PSL Commentary will also be broadcast in Urdu now in PSL

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
پی ایس ایل 2020: پہلی بار کمنٹری اردو زبان میں بھی ہوگی

psl.jpg

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے دوران پہلی بار شائقین کو قومی زبان اردو میں کمنٹری سننے کو ملے گی۔ بورڈ کی طرف سے کمنٹیٹرز کے آفیشل پینل اور ٹیلی ویژن، انٹرنیٹ براڈکاسٹرز کا اعلان کر دیا ہے۔

ہفتے کے روز کیے گئے اعلان میں پی سی بی نے کہا ہے کہ کمنٹیٹرز میں رمیض راجا، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز شامل ہوں گے۔ یہ مبصرین ہر اننگز کے دوران پانچ اوورز کے لیے اردو زبان میں تبصرے کی سہولت فراہم کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد کرکٹ شائقین کو لائیو کوریج کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔

پی ایس ایل کے فائنل اور دو ایلیمینیٹرز میچوں کے دوران کمنٹیٹرز اور کھلاڑیوں کو سپائیڈر کیمروں کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رکھا جائے گا۔ گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی کی کمنٹیٹر سے براہ راست گفتگو کی سہولت کرکٹ شائقین کو اضافی دلچسپی مہیا کرے گی۔
پی ایس ایل کے دوران میچوں کی کوریج 28 ایچ ڈی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی، ان میں الٹرو موشن اور سلو موشن کیمرے بھی شامل ہوں گے۔ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے گراؤنڈز میں سپائیڈرز کیم اور ہاک آئی بھی فعال ہوں گے، ریئل ٹائم گرافکس اور آگمینٹڈ ریالٹی ٹیکنالوجیز بھی شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے میسر ہوں گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کے میچوں کے دوران آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ڈرک نینِز، جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ایچ ڈی ایکرمن، انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بُچر، ڈومِنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار کمنٹری کریں گے۔
پی ایس ایل کے گزشتہ سیزنز میں میچ کے دوران تبصرے کرنے والے ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن ولکنز اورجونٹی رھوڈز کو کمنٹری پینل میں برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 فروری تک طے پانے والے براڈکاسٹرز کی فہرست بھی جاری کی ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں پاکستان سپر لیگ کی نشریات مہیا کریں گے۔

برطانیہ: ٹیلی ویژن پر ہم مصالحہ اور انٹرنیٹ پر کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ

یورپ میں: انٹرنیٹ لائیو سٹریمنگ کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ

امریکہ: ٹیلی ویژن پر ولو ٹی وی اور انٹریٹ پر کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ

کیریبیئن: ٹیلی ویژن پر فلو سپورٹس جب کہ انٹرنیٹ پر کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام اور فلو سپورٹس ڈاٹ کو

کینیڈا: ولو ٹی وی اور لائیو سٹریمنگ کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستیں:اتصالات، زو جب کہ کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام اور کرک وک پر

دیگر مشرق وسطی اور شمالی امریکہ: کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ

قطر: ووڈا فون

جنوبی افریقہ سمیت تمام افریقی ممالک: کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ

اوپر ذکر نہ کیے گئے ایشیا کے دیگر ممالک میں پی ایس ایل میچوں کی ہائی لائٹس ’بی ان‘ پر میسر ہوں گی جب کہ لائیو سٹریمنگ کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر مہیا ہو گی۔

پی ایس ایل فائیو کے تمام 34 میچز پہلی بار پاکستان میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں افتتاحی تقریب اور پہلا میچ جب کہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 20 فروری سے 22 مارچ تک ہونے والے ٹورنامنٹ کے میچ ملتان اور راولپنڈی میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔
 

@intelligent086
شائقین دیکھنے کے لیے پاگلوں کی طرح بھاگ دوڑ کر رہے ہوتے ہیں کمنٹری بھی ان کی زبان میں نہیں اس کے زمہ داران محب وطن پاکستانی اور قومی زبان کے اطلاق سے غافل شاباشی ہے ان کے لئیے
بہت عمدہ خبر قابل تعریف ہے وہ جس نے بھی یہ کام کیا ہے
حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کا شکریہ
 
شائقین دیکھنے کے لیے پاگلوں کی طرح بھاگ دوڑ کر رہے ہوتے ہیں کمنٹری بھی ان کی زبان میں نہیں اس کے زمہ داران محب وطن پاکستانی اور قومی زبان کے اطلاق سے غافل شاباشی ہے ان کے لئیے
بہت عمدہ خبر قابل تعریف ہے وہ جس نے بھی یہ کام کیا ہے
حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کا شکریہ
@Maria-Noor
پسند اور جواب کا شکریہ​
 
Back
Top