Ghazal kuch piyar muhabbat k sadmon , kuch zehr bharay pemanoN say By Shafiq khalish

Asad Rehman

Asad Rehman

Super Star Pakistani
16
 
Messages
13,866
Reaction score
33,100
Points
1,451
شفیق خلش

کچھ پیار محبت کے صدموں، کچھ زہر بھرے پیمانوں سے
جو ہوش گنوائے پھرتے ہیں، کچھ کم تو نہیں دیوانوں سے

اِس حالت پر افسوس نہیں، یہ راہِ دل کا حاصل ہے
وہ عالم دل کو راس تھا کب، نفرت ہی رہی ایوانوں سے

وہ داغ کہ اُن کی چاہت میں، اِس دامن دل پر آئے ہیں
شل رکھا اپنا دستِ طلب اور خوف رہے ارمانوں سے

عادت سے ہماری شیخ تو ہے، سب رند کہاں نا واقف ہیں
ہم دُور رہے ہیں مسجد سے، کب دُور رہے میخانوں سے

ہر شمع کی یہ فطرت ٹھہری، محفل میں بُلا کر جاں لینا
مرنے کا نہیں افسوس خلش، نِسبت تو رہی پروانوں سے
 

Plz mujhy novels mein b tag kia kro...me nai hn..mujhy esko use krny ka koi samjh boojh ni hai..mujhy novels prhny hn...achy achy r porany r long novels...
 
Back
Top