Lunch Healthy Mutton Chinioti raan Recipe In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
چنیوٹی ران

mutton1.jpg

اجزاء: مٹن کی ران ثابت ایک عدد،پپیتے کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ،لیموں کا رس1/2 کپ،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،دہی ایک پائو،ٹماٹر ایک پائو،ہری مرچ دس عدد،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،کُٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،لال مر چ دو چائے کے چمچ،سویا ساس دو کھانے کے چمچ،چلی ساس1/2کپ،اُبلے آلو حسبِ ضرورت، اُبلے انڈے حسبِ ضرورت،مکھن سو گرام
ترکیب: مٹن کی ثابت ران پر گہرے کٹ لگائیں، پھر بائول میں دہی،پپیتے کا پیسٹ،لیموں کا رس،ادرک لہسن،کالی مرچ،نمک،گرم مصالحہ،لال مرچ،سویا ساس اور چلی ساس ڈال کر رات بھر چھوڑ دیں۔اب اسے پتیلی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔جب گل جائے تو ٹرے میں نکال کر مکھن لگا دیں،پھر ٹماٹر،ہری مرچ،ہرا دھنیا،اُبلے آلو اور انڈے رکھ کر دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر اوون میں آدھے گھنٹے کے لیے بیک کریں۔​
 

Back
Top