Shahid Afridi gets the Guard of Honour at Lord's Home of Cricket

Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,543
Reaction score
45,340
Points
3,711
Afridigodofowner.jpg


اپنوں کے آنکھیں پھیرنے کے بعد شاہد آفریدی کو غیروں نے گارڈ آف آنر پیش کردیا۔

لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شاہد آفریدی کی زیر قیادت ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین چیریٹی میچ جمعرات کی شب کو کھیلا گیا، یاد رہے کہ آئی سی سی کی جاب سے اس میچ کو انٹرنیشنل میچ کا درجہ دیا گیا تھا اور اس کا مقصد جزائر غرب الہند میں سمندری طوفانوں سے متاثر ہونے والے کرکٹ وینیوز کی بحالی کیلیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔

پاکستان میں پی سی بی کی بے مروتی کی وجہ سے الوداعی میچ سے محروم رہنے والے شاہد آفریدی کو غیروں نے بڑی عزت اور احترام دیا،آخری انٹرنیشنل سرگرمی کے پیش نظر آل رائونڈر میدان میں داخل ہوئے تو ساتھی کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا، شاہد آفریدی نے گھٹنے کی انجری کے باوجود لنگڑاتے ہوئے بولنگ اور بیٹنگ کی اور ایک وکٹ حاصل کرنے کے بعد 11 رنز بھی بنائے۔ اس جرات مندی پر انھیں شائقین کی طرف بھرپور داد بھی حاصل ہوئی۔

west-indies-too-strong-for-world-xi-in-charity-match.jpg


اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ’’ میں خوش قسمت ہوں کہ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ ہوم آف کرکٹ میں کھیلنے کا موقع ملا جس پر اینڈی فلاور اور انگلش کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں، انھوں نے بتایا کہ گذشتہ2ماہ سے گھٹنے کی انجری کے باعث کھیل سے دور ہوں، اتنے عرصے بعد دوبارہ بیٹ پکڑنا اور بولنگ کرنا عجیب لگا تاہم یہ ایک بڑے اور نیک مقصد کیلیے ہے۔

Shahid-Afridi-Last-T20i.jpg


بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں آفریدی نے ہوم آف کرکٹ میں انٹرنیشنل کیریئر کے اختتام کا موقع دینے پر آئی سی سی کا بھی شکریہ ادا کیا، انھوں نے کیریبیئن جزائر میں طوفان سے متاثرین کیلیے اپنی فائونڈیشن کی جانب سے20 ہزار ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ چیریٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ورلڈالیون کو 72رنز سے ہرا دیا تھا،فاتح ٹیم نے ایون لوئس(58)، دنیش رامدین (44)اور مارلون سیموئیلز(43) کی بدولت 199 رنز بنائے، ورلڈ الیون صرف 8 رنزکے سفر میں 4 کھلاڑیوں تمیم اقبال، لیونک رونکی، دنیش کارتھک و سیم بلنگز کا نقصان اٹھانے کے بعد سنبھل نہ سکی اور 127رنز پر ڈھیر ہو گئی، تھشارا پریرا کے 61رنز کسی کام نہ آئے، کیسرک ولیمز نے3جبکہ سیموئلز بدری اور آندرے رسل نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔

Shahid-Afridi-1.jpg


شاہد آفریدی نے کم بیک کے حوالے سے سوال مزاق میں ٹال دیا

شاہد آفریدی نے کم بیک کے حوالے سے سوال مزاق میں ٹال دیا، ورلڈ الیون کی قیادت کرنے والے آل رائونڈر سے کمنٹیٹر ناصر حسین نے پوچھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی پلان ہے، جواب دینے سے قبل آفریدی نے بایاں ہاتھ ناصر حسین کے کندھے پر رکھتے ہوئے سہارا لیا اور کہا کہ آپ میری انجری کی صورتحال دیکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق کپتان کو گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا تھا لیکن انھوں نے ورلڈ الیون کی قیادت سے انکار نہیں کیا۔
 
Afridi.jpg


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے خود کو منوانے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بین الاقوامی کیریئر کا لارڈز کے میدان پر اختتام ہوا، انھوں نے 1996 میں کھیل کا آغاز کیا اور پھر دنیائے کرکٹ کے افق کا وہ ستارہ بن گئے جو اب ہمیشہ چمکتا رہے گا۔

بی بی سی کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ بڑی تعداد میں دیگر افراد نے آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اپنے پیج پر لکھا’شکریہ شاہد آفریدی ان تمام لمحات کے لیے۔‘

آفریدی ایک ایسے بیٹسمین کے طور پر جانے جاتے ہیں جو چاہے ٹیسٹ میچ ہو ون ڈے یا پھر ٹی ٹوئنٹی ان کا بیٹنگ کرنے کا انداز تبدیل نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت شاید ہی دنیا کا کوئی ایسا کونہ ہو جہاں شاہد آفریدی کے مداح نہ ہوں۔گوکہ شاہد آفریدی کا ٹیسٹ کیریئر زیادہ طویل نہیں رہا لیکن پھر بھی انھوں نے اس فارمیٹ میں کئی بار اپنی جارحانہ بیٹنگ سے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کیا تھا،انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ بھی آسٹریلیا ہی کے خلاف کھیلا تھا، ٹیسٹ کرکٹ میں شاہد آفریدی نے27 میچز میں36.51 کی اوسط سے 1716 رنز بنائے، بھارت کیخلاف128 گیندوں پر 156 رنز ان کی سب سے بڑی اننگز تھی۔

شاہد آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی 5 سنچریاں اور 8 ففٹیزبنا چکے، بولنگ میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 48 ہے، اس کے برعکس ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی کا کیریئر تقریباً 20 سال کے طویل عرصے پر محیط رہا،اس فارمیٹ میں شاہد آفریدی نے کئی بار ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سابق کپتان نے اپنے کیریئر کا آغاز ہی37 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے کیا جو اس وقت بین الاقوامی کرکٹ کی تیز ترین سنچری اننگز تھی،انھوں نے اپنے دوسرے ہی بین الاقوامی ون ڈے میچ میں سری لنکن بولنگ کے خلاف صرف 37 گیندوں پر سنچری اسکور کی جس میں11چھکے اور6 چوکے شامل تھے۔ 398 ایک روزہ میچز میں شاہد آفریدی نے 8064 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 39 ففٹیزشامل ہیں۔

شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنلز میں 32 بار میچ اور4 مرتبہ سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، وہ بولنگ کے شعبے میں بھی کئی بار عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان کو میچز جتوا چکے۔

ایک روزہ میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 398 ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض7 وکٹیں بہترین کارکردگی ہے۔ 2009 سے 2014 تک شاہد آفریدی کی کپتانی میں پاکستانی ون ڈے ٹیم 38 میں سے 19 میچز میں کامیاب ہوئی جبکہ 18 میں شکست کا سامنا رہا، انہی کی کپتانی میں پاکستان نے 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

@Recently Active Users @Recently Joined Users
 

Back
Top