Content tagged with Poetry On Raat

Nationality words link to articles with information on the nation's poetry or literature (for instance, Irish or France).

View More On Wikipedia.org
  1. Maria-Noor

    Nazm Yehein par to kahein tumhare labon ne

    یہیں پر تو کہیں تمہارے لبوں نے مرے سرد ہونٹوں سے برفیلے ذرے چنے تھے اسی پیڑ کی چھال پر ہاتھ رکھ کر ہم اک دن کھڑے تھے یہیں برف باری میں ہم لڑکھڑاتے ہوئے جا رہے تھے بہک تازہ بوسوں کی سر میں سمائے ہم آغوشی جسم و جاں کے نشے میں گئی برف باری کی رت اور پگھلتی ہوئی برف بھی بہہ گئی سب یہاں کچھ نہیں اب...
  2. Maria-Noor

    Ghazal Aaj b jis ki khushbo se hai matwali matwali raat

    غزل عطا الرحمن جمیل آج بھی جس کی خوشبو سے ہے متوالی متوالی رات وہ ترے جلتے پہلو میں تھی جان نکالنے والی رات صبح سے تنہا تنہا پھرنا پھر آئے گی سوالی رات اور ترے پاس دھرا ہی کیا ہے اے مری خالی خالی رات دل پر برف کی سل رکھ دینا ناگن بن کر ڈس لینا اپنے لیے دونوں ہی برابر کالی ہو کہ اجالی رات پیلے...
  3. Asad Rehman

    Ghazal Teray gesu ki shikan yad aye By Ahmad Nadeem Qasmi

    شام کو صبح چمن یاد آئی کس کی خوشبوئے بدن یاد آئی جب خیالوں میں کوئی موڑ آیا تیرے گیسو کی شکن یاد آئی یاد آئے ترے پیکر کے خطوط اپنی کوتاہیٔ فن یاد آئی چاند جب دور افق پر ڈوبا تیرے لہجے کی تھکن یاد آئی دن شعاعوں سے الجھتے گزرا رات آئی تو کرن یاد آئی احمد ندیم قاسمی @Recently Active Users @Veer
  4. Asad Rehman

    Ghazal Sehmi sehmi dhuwan dhuwan yadein By Mehmood ishqi

    سہمی سہمی دھواں دھواں یادیں نظر آتی نہیں ہے راہ وصال شب کی جیبیں بھری تھیں تاروں سے دن بھکاری کی طرح ہے کنگال شاہ بچنے لگا پیادے سے یہ مرے دائیں ہاتھ کا ہے کمال قہقہوں کی طرح اڑے پنچھی خاک پر لوٹتے پڑے ہیں جال منہ چھپائے جواب پھرتے ہیں سر اٹھا کر کھڑے ہوئے ہیں سوال محمود عشقی @Recently...
  5. Asad Rehman

    Ghazal Shab laho laho rakhni , din dhuwan dhuwan rkhna by jalil Aali

    شاخ بے نمو پر بھی عکس گل جواں رکھنا آ گیا ہمیں عالی دل کو شادماں رکھنا بے فلک زمینوں پر روشنی کو ترسو گے سوچ کے دریچوں میں کوئی کہکشاں رکھنا رہرو تمنا کی داستاں ہے بس اتنی صبح و شام اک دھن میں خود کو نیم جاں رکھنا کار و بار دنیا میں اہل درد کی دولت سود سب لٹا دینا پاس ہر زیاں رکھنا اس کی یاد...
  6. sahrish khan

    Ghazal Kisi ki zulf bikhray our bikhar kar doush par aaye

    اگر کعبہ کا رخ بھی جانب مے خانہ ہو جائے تو پھر سجدہ مری ہر لغزش مستانہ ہو جائے وہی دل ہے جو حسن و عشق کا کاشانہ ہو جائے وہ سر ہے جو کسی کی تیغ کا نذرانہ ہو جائے یہ اچھی پردہ داری ہے یہ اچھی رازداری ہے کہ جو آئے تمہاری بزم میں دیوانہ ہو جائے مرا سر کٹ کے مقتل میں گرے قاتل کے قدموں پر دم...
  7. sahrish khan

    Ghazal Baraf ahsasaat ki pighla sakay

    انتشار و خوف ہر اک سر میں ہے عافیت سے کون اپنے گھر میں ہے زندگی پر سب حقیقت کھل چکی تو ابھی تک خواب کے پیکر میں ہے مطمئن انساں کہیں پر بھی نہیں ایک سی حالت زمانے بھر میں ہے رات کی چٹان سے صبحیں تراش خواب کی تعبیر اسی پتھر میں ہے جھوٹ کی بن آئی ہے چاروں طرف سچ اگر ہے بھی تو پس منظر میں ہے...
  8. sahrish khan

    Nazm Jagati shab khuda hafiz by Ahmed Sajjad Babar

    جاگتی شب خدا حافظ جا چکے سب خدا حافظ دشت مجھ کو بلاتا ہے زندگی اب خدا حافظ راستہ روکتے کیوں ہو کہہ دیا جب خدا حافظ کھا چکا دانۂ گندم مہرباں رب خدا حافظ آخری سانس جب نکلی لکھ دیا تب خدا حافظ اب چلو رات ہے بابرؔ شام کی چھب خدا حافظ احمد سجاد بابر
  9. sahrish khan

    Ghazal Jao Qarar be dilan sham bakhair shab bakhair

    جاؤ قرار بے دلاں شام بخیر شب بخیر صحن ہوا دھواں دھواں شام بخیر شب بخیر شام وصال ہے قریب صبح کمال ہے قریب پھر نہ رہیں گے سرگراں شام بخیر شب بخیر وجد کرے گی زندگی جسم بہ جسم جاں بہ جاں جسم بہ جسم جاں بہ جاں شام بخیر شب بخیر اے مرے شوق کی امنگ میرے شباب کی ترنگ تجھ پہ شفق کا سائباں شام بخیر...
  10. sahrish khan

    Ghazal Chahray pay mere Zulf ko phelao kise din

    چہرے پہ مرے زُلف کو پھیلاؤ کسی دن کیا روز گرجتے ہو برس جاؤ کسی دن رازوں کی طرح اُترو مرے دل میں کسی شب دستک پہ مرے ہاتھ کی کُھل جاؤ کسی دن پیڑوں کی طرح حسن کی بارش میں نہا لوں بادل کی طرح جھوم کے گھر آؤ کسی دن خُوشبو کی طرح گزرو مرے دل کی گلی سے پھولوں کی طرح مجھ پہ بکھر جاؤ کسی دن پھر...

Latest reviews

  • Saad Sheikh
    Muntaha
    5.00 star(s)
    Muntaha is a beautiful Arabic name suitable for both boys and girls. It carries deep meanings of 'goal', 'aspiration', and 'final destination'...
    • Saad Sheikh
Back
Top