Ashaar Daily Intekhab of nazam, Ghazal, or shair November 2019

@Mishaikh
@Falak
@Recently Active Users

سِتم سِکھلائے گا رسمِ وفا ،ایسے نہیں ہوتا
صنم دِکھلائیں گےراہِ خدا ایسے نہیں ہوتا

گِنو
سب حسرتیں جو ُخوں ہُوئی ہیں تن کے مقتل میں
مِرے قاتل حِسابِ خوں بہا ایسے نہیں ہوتا

جہانِ دل میں کام آتی ہیں تدبیریں نہ تعزیریں
یہاں پیمانِ تسلیم و رضا ایسے نہیں ہوتا

ہر اِک شب ،ہرگھڑی گُزرے قیامت یُوں تو ہوتا ہے
مگر ہر صُبح ہو روز ِ ِٙجزا ایسے نہیں ہوتا

رٙوا ں ہے نبضِ دٙوراں، گردِشوں میں آسماں سارے
جو تم کہتے ہو سب کچھ ہوچکا،ایسے نہیں ہوتا

فیض احمد فیض
 

@Ellaf khan

@Recently Active Users



تمھیں پسند ہے تنہا سفر زیادہ تر
یہی رہا مرے پیش نظر زیادہ تر

گماں، کہ لوٹ کے آ جایٔیں گے کسی ساعت
اِسی گماں نے اُجاڑے ہیں گھر زیادہ تر

گریز کے کویٔی لمحے بھی آ گئے ہوں گے
تمھاری یاد رہی ہمسفر زیادہ تر

دکھایٔی دیتی ہیں کب خود کو خامیاں اپنی
فریب کھاتی ہے اپنی نظر زیادہ تر

کہاں مقام وہ ہوتا ہے سر جھکانے کا؟
وہ جس مقام پہ جھکتے ہیں سر زیادہ تر

یہ اعتبار کی دنیا بھی خوب دنیا ہے
کہ معتبر بھی ہے نا معتبر زیادہ تر

نعیم کام کیے کم ہی کام کے ہم نے
عبث گزارے ہیں شام و سحر زیادہ تر
 
May Allah bless you all with success, health, happiness, patience and strength..... May all your dreams come true and may you live the life that you have always dreamed of..... May Allah bless you with victory in this life and eternal life too..... Ameen:hug:
Thank you so much appi you are soooo sweet.....Allah ap ko bhe boht sari always kamyabiyan or achi sehat wali lambi umr atta kry khush rahren .....love u:love:
 
تمھیں پسند ہے تنہا سفر زیادہ تر
یہی رہا مرے پیش نظر زیادہ تر

گماں، کہ لوٹ کے آ جایٔیں گے کسی ساعت
اِسی گماں نے اُجاڑے ہیں گھر زیادہ تر

گریز کے کویٔی لمحے بھی آ گئے ہوں گے
تمھاری یاد رہی ہمسفر زیادہ تر

دکھایٔی دیتی ہیں کب خود کو خامیاں اپنی
فریب کھاتی ہے اپنی نظر زیادہ تر

کہاں مقام وہ ہوتا ہے سر جھکانے کا؟
وہ جس مقام پہ جھکتے ہیں سر زیادہ تر

یہ اعتبار کی دنیا بھی خوب دنیا ہے
کہ معتبر بھی ہے نا معتبر زیادہ تر

نعیم کام کیے کم ہی کام کے ہم نے
عبث گزارے
Amazing :thumbs up::thumbs up:
 
Thank you so much appi you are soooo sweet.....Allah ap ko bhe boht sari always kamyabiyan or achi sehat wali lambi umr atta kry khush rahren .....love u:love:

Ameen Sum Ameen

Thank you siso:)




نہ جاؤ گھر، ابھی تو رات ہے، بادل بھی کالے ہیں
اذاں سمجھے ہو تم جس کو، کسی بیکس کے نالے ہیں

مریضِ سوزِ غم اے چارہ گر کب بچنے والے ہیں
کہ ہر آنسو کی رنگت کہ رہی ہے دل میں چھالے ہیں

ہزاروں وعدہِ شب اس نے اس صورت سے ٹالے ہیں
کبھی مہندی لگائی ہے، کبھی گیسو سنوارے ہیں

بہاروں کی خبر سن کر قفس میں رو تو دیتا ہوں
کسی سے یہ نہیں کہتا، مرے پر کاٹ ڈالے ہیں

مریضوں کا دم آنکھوں میں ہے، وہ ہیں محوِ آرائش
وہاں ہونٹوں کی لالی ہے، یہاں جانوں کے لالے ہیں

قمر تسبیح پڑھتے جا رہے ہیں سُوئے مے خانہ
کوئی دیکھے تو یہ سمجھے بہت الله والے ہیں

قمر جلالوی



@Recently Active Users
 
Bohat khoob
@Falak
Thank you...:)



ہزاروں فریاد کر رہے ہیں، مگر کسی پر اثر نہیں ہے
وہ محو ہیں آئنے میں ایسے کہ ان کو کچھ بھی خبر نہیں ہے

مریضِ فرقت کا ہے یہ عالم کہ شام سے کچھ خبر نہیں ہے
وہ دیکھنے آئیں گے سحر کو، یہاں امیدِ سحر نہیں ہے

سرہانے میّت کے کہ رہے ہیں کہا سنا سب معاف کر دو
وہ دل میں شاید سمجھ رہے ہیں کہ واپسی کا سفر نہیں ہے

تم آ کے سینے پہ ہاتھ رکھ دو، مسیحا کہنے لگے گی دنیا
طبیب یہ کہ کے جا رہے ہیں، دوائے دردِ جگر نہیں ہے

بھلا تغافل کی انتہا ہے وہ مجھ کو غیروں سے پوچھتے ہیں
یہاں لحد ہو گئی برابر، وہاں ابھی تک خبر نہیں ہے

چھپا کےداغِ جگر کو میں نے فضول ان سے ضدیں بڑھائیں
میں کہ رہا ہوں قمر ہوں میں ہی، وہ کہ رہے ہیں قمر نہیں ہے

قمر جلالوی


@Recently Active Users
 
Back
Top