Int’l community must raise awareness about Indian crimes against humanity: PM

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
عالمی برادری کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے، وزیراعظم عمران خان

kasmir.jpg

وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک کی حمایت جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھی کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

وزیراعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹی پارلیمانی کشمیر گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت رکن برطانوی پارلیمنٹ مس ڈیبی ابراہیم نے کی۔ اس ملاقات میں وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، سیکرٹری خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔

وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے گروپ کی گزشتہ رپورٹس کو سراہا اور پانچ اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور بھارت کے انتہا پسند اقدام کے باعث خطے کے امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کیے ہوئے ہیں۔ گزشتہ 6 ماہ سے 80 لاکھ کشمیری محصور ہیں۔ آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی کی حکومت اقلیتوں کے لیے بھارتی سرزمین تنگ کر رہی ہے۔

عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ خطے کے دیرپا امن کے لیے مقبوضہ کشمیر کا پرامن منصفانہ حل ناگزیر ہے۔ بھارت دنیا کی مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے دوبارہ کوئی جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مجرمانہ اقدامات سے آگاہی عالمی برادری کا فرض ہے۔ عالمی برادری یو این قراردادوں کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خود ارادایت کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گا۔​
 

@intelligent086
ٹریڈ کی بات کرو جی
حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کا شکریہ
 
@Maria-Noor
طنز کی ضرورت نہیں پہلے کشمیر کی بات کی گئی تھی ٹریڈ کا معاملات بعد میں تھے۔۔۔۔۔
پسند اور رائے کا شکریہ
 
Back
Top