Kids Stories Pakki dosti

Sibgha Ahmad

Sibgha Ahmad

Popular Pakistani
6
 
Messages
1,231
Reaction score
2,705
Points
251
پکی دوستی
تحریر: انس رسول


ایک دفعہ کا ذکر ہے ایک گاؤں میں دو دوست رہتے تھے جن کا نام عدن اور ایان تھا۔ ان کی دوستی بہت پکی تھی۔ دونوں مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے تھے۔ ایک دن وہ کام سے واپسی پر اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں ایک کاغذ ملا۔ جب انہوں نے وہ کاغذ اٹھا کر دیکھا تو پتہ چلا وہ ایک خزانے کا نقشہ ہے۔ عدن نے وہ نقشہ اپنی جیب میں رکھا اور وہ اپنے اپنے گھر چلے گئے۔ اگلے دن وہ دونوں خزانے کی تلاش میں نکلے اور نقشے کے حساب سے چلتے رہے۔ دو دن تک مسلسل چلنے کے بعد وہ غار کے قریب پہنچے اور نقشہ دیکھا تو معلوم ہوا کہ خزانے کا راستہ غار میں جا رہا تھا۔ وہ دونوں غار میں چلے گئے۔ کچھ دیر بعد انہیں ایک دروازہ نظر آیا۔ جیسے ہی انہوں نے وہ دروازہ کھولا اندر سے ایک خوف ناک ڈراگن نکلا۔ پہلے تو وہ اسے دیکھ کر ڈر گئے لیکن پھر دونوں دوستوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیا اور مل کر اس ڈراگن سے لڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے تھے۔ ڈراگن خزانے کی رکھوالی کرتا تھا۔ اچانک عدن کی نظر دیوار پر پڑی۔ وہاں دو تلواروں لٹک رہی تھیں۔ دونوں نے ایک ایک تلوار اٹھائی اور ڈراگن سے لڑنا شروع ہو گئے۔ ان کی دوستی مضبوط اور نیت صاف تھی۔ اللہ تعالٰی نے ان کی مدد کی۔ دونوں دوست بڑی بہادری سے لڑے اور ڈراگن کا سر کاٹ دیا۔ انہوں نے خزانہ اٹھایا اور چلے گئے۔ کچھ دنوں بعد جب وہ گھر پہنچے تو انہوں نے وہ رقم آدھی آدھی بانٹ لی۔ انہوں نے اس رقم کو اچھے کاموں میں استعمال کیا اور خوشی خوشی زندگی گزارنے لگے۔​
 

@Sibgha Ahmad
اللہ تعالٰی ہماری قومی زبان کو عروج دے ایک بچے نے کہانی لکھ کر ثابت کر دیا ہے قومی زبان کے لکھنے کو رواج دیا جائے تو دوسری زبان کی نسبت اپنی زبان پر گرفت زیادہ ہوتی ہے
ماشاءاللہ
اللہ تعالٰی بچے کو ذہین اور قابل بنائے
شیئر کرنے کا شکریہ
 
@Sibgha Ahmad
ماشاءاللہ
بچے نے بہت اچھی کہانی لکھی ہے اسکی حوصلہ افزائی کریں ان شاءاللہ اسکی تحریر میں مذید نکھار آئے گا
بچے کو یہ کمنٹس ضرور دیکھائیں
 
@Sibgha Ahmad
ہم لوگ آپ کے جواب کے منتظر ہیں
 
Back
Top