Bones & Joints Remedies Joron ke Dard ka Ghiza se Gharelu ilaj

Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,544
Reaction score
45,343
Points
3,711
پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں افراد گٹھیا اور جوڑوں کے شدید درد کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ورزش، فزیو تھراپی، ادویہ اور غذائیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ماہرینِ غذائیات نے اس ضمن میں ایسی عام غذاؤں کی ایک فہرست بنائی ہے جو گٹھیا کے مرض میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس ضمن میں کئی پھل اور سبزیاں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں تاہم کئی ویب سائٹ پر غلط خبروں کے ساتھ ایسی غذاؤں کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے جو مرض کی شدت کم کرتی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔

اس ضمن میں دنیا کے ممتاز غذائی ماہرین اور ڈاکٹروں نے بعض غذاؤں کو بہترین قرار دیا ہے۔

mediteranean-food.jpg


میڈیٹرینیئن غذا

یونیورسٹی آف ساؤتھ ایمپٹن کے پروفیسر فلپ کالڈر کہتے ہیں کہ میڈیٹرینیئن ڈائٹ پھل، سبزیوں، پورے اناج، دالوں، پھلیوں، تھوڑی مچھلی، کم چکنے گوشت اور زیتون کے تیل پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس، اومیگا تھری ، مونو سیچیوریٹڈ فیٹس ہر طرح بدن کے لیے مفید ہوتے ہیں لیکن یہ جوڑوں کی سوزش کم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔

اگر اس غذا میں سبزی بڑھادی جائے تو دو ہفتے میں جوڑوں کا درد کم ہونے لگتا ہے جو 2015ء کے ایک مطالعے سے ثابت ہوچکا ہے۔ میڈیٹرینیئن ڈائٹ تین ماہ مسلسل کھانے سے اس مرض کی شدت بہت حد تک کم ہوجاتی ہے۔

yogurt.jpg


دہی کا استعمال بڑھادیں

امریکا میں یونیورسٹی آف روچیسٹر کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ ’جنک فوڈ‘ نظامِ ہاضمہ کے بیکٹیریا کو کچھ اس طرح تبدیل کرتا ہے کہ وہ گٹھیا کے مرض کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

اس ضمن میں دہی اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دہی معدے، آنتوں اور دیگر نظامِ ہاضمہ میں صحت مند بیکٹیریا کی تعداد برقرار رکھتی ہے۔

oat-daliya-jo.jpg


دلیہ اور جو

آپ یقین کریں کہ روزانہ ایک پیالہ مکمل اناج یا جو کا دلیہ کھانے سے جوڑوں کا درد بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دل، بلڈ پریشر اور ذبابیطس کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔
 
تیل دار مچھلی

چکنی اور تیل والی مچھلیوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں۔ ان کا استعمال جوڑوں میں تکلیف اور سوزش کم کرتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ ایسی مچھلی کھائی جائے جس میں چکنائیاں اور تیل موجود ہوں۔ ان میں میکریل، سامن اور ٹیونا (جو ڈبے میں بند نہ ہو) سرِ فہرست ہیں۔ ایک اور بات یاد رکھیں کہ مچھلی کھانے سے جوڑوں میں درد پیدا کرنے والا یورک ایسڈ کم ہوجاتا ہے۔

اگر مچھلی دستیاب نہ ہو تو اس ضمن میں مچھلی کے کیپسول لیے جاسکتے ہیں جو اومیگا تھری کیپسول بھی کہلاتے ہیں۔ روزانہ ایک گولی کھانے سے مریض کو بہت افاقہ ہوتا ہے۔

milk-doodh.jpg


دودھ کا استعمال

جوڑوں کا درد بڑھتے بڑھتے ہڈیوں کی شدید کمزوری کی جانب بڑھتا ہے اور مزید پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے۔ اس کےبعد ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ بھی بڑھ جاتی ہے۔ اس کا تدارک دودھ پی کر کیجیے۔ دودھ میں شامل کیلشیئم اور دیگر مفید اجزا جوڑوں کے درد کو کم کرتے ہیں۔ اوپر ہم نے دہی کا ذکر کیا جو گٹھیا کی شدت کو کم کرتا ہے۔ اسی بنا پر لسی کا استعمال مفید رہے گا۔

loseweight-wazan-kam.jpg


وزن کم کیجیے

جوڑوں کے مریض کا وزن عموماً زیادہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے بدن کے ہر عضو پر دباؤ بڑھتا ہے اور ماہرین کا اصرار ہے کہ گٹھیا کے مریض اپنا وزن کم کریں۔ اس کے لیے غذائی احتیاط، ورزش اور دیگر احتیاطی تدابیر بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔
 

Warning point issued for not following posting guidelines.
Very nice! but the results are very slow in this and I think these things required expert opinion.
 
Back
Top