Paltu janwaron ki dunya By Vardah Baloch

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
پالتو جانوروں کی دنیا ۔۔۔۔۔۔ وردہ بلوچ

pets.jpg

٭ پالتو جانور زمانہ قبل ازتاریخ سے انسانوں کے ساتھ ہیں، دنیا کے تمام معاشروں میں جانور پالتو بنانے کا رواج ہے۔ ٭ پالتو جانور کے لیے انگریزی میں لفظ پٹ‘ استعمال ہوتا ہے۔ یہ وسطی انگریزی (مِڈل انگلش) کے لفظ پیٹی سے نکلا ہے جس کے معنی ’’چھوٹا‘‘ ہیں۔ ٭ تاریخی طور پر پالتو جانوروں کو دولت اور فراغت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ٭ سب سے پہلے انسان نے کتے کو پالتو بنایا۔ تاریخ دانوں کا خیال ہے کہ انہیں قدیم حجری دور میں پہلی بار پالتو بنایا۔ ٭ کتوں کو یورپ اور ایشیا میں الگ الگ اور مختلف ادوار میں پالتو بنایا گیا۔ ٭ ماہرین اثریات کو 10 ہزار ق م قدیم ایک قبر ملی ہے جس میں لوگوں کو کتے کے پِلے کے ساتھ دفن کیا گیا۔ یہ کتے اور انسان کے تعلق کا اولین ثبوت ہے۔ ٭ قدیم مصریوں کو کتے پالنے کا بہت شوق تھا، ان کے فن میں ان کی تصاویر نمایاں ہیں۔ ٭ خیال کیا جاتا ہے کہ بلیوں کو سب سے پہلے قدیم مصر میں پالتو بنایا گیا۔ ٭ قدیم مصریوں نے سب سے پہلے بلی کی تصویر بنائی جس میں وہ چوہوں کو پکڑ رہی ہے۔ یہ تین ہزار ق م کی ہے۔ یہ وہی دور تھا جب مصریوں نے گھروں اور عمارتوں میں غلہ ذخیرہ کرنا شروع کیا۔ ٭ قدیم مصری لگڑ بگڑ، شیر اور بندر کو پالتو بناتے تھے لیکن سب سے زیادہ بلیوں کو پسند کرتے تھے۔ ٭ گھوڑے دو ہزار ق م کے لگ بھگ پالتو بنائے گئے۔ ان سے چھکڑے کھینچنے کا کام لیا جاتا تھا۔ یہ چھکڑے پورے مشرق وسطیٰ میں گاڑی کا کام کرتے تھے۔ ٭ امریکا میں پہلا ڈاگ شو 1860ء کی دہائی میں ہوا۔ اولین شو میں سے ایک پی ٹی برنم کی میزبانی میں ہوا، وہ سیاست دان اور ایک سرکس کا مالک تھا۔ ٭ 1850ء میں فلپ ہنری گوسے نے لندن کے چڑیا گھر میں پہلا ایکوریم تخلیق کیا۔ اس کے بعد مچھلی کو پالتو بنانے کی ترویج ہوئی۔ لفظ ایکوریم بھی اسی کا بنایا ہوا ہے۔ ٭ مچھلی امریکا میں سب سے مقبول پالتو جانور ہے، 14کروڑ 20 ہزار مچھلیاں امریکی گھروں کے اندر تیرتی پھرتی ہیں۔ ٭ بلیاں اور کتے دوسرے اور تیسری نمبر پر امریکا میں مقبول ہیں۔ ان کی تعداد بالترتیب 88.3 ملین اور 74.8 ملین ہے۔ ٭ امریکا میں تقریباً 60 فیصد گھروں میں کم از کم ایک پالتو جانور ضرور ہے۔ ٭ پالتو جانوروں کی انشورنس کا آغاز سویڈن سے ہوا۔ اس ملک کے نصف پالتو جانور انشورڈ ہیں۔ ٭ امریکا میں پالتو جانوروں کی پہلی انشورنس 1982ء میں خریدی گئی۔ اس انشورڈ کتے نے لوسی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ٭ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں 79لاکھ پرندے، 67 لاکھ چھوٹے میمل، 47 لاکھ رپٹائل اور 26 لاکھ گھوڑے پالتو ہیں۔ ٭ سکندراعظم کا پالتو گھوڑا بیوسی فولس تھا۔ ٭ پوپ لیو ایکس نے ایک سفید ہاتھی کو پالتو بنا رکھا تھا۔ ٭ جب کرسٹوفر کولمبس امریکا سے واپس لوٹا تو ملکہ ایزابیلا کے لیے دو پالتو طوطے لایا۔ ٭ ماہرین کے مطابق پالتو جانوروں سے کھیل کود فشار خون کو کم کرتا ہے۔ اس سے دل کی دھڑکن مدھم ہوتی ہے، سانس میں باقاعدگی آتی ہے اور پٹھے پُرسکون ہوتے ہیں۔ ان سے کھیلنے سے سیروٹونین اور ڈوپامین ہارمون بڑھتا ہے، جو خوش اور پُرسکون کرنے میں معاون ہوتا ہے۔​
 

Back
Top