Sehri aik khushnima festival

Falak

Falak

Super Star Pakistani
I Love Reading
15
 
Messages
11,348
Reaction score
19,974
Points
1,236
60072344_1317995721682542_4410509449635037184_n.jpg?_nc_cat=111&_nc_ht=scontent-lht6-1.jpg




سن 2 ہجری میں صوم ( روزے ) فرض ہونے کے بعد یہ ضرورت محسوس کی گئی کہ اہل مدینہ کو سحری میں جگانے کے لیے کونسا طریقہ اختیار کیا جایے -

تاریخ کے اوراق کی گرد کو اگر جھاڑ کر دیکھا جایے تو علم ہوتا ہے کہ ایک صحابی '' سیدنا بلال بن رباہ '' رضی اللہ عنہ وہ پہلے شخص تھے جو روزوں کی فرضیت کے بعد مدینہ کی گلیوں میں سحری کے وقت آوازیں لگا لگا روحانیت کا سماں باندھ دیتے تھے اور لوگوں کو سحری کے لیے جگایا کرتے تھے -

'' سیدنا بلال بن رباح '' رضی اللہ عنہ کی یہ سنت مدینہ المنورہ میں زور پکڑتی گیی اور وقت گزرنے کے ساتھہ ساتھہ اور بہت سے دوسرے لوگ بھی یہ خدمت انجام دینے لگے - ان سحری جگانے والوں کے ساتھہ اکثر بچے بھی شوق میں شامل ہو جاتے اور رمضان کی سحری ایک خوشنما فیسٹول محسوس ہونے لگتی تھی - عربی میں سحری جگانے والوں کو '' میسا حراتی '' ( MISAHARATI ) کہتے ہیں-

مدینہ المنوره کے بعد عرب کے دوسرے شہروں میں بھی سحری جگانے والے اس روایت کی پیروی کرنے لگے اور بھر یہ رواج پوری اسلامی دنیا میں پھیل گیا -

'' میسا حراتی '' (MISAHARATI ) یہ فریضہ فی سبیل الله انجام دیا کرتے تھے لیکن انکی خبمت سے مستفید ہونے والے مسلمان انہیں مایوس نہیں کرتے تھے اور آخری صوم ( روزے ) والے دن انہیں ہدیہ انعام یا عیدی دیتے تھے -

اس کے علاوہ مسجدوں کے امام مسجدوں کی چھتوں یا میناروں پر لالٹین جلاکر رکھہ دے تھے اور با آواز بلند لوگوں کو سحری کے وقت کی اطلاع دیتے تھے - جہاں آواز نہیں پہنچ پاتی تھیں ، لوگ روشن لالٹین دیکھ کر اندازہ لگا لاتے کہ سحری کا وقت ہو گیا ہے -

آہ کیا خوبصورت اور روح پرور رمضان ہوا کرتے تھے وہ.​
 
Bohat purani baat hai raak ko jaganay walay do hazrat aatay thay, donoon andhay thay. Daiko kitni ibrat aur shairait hai:

JAAGNA HAI JAAG LAY AFLAAK KAY SAAE TALAY
HASHAR TAK PHIR SOOTA RAHAYGA KHAAK KAY SAAE TALAY

Bari dilsooz awaz main gaatay thay raat kay sannatay main, dafli ka saath

@Falak @Recently Active Users
 

Back
Top