Headache Dard e Shaqiqa me fori aram ke Asan Totkay | Migraine Quick Relief

Veer

Veer

Famous Pakistani
Staff member
27
 
Messages
35,543
Reaction score
45,341
Points
3,711

درد شقیقہ میں فوری آرام کے آسان ٹوٹکے

dard e shaqiqa.jpg

@Recently Active Users

درد شقیقہ سے نجات کے لیے ہر بار گولی کھانے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

درد شقیقہ عام سر کا درد نہیں ہوتا، درد شقیقہ میں انسان کے آدھے سر میں درد ہوتا ہے یا تو سر کے کسی ایک حصے میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔

اس درد میں انسان کو تیز روشنی، شور شرابا بالکل برداشت نہیں ہوتا اور اس کی وجہ سے قے بھی آجاتی ہے۔ یہ درد کسی بھی عمر کے لوگوں کو کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

درد شقیقہ سے نجات کے لیے ہم میں سے زیادہ تر لوگ فوراً درد کو ختم کرنے والی گولی کھا لیتے ہیں لیکن ہر بار ایسا کرنے سے صحت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

درد کی گولی کھانے کے علاوہ درد شقیقہ کا علاج گھریلو ٹوٹکوں میں بھی موجود ہے۔

آئیے ہم آپ کو کچھ آسان گھریلو نسخے بتائیں، جن کا استعمال کر کے درد شقیقہ سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

درد شقیقہ کے علاج کے آسان ٹوٹکے

انگور کا رس

angoor se dard e shaqiqa ka ilaj.jpg

@Recently Joined Users

اگر آپ کو اچانک درد شقیقہ ہو تو اس کیفیت میں انگور بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، انگور کو جوسر میں ڈال کر تھوڑا پانی شامل کر کے اسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اس ڈرنک کو دن میں دو مرتبہ استعمال کریں کیونکہ یہ درد شقیقہ میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

ادرک سے درد شقیقہ میں آرام

adrak se dard e shaqiqa ka ilaj.jpg


ادرک عام طور پر جسم کے کسی بھی حصے سے درد ختم کرنے میں مددگار سمجھی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کے یہ درد شقیقہ میں آرام کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے، ادرک کا رس نکال کر اس میں لیموں کا رس شامل کرکے پینے سے یا ادرک کو پانی میں اُبال کر چھان کر پینے سے بھی درد شقیقہ میں آرام آسکتا ہے۔

دار چینی درد شقیقہ کے لیے مفید

dar chini se dard e shaqiqa ka ilaj.jpg


دار چینی کو عام طور پر کرشماتی خشک مصالحہ سمجھا جاتا ہے، یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ درد شقیقہ کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ دار چینی کو پانی ملا کر پیسٹ بنا کر ماتھے پر 30 منٹ تک لگائیں، اور پھر اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ درد شقیقہ میں ایسا کرنے سے فوری آرام آ جاتا ہے۔

تیز روشنی سے دور رہیں

tez roshni se door dard e shaqiqa ilaj.jpg


درد شقیقہ میں آپ تیز روشنی میں بیٹھنے سے مکمل طور پر گریز کریں کیونکہ یہ بے چینی اور درد میں اضافے کا باعث بنتی ہے، درد شقیقہ میں آرام کے لیے کمرے میں اندھیرا کر کے سکون سے لیٹنے سے کافی آرام آتا ہے۔

مساج سے درد شقیقہ میں آرام

masaage se dard e shaqeeqa ka ilaj.jpg

@Recently Joined Users

درد شقیقہ میں آرام کے لیے گردن اور سر کا مساج بہت ہی مفید ثابت ہوتا ہے اور یہ درد شقیقہ میں آرام کا سب سے قدیم ٹوٹکا بھی سمجھا جاتا ہے۔ جب آپ کو درد شقیقہ ہو تو ہلکے ہاتھوں سے گردن اور سر پر مساج کروائیے، ایسا کرنے سے درد میں کافی حد تک آرام آتا ہے۔
 

@Veer
اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
 
Back
Top