Angelaa
Popular Pakistani
6
- Messages
- 2,471
- Reaction score
- 4,080
- Points
- 276
دورِ حاضر کے اردو ناولز کا حال
اچانک سے اس کے سیل فون پہ روشنی جگمگائی، اس نے دیکھا تو اس کے مریخ والے کزن کا میسج تھا، دل میں یکایک ایک انجانی خوشی و مسرت کا احساس ابھرا، اس نے میسج دیکھا "چاند سے پیاری لڑکی کو چاند رات مبارک"، میسج پڑھ وہ بے اختیار مسکرا اٹھی، اس کے مسکرانے سے ہونٹوں کے درمیان سے اس کے دانتوں کی جھلک نظر آئی، اس جھلک سے اس قدر روشنی پھوٹی کہ ایکدم سے ااس روشنی سے پورا گاوں جگمگا اٹھا، گاوں کے لوگ سمجھ گئے کہ "جہنمیلا " مسکرا رہی ہے، اس نے موبائل جونہی رکھا تو بیٹری لو کی وارننگ آئی، "افففوہ گاوں کا ٹراسفارمر تو پچھلے چھ دن سے خراب ہے، اب کل عید ہے، کس طرح ہوگا سب کچھ"، وہ بہت حساس مزاج کی مالکہ تھی اسے خود سے زیادہ دوسروں کی فکر رہتی تھی، اسی کشمکش میں وہ ایکدم سے اٹھی اور جاکر ٹرانسفارمر کندھے پہ اٹھا کر لے آئی، دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد اس نے ٹرانسفامر بنایا اور چلایا تو گاوں کی بجلی شروع ہوگئی،، اس نے گھر آکر شکرانے کے طور پہ 20 منٹ میں 200نفل اور پانچ پارے تلاوت کیے۔۔
پھر جاکر اس نے اپنا موبائل چارجنگ پہ لگایا، جب تک موبائل چارج ہوتا اس نے سب بہن بھائیوں اور اپنے ابا کے عید کے کپڑے سلائی کیے، کیونکہ ایک دو اس کے گاوں میں درزی نہیں تھا دوسرا اس کی لمبی لمبی مخروطی انگلیوں پہ سلائی جچتی بھی بہت تھی، جونہی سب کے کپڑے سلائی کرکے فارغ ہوئی تو اسے یاد آیا اس کے تو پانچ روزے رہ گئے تھے، اس نے جلدی جلدی وہ پانچوں روزے رکھے کیونکہ کل عید تھی۔، اس نے اپنے ہاتھوں پہ مہندی لگائی، مہندی لگا کر اس نے اپنے چھوٹے بھائیوں کے بال کاٹے، وہ پارٹ ٹائیم نائی بھی تھی، اتنی دیر میں موبائل بھی چارج ہوچکا تھا، اس نے میسج کمپوز میں اپنے مریخ والی کزن کا نمبر لگایا، نمبر دیکھتے ہی اس کے رخساروں پہ حیا کی سرخی دوڑ گئی، میسج کمپوز کرتے ہوئے اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے، دل زور زور سے دھڑکنے لگا، اس نے اپنے کزن کو "خالی میسج" کیا کیونکہ وہ سمجھتی تھی کہ پاکیزہ جذبات کے اظہار میں الفاظ کی چنداں ضرورت نہیں ہوتی۔🤭