Dinner Dessert Meethay Dahi Baray Recipe In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
میٹھے دہی بڑے

Dehi.jpg

اجزاء: میدہ ایک پیالی،دہی ڈیڑھ پیالی،زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ،چینی ایک پیالی،پانی آدھی پیالی،آئل تلنے کے لیے ،کھٹا دہی حسبِ ضرورت

ترکیب: دہی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں میدہ اور زردے کا رنگ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔چار سے چھ گھنٹے کے لیے ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔اس کے بعد کڑاہی میں آئل تین سے چار منٹ گرم کریں۔میدے کو ایک مرتبہ مزید اچھی طرح پھینٹ لیں اور سالن نکالنے والے چھوٹے گول چمچ کی مدد سے چھوٹے چھوٹے پکوڑے گرم گھی میں تلنے کے لیے ڈال دیں۔اچھی طرح گولڈن برائون ہو جائیں تو نکال لیں۔پانی میں چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں۔شیرے میں بڑے ڈال کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے ڈھک دیں اور فریش کریم کے ساتھ سرو کریں۔​
 

Back
Top