Angelaa

Angelaa

Popular Pakistani
6
 
Messages
2,471
Reaction score
4,079
Points
276

Lfvp.gif

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔۔۔!!!!!!۔ تمام اہل اسلام اور اہل وطن کو رمضان کریم کی آمد کی بہت بہت مبارک ہو۔ خدائے مطلق اس مبارک مہینے کی برکتوں سے سب کو مالامال فرمائے۔ امت مسلمہ اور وطن پاکستان کو ان مبارک ساعتوں میں ضرور یاد رکھیں۔ خدائے بزرگ و برتر اس مبارک ماہ کے طفیل ہم سب پر اور ہمارے ملک پر اپنی برکتیں نازل فرمائے اور ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی توفیق دے۔۔۔آمین .

بے زبانوں کو جب وہ زبان دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشش پہ آتا ہے جب امت کے گناہوں کو
تحفے میں گناہ گاروں کو رمضان دیتا ہے

ماہ صیام کی آمد آمد ہے. یہ رحمتوں، برکتوں اور اللہ پاک کی بےشمار نعمتوں والا مہینہ ہے. یہ مقدس مہینہ ہم سب کو صبر کا درس دیتا ہے کہ کس طرح ہم صبر کرکے اور اپنی نفسانی خواہشات پہ قابو پا کر اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرسکتے ہیں یعنی ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں یہ خدائے بزرگ و برتر کا قرب اور خوشنودی حاصل کرنے کا مہینہ ہے. ویسے تو ہم پورا سال عبادات کرتے ہی ہیں لیکن اس مبارک ماہ میں عبادت کا ثواب کئی گناہ بڑھ جاتا ہے.
[IMG]

چشم بار ہو کہ مہمان آ گیا
دامن میں الہی تحفہ ذیشان آ گیا
بخشش بھی، مغفرت بھی،جہنم سے بھی نجات
دست طلب بڑھاؤ کہ رمضان آ‌گیا

b2cb98e02df8b931e142e77aa7fedf99.gif

اسی مقدس و مبارک مہینے میں ہمارے پیارے آقا نبیِ محتشم حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم(ہمارا دل و جان ان پر قربان❤❤❤) پہ قرآن پاک کا نزول ہوا جو کہ رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے. اسی مقدس مہینہ میں ایک رات کو لیلتہ القدر کہا جاتا ہے . جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے۔.

حضرت انس ( رضی اللہ تعالی عنہ ) سے روایت ہے کے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کے سحری کھاؤ کے سحری کھانے میں برکت ہے بخاری ، مسلم ، ترمذی ، نسائی ، ابن - ماجہ
[IMG]

گناہوں کی عادت چھڑا یا الہی
ہمیں نیک انسان بنا یا الہی
جو تجھ کو جو تیرے نبی ﷺ کو پسند ہو
ہمیں ایسا انسان بنا یا الہی

[IMG]

رمضان میں ذکر اللہ کرنے والے کو بخش دیا جاتا ہے اور اس ماہ میں اللہ سے مانگنے والا محروم نہیں رہتا .
( شعبہ الا ایمان ، حدیث 3628 )

" جس نے ( روزہ میں ) جھوٹ بولنا اور برے عمل نا چھوڑے تو اللہ تعالی کو کوئی حاجت نہیں کے وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے ( صحیح بخاری کتاب اَز صوم : 1903 )

[IMG]

خدائے قادر و مطلق سے التجا ہے کہ وہ پاکستان میں پھیلی ہوئی بدامنی، ہر طرح کی بیماری اور مشکلات کو ختم کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنادے.
اس ذاتِ برتر کے حضور دعا ہے کہ وہ ہمیں، ہمارے اہل خانہ و ہمارے تمام ساتھیوں کے والدین کو صحت و تندرستی اور ایمان کی طاقت نصیب فرمائے اور جن کے والدین اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ان کی مغفرت فرمائے اوران کے درجات جنت الفردوس میں بلند فرمائے اور ان کی اولادوں کو نیک اور ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے. آمین ثم آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔❤۔اس بندیِ ناچیز کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔:)۔

دعا گو: انجیلا۔۔۔!!!۔
[IMG]

گناہوں کی عادت چھڑا یا الہی
ہمیں نیک انسان بنا یا الہی
جو تجھ کو جو تیرے نبی ﷺ کو پسند ہو
ہمیں ایسا انسان بنا یا الہی
آمین یا رب العالمین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔۔۔!!!!!!۔ تمام اہل اسلام اور اہل وطن کو رمضان کریم کی آمد کی بہت بہت مبارک ہو۔ خدائے مطلق اس مبارک مہینے کی برکتوں سے سب کو مالامال فرمائے۔ امت مسلمہ اور وطن پاکستان کو ان مبارک ساعتوں میں ضرور یاد رکھیں۔ خدائے بزرگ و برتر اس مبارک ماہ کے طفیل ہم سب پر اور ہمارے ملک پر اپنی برکتیں نازل فرمائے اور ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی توفیق دے۔۔۔آمین .
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبارکاتہ
خیر مبارک
اور آپ کو بھی مبارک ہو
ثمہ آمین یا رب العالمین
 
رمضان میں ذکر اللہ کرنے والے کو بخش دیا جاتا ہے اور اس ماہ میں اللہ سے مانگنے والا محروم نہیں رہتا .
( شعبہ الا ایمان ، حدیث 3628 )
بے شک
اللہ رب العزت سب کی نیک اور جائز حاجات پوری کرے
آمین یا رب العالمین
 
" جس نے ( روزہ میں ) جھوٹ بولنا اور برے عمل نا چھوڑے تو اللہ تعالی کو کوئی حاجت نہیں کے وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے ( صحیح بخاری کتاب اَز صوم : 1903 )
اللہ رب العزت حقیقی معنوں میں اس قبیع فعل سے بچنے کی توفیق دے
 
خدائے قادر و مطلق سے التجا ہے کہ وہ پاکستان میں پھیلی ہوئی بدامنی، ہر طرح کی بیماری اور مشکلات کو ختم کرکے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنادے.
اس ذاتِ برتر کے حضور دعا ہے کہ وہ ہمیں، ہمارے اہل خانہ و ہمارے تمام ساتھیوں کے والدین کو صحت و تندرستی اور ایمان کی طاقت نصیب فرمائے اور جن کے والدین اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ان کی مغفرت فرمائے اوران کے درجات جنت الفردوس میں بلند فرمائے اور ان کی اولادوں کو نیک اور ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے. آمین ثم آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔❤۔اس بندیِ ناچیز کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔
آمین یا رب العالمین
ان شاءاللہ​
 
Back
Top