‘ چالاکی اور عیاری اخلاقیات کی جگہ لے لے گی‘ اپنی بھوک کے سوا ہر کسی کی بھوک جھوٹ اور دھوکا لگنے گی ۔ اضطرار کی اس کیفیت میں ریاست مدد کو...
عورت آزادی مارچ کیا ہے؟ محمد عبداللہ گل عورت کو اسلام نے ایک وہ مقام و مرتبہ دیا ہے جو کسی اور مذہب نے نہیں دیا۔اسلام نے اسے اپنی عزت اور مرتبے کی حفاظت کے لیے اک راستہ بتا دیا۔آج کل خواتین مارچ کر رہی ہیں کہ ان کے حقوق تلف کیے جا رہے ہیں۔عورت آزادی مارچ علماء اور باشعور لوگوں کے نزدیک ایک فریب ہے اس کے پیچھے مقاصد یہود اور ہندووں کے کارفرما ہیں۔ فرمان باری تعالی ہے :- "یہ (یہود و نصاری)تمھارے دوست ہرگز نہیں ہو سکتے” اسلام نے عورت کو حقوق عطا کیے۔ فرمان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے ؛- اے لوگوں ! عورتوں کے معاملے میں خدا سے ڈرو” میرے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اپنے خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر بھی خواتین کے حقوق پر زور دیا۔ لیکن قارئین گرامی! اگر ہم آج کے لبرل طبقہ کا موقف دیکھے تو ان کا مقصد یہ ہے کہ عورتوں کو برہنہ رہنے...
بریانی‘ کھیر کی آوازیں ۔۔۔۔ عمار چوہدری خدا خدا کر کے کورونا سے جان چھوٹ رہی تھی کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی دوسری لہر نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ہم ان ملکوں میں سے تھے‘ جہاں انتہائی کم جانی نقصان ہوا‘ حالانکہ ہماری معیشت بھارت سے بھی کمزور تھی لیکن یہ خدا کا خاص کرم ہے کہ جولائی کے بعد کیسز نہ ہونے کے برابر رہ گئے تھے۔ اس میں حکومت کی سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کا بھی بڑا عمل دخل تھا۔ یہ پالیسی دیگر ملکوں نے بھی اپنائی لیکن وہاں کامیابی کا تناسب نسبتاً کم رہا‘حالانکہ جدیدممالک میں صحت کی سہولتیں پاکستان سے کئی گنا بہتر ہیں۔وینٹی لیٹر کی دستیابی البتہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ جدید ممالک بھی وینٹی لیٹر باہر سے منگوانے پر کیوں مجبور ہیں۔اس کی ایک وجہ مریضوں کی زیادہ تعداد بھی ہو سکتی ہے کیونکہ...
اللہ کا بڑا فضل ہے ۔۔۔۔۔ سہیل احمد قیصر صاحبان ِعقل ودانش‘ ماہِ مئی اپنے آخری عشرے میں داخل ہوچکا‘ تو یکایک دھیان آیا کہ بس یہی کوئی 108سال پہلے اسی مہینے کے دوران سعادت حسن منٹو نامی ایک منہ پھٹ نے جنم لیا تھا۔ اس کے خدوخال تو بہت نازک سے تھے‘ لیکن باتیں بڑی سخت کیا کرتا تھا۔ اچھا ہوا کہ اُس کے انتہائی باغیانہ خیالات کی وجہ سے اُسے کبھی اُس کی زندگی میں منہ نہیں لگایا گیا تھا۔ معلوم نہیں ‘پھر ایسا کیا ہوا کہ اُس کی موت کے بعد آہستہ آہستہ اُسے خراج ِتحسین پیش کیا جانے لگا۔ اب تو خیر سے یہاں تک کہا جارہا ہے کہ اُردوادب میں اس منہ پھٹ سے بڑا کوئی افسانہ نگار پیدا ہی نہیں ہوا۔ سچی بات ہے کہ ہمیں تو ابھی تک اس سے بہت پرخاش ہے‘ کیونکہ آج بھی اس کی باتیں سنتے یا پڑھتے ہیں تو سیدھی دل پر چوٹ پڑتی ہے۔ بندے کو کوئی شرم لحاظ ہوتی ہے‘ ایسے...
ٹائیگر ریلیف فورس پر تنقید کیوں؟ ۔۔۔۔۔۔ طارق حبیب یہ 1992ء کی بات ہے‘ جب مہاجر قومی موومنٹ کیخلاف آپریشن اپنے عروج پر تھا اور آفاق احمد و عامر خان کی قیادت میں نیشنل ٹائیگرز ''این ٹی‘‘ نامی ایک باغی گروہ‘ کراچی کے مختلف علاقوں میں تسلط قائم کررہا تھا۔باغی گروہ خود کو مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کہتا تھا۔ اس وقت مہاجر قومی موومنٹ اور مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کی آپسی خونریز ی کے باعث سکول اکثر بند رہتے تھے۔مہاجر قومی موومنٹ کی اعلیٰ قیادت لندن فرار ہوچکی تھی ‘جبکہ اس کے ٹیرریسٹ ونگ کے دستے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ساتھ مہاجر قومی موومنٹ حقیقی کیخلاف گوریلا طرز کی کارروائیاں کرتے تھے۔ جب سکیورٹی اداروں کی جانب سے کرفیو کے ساتھ سخت ایکشن لیا گیا تو یہ مسلح گروہ تتر بتر ہوگئے۔ اس موقع پر ایک خاص طرز عمل دیکھنے میں آیا۔ جس علاقے میں ہماری رہائش...
وائرس اور زندگی کی جنگ ۔۔۔۔۔ بلال الرشید پچھلے پچاس ہزار سال میں ہوموسیپینز (انسان ) نے کس قدر ترقی کر لی ہے ۔انسان میزائل میں بیٹھ کر چاند پر اتر چکا ہے ۔و ہ لوہے کے انجن میں تیل جلا کر ہوا میں اڑتا ہے۔ آج کا انسان بادلوں سے بلند عمارتوں میں رہتا ہے ۔ اسی ترقی کا نتیجہ ہے کہ ہم دوسرے جانوروں کو حقارت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں‘ لیکن یہ ساری انسانی عظمت اس وقت کہاں چلی جاتی ہے ‘ جب انسان کی موت کا وقت آتا ہے ۔ موت آتی ہے تو انسان جانوروں ہی کی طرح انتہائی بے بس اور حقیر دکھائی دیتا ہے ۔موت آتی ہے تواپنی تمام تر عظمت کے باوجود انسان ایک حقیر جرثومے کی طرح مر جاتا ہے ۔ کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ موت اگر انسانی فرعونیت کو نگلنے کے لیے موجود نہ ہوتی تو انسان اس دنیا کا کیا حال کرتا۔ چند دہائیوں پر مشتمل اپنی مختصر سی زندگی میں بھی وہ اس...
’’ڈرامے‘‘ کی حقیقت ..... عمار چوہدری جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے‘ کورونا بحران حل ہونے کی بجائے مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جو اب بھی کورونا کی حقیقت ماننے سے انکاری ہے۔ ان کے خیال میں یہ کوئی عالمی سازش ہے اور اس کا مقصد ملکوں کو اور عوام کو تباہی کے گھاٹ اتارنا ہے۔ گزشتہ روز سینئر صحافی فخرالدین بھی کورونا سے انتقال کر گئے۔ وہ پانچ روز سے ہسپتال میں داخل تھے۔ انہیں کورونا سے صحت یاب مریض کا پلازما بھی لگایا گیا جس سے ان کی حالت کچھ بہتر ہوئی لیکن بدھ کی رات اچانک طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ اس سے قبل گزشتہ دو تین ہفتوں میں تحریک انصاف کی رہنما سمیت کئی اور معروف شخصیات بھی کورونا کی نذر ہو گئیں‘ لیکن عوام ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ عید سے قبل چند دن لوگوں کے ہجوم...
مجرم ریاست ہے یا شہری؟ محمد اظہارالحق نئے سال کی ڈائری خریدنا تھی۔ اس کے لیے بازار گیا تو یہ واقعہ پیش آیا۔ اب تو یہی ہے کہ گھر ہی سے نہ نکلا جائے۔ گوشۂ عافیت میں بیٹھے رہیں تو ان تھپیڑوں سے بچ جائیں جو باہر نکل کر‘ دائیں بائیں سے پڑتے ہیں! چند دن ہوئے ایک دوست سے پوچھا کیسی گزر رہی ہے! کہنے لگے ریٹائرڈ لائف سے لطف اندوز ہو رہا ہوں! سُن کر تعجب ہوا۔ کہا‘ تم تو پابندیٔ وقت اور دیگر اصولوں کے حوالے سے سخت اور طبعاً ''انگریز‘‘ واقع ہوئے ہو! تو اس معاشرے میں جہاں کوئی اصول ہے نہ پابندیٔ وقت جیسی کوئی چڑیا‘ لطف اندوز کیسے ہو رہے ہو؟ اُس نے جواب میں جو فارمولا بتایا اسے سن کر چودہ طبق روشن ہو گئے! کہنے لگا‘ گھر سے باہر نکلنے سے پہلے اپنے آپ کو اچھی طرح سمجھا لیتا ہوں کہ میاں! اب تیار ہوجاؤ! ٹریفک کی چیرہ دستیاں تمہارا انتظار کر رہی ہیں۔...
پہلا غازی آصف عفان روٹی کپڑا اور مکان اورقرض اُتارو ملک سنوارو جیسے گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی جھانسے کھانے والی قوم اب تحریک انصاف کے سماجی انصاف اور کڑے احتساب کا حشرنشر دیکھنے پر مجبور ہے۔ احتساب قوانین پر اُلٹی چھری چلانے والی انصاف سرکار کو مبارک ہو کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد ''معرکہ نیب‘‘ کے پہلے غازی کا اعزاز پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو مل چکا ہے۔ وہ ان تمام الزامات سے بری ہو چکے ہیں جن کا ڈھول تحریکِ انصاف بھی خوب پیٹتی رہی ہے‘ جبکہ شریک ملزمان میں شامل سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اور سابق وفاقی سیکرٹری شاہد رفیع بھی اپنے ساتھیوں سمیت دودھ کے دُھلے قرار دے دئیے گئے۔ کیا راکٹ سائنس ہے کہ لوٹنے والوں کے ہاتھ بھی صاف اور خزانہ بھی صاف۔ تعجب ہے کہ ہاتھ کی صفائی دکھانے والوں کے دامن اور ہاتھ دونوں ہی صاف رہتے ہیں۔...
نیا بجٹ ...... حبیب اکرم آپ کو یاد تو ہوگا کہ پچھلے دور حکومت میں پی آئی اے کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی بات چلی تھی۔ اس وقت ائیرلائن کے ملازمین کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ ان کی حمایت میں تحریک انصاف آ گئی اور اس پروں والے سفید ہاتھی کو ہمیں اپنے ہی دروازے پر باندھے رکھنا پڑا۔ جہاں تک مجھے علم ہے‘ انہی دنوں تحریک انصاف کے اندر بھی ایک بحث چھڑی تھی کہ پی آئی اے کی نجکاری کاگندا کام مسلم لیگ ن کو کرنے دیا جائے لیکن اسد عمر آڑے آگئے۔ اس وقت تک وہی تھے جو تحریک انصاف میں معاشی معاملات کی کچھ سوجھ بوجھ رکھتے تھے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کو قائل کرلیا کہ پی آئی اے ملک کا اہم ادارہ ہے جسے وہ اقتدار میں آکر چٹکی بجاتے ٹھیک کرلیں گے۔ پارٹی اقتدار میں آگئی‘ وہ چٹکیاں بجاتے وزارت خزانہ میں آگئے اور کسی نامعلوم چٹکی بجنے پر وزارت خزانہ...
فردوس عاشق اعوان کی بغاوت ۔۔۔۔۔۔ رؤف کلاسرا فردوس عاشق اعوان صاحبہ سے میری پہلی ملاقات دو ہزار دو کی اسمبلی کے وقت میرے دوست ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے پارلیمنٹ لاج میں ہوئی تھی۔ ڈاکٹر شیر افگن اپنی فیملی ساتھ وہاں مقیم تھے۔ ہر روز رات کو ڈاکٹر شیر افگن نیازی کے ڈرائنگ روم میں محفل جمتی۔ پہلے دیسی مرغی کا دور چلتا اور پھر ڈاکٹر شیر افگن مجھے کہتے: اب اپنے یار کے لیے مکھنڈی حلوہ خود بنائوں گا۔ اس وقت تک میرے علاوہ تنویر ملک ، خرم نیازی اور دو تین اور مہمان بچ گئے ہوتے تھے۔ ایسا لذیذ حلوہ شاید ہی کبھی کھایا ہو۔ ان کا بیٹا امجد خان نیازی‘ جو اس وقت ایم این اے ہے‘ ڈاکٹر شیرافگن کی طرح ہمارے جیسے دوست بنانے پر یقین نہیں رکھتا لہٰذا جہاں دس برس مسلسل ڈاکٹر شیر افگن کے ساتھ ہر شام گزری وہیں امجد خان‘ جسے ایم این اے بنے سات برس ہوگئے ہیں‘ سے...

Browse forums

Have Fun with PWPians

Events & Festivals

English Literature Forum

Library

Education, Knowledge & IT

Contests, Awards, Interviews

Children & Parenting

Back
Top