What our members say about us

Testimonial

  1. Discovering Pakistan.web.pk has been a delightful experience for me. I first joined the platform back in October 2010, but I wasn't active for all those years. However, in 2023, I received a reminder email from the site that had a really nice and polite tone. I decided to check it out, and I was instantly impressed by the look and feel of the platform. I am delighted to share my testimonial for Pakistan.web.pk, which is undoubtedly one of the most decent social platforms in Pakistan. This website has created a safe and friendly environment for families to interact and engage with each other. What sets Pakistan.web.pk apart is its diverse range of features and offerings. From Urdu poetry to baby names, prayer timings to Islamic calendar and events, and Urdu novels to much more interesting things, this platform has something for everyone. I am particularly impressed by the platform's owner, Saad Sheikh, who is also the founder of Pakistan.web.pk. He is a kind and helpful person who is always available to assist the users of the platform. Overall, Pakistan.web.pk is a fantastic platform that has exceeded my expectations in every possible way. It is the perfect platform for anyone looking for a safe, friendly, and engaging social platform in Pakistan. I would highly recommend it to anyone looking to join a vibrant online community. The site's reminder email was a great touch, and I am glad I decided to check it out after all these years.
  2. Pakistan Web like a family and all members and staff are so precious. @Saad Sheikh brother working hard day and night for take care of his web family and doing his best for me its best place ever.
  3. Assalam o Alaikum I am using this forum for last 4 or 5 months. I logged in just by chance as I don't use social media because of many reasons but now I am happy that I am using this forum as it provides clean atmosphere without mingling it with rubbish as is seen on most of social media. I just wanted to congratulate the founder, all staff members and the members who are contributing good quality stuff.
  4. بِسْـــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْــــــــــــــمِ معزز ممبران و وزیٹرز پاکستان ویب السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ پاکستان ویب سوشل میڈیا کے دور میں نمایاں اور منفرد مقام رکھتاہے یہ ایک پاکستانی فورم ہونے کی ذمہ داری با احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے، پاکستان کی اساس اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرے میں ہونے والی تبدیلیوں کو اپنے مطابق ڈھال کر پیش کر رہا ہے. یہاں پر سننے، پڑھنے اور دیکھنے کو وہ سب کچھ میسر ہے جو ہمارا مزہب اسلام، ہماری روایات و ثقافت ہمیں اجازت دیتے ہیں اور ہمارے مزاج کے مطابق ہے جو ہماری اقدار پر پورا اترتا ہے. میں تو فورم کی دنیا سے بیزار ادھر ادھر نیٹ پر کوئی مضمون پڑھنا اور نکل جانا حبیب بھائی نے مجھے ایک فورم پر رجسٹرڈ ہونے کے لئیے کہا میں نے تو ان کا روٹین کا کام سمجھا کیونکہ کم و بیش ہی کوئی ایسا فورم ہو گا جہاں کے یہ ممبر نہیں وہ کسی زبان کا ہے کسی مزہب یا مسلک کا ہو، میں دو روز بعد وہاں رجسٹرڈ ہوئی تو پتا چلا کہ انہیں وہاں ایک تھریڈ میں جواب دینا ہے اور دینا بھی ضروری ہے اس کے لئیے کم از کم 3 ماہ سے پہلے رجسٹریشن ہو اور 1500 پوسٹس ہوں کچھ لائیکس کی شرط تھی ان کی رجسٹریشن تو گیارہ سال پرانی تھی لیکن باقی سب کچھ پانچ دنوں میں پورا کرنا تھا انہوں نے کہا کہ وہ تھریڈ لگاتے ہیں تم صرف جواب دیتی جاو یہ چار روز میں ان کی شرائط پر پورا اتر گئے، میں نے اپنے آپ کو فارغ سمجھا اور اپنی انجی کے ساتھ غیر ضروری اور غیر متعلقہ باتیں شروع کر دیں کچھ دنوں میں مجھے فورم کے ساتھ دلچسپی پیدا ہو گئی لیکن حبیبِ بھائی نے اپنی روٹین ہی بنا لی اب اتنے جواب کون دے انجی کے ساتھ ساتھ حبیب بھائی کے موضوعات پر بھی گفتگو کرتے رہنا اچانک فورم غائب ہو گیا میں نے حبیب بھائی سے پوچھا کہ آپ کے ہاں فورم اوپن ہو رہا ہے انہوں نے کہا نہیں لو جی فورم سے سارے بکھر گئے ان کے پاس دوسرے فورم میں گئے لیکن وہ پسند نا آیا حبیب بھائی یہاں کے بھی پرانے ممبر تھے انہوں نے ہمیں یہاں بلا لیا انجی اور میں یہاں آ کر قابض ہو گئے اچانک یہاں سے خبر ملی کہ فورم میں " تبدیلی" ہونے لگی ہے ہمارے تو اوسان خطا ہو گئے اللہ خیر کرے یہ اس طرح کی " تبدیلی" نا ہو جس سے پورا پاکستان کراہ رہا ہے 😅 اللہ کے کرم سے ویر اور سعد بھائی کی شب و روز کی انتھک محنت سے فورم بہتر سے بہتر ہوتا گیا اب ماشاءاللہ ہر جدید فنکشن سے دھاڑ رہا ہے، جیسے ہر جماعت کا ایک امیر ہوتا ہے اور یہاں ہماری جماعت کے امیر جناب حبیب بھائی ہیں. ہم غفلت یا لاپرواہی کر جائیں لیکن وہ اپنا کام باقاعدہ اور معیاری کرتے ہیں. اب میں یہاں وزٹ کرنے والوں سے گزارش کروں گی وہ یہاں رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ کچھ سانجھ ڈالیں تاکہ آپ کے مزاج کے لوگوں کا رحجان بھی اس طرف ہو. آخر میں اپنے پرانے ساتھیوں سے گزارش کروں گی کہ دوسرے فورموں پر دعوت دینے کی بجائے یہاں سب مل کر کام کرتے ہیں ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کی بجاٸے ایک معیاری فورم پر اکھٹے ہو کر اسے مضبوط کرتے ہیں ان شاءاللہ آپ لوگوں کو اس کا ممبر ہونے پر فخر ہو گا. اللہ تعالٰی سے دعا ہے پاکستان کی طرح فورم بھی عروج پائے فورم کی انتظامیہ، ممبران اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے. آمین نوٹ : - انجی @Angelaa حبیب بھائی @intelligent086
  5. ہم نے یہ فورم اپنی بہت ہی پیاری سی بہن ماریہ اپیا اور بہت ہی قابلِ احترام حبیب بھیا کی دعوت پر جوائن کیا۔ اس فورم کے بارے میں ہم کہنا چاہیں گے کہ یہ ایک خوبصورت فیملی کی مانند ہے جو آج کل کے افراتفری اور بے حسی کے دور میں پاکستان کے مختلف خطوں کے لوگوں کو ایک خوبصورت رشتے میں باندھے ہوئے ہے۔ چونکہ ہمیں اس فورم کا حصہ بنے کچھ ہی عرصہ ہوا ہے وجہ ہے کہ ہم یہاں صرف چند ممبران کو جانتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں کبھی بھی یہ احساس نہیں ہوا کہ یہاں کے لوگ اجنبی ہیں بالکل گھر کی طرح ایک پرسکون اور آرام دہ ماحول جہاں ہر کوئی اپنی آراء کا اظہار بلا جھجک کر سکتا ہے۔ یہاں کے ممبران ایک دوسرے کو بن دیکھے ہی بہن بھائیوں کی طرح چاہتے اور عزت و احترام دیتے ہیں کیونکہ دیکھنا ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ ایک خوبصورت چہرے سے لاکھ درجے بہتر وہ خوبصورت گفتگو اور بات چیت ہوتی ہے جو اس رنج و الم کے دور میں کسی کو اپنائیت کا احساس دلاتے ہوئے اس کے دکھ کو کم کرنے کی وجہ بنے۔ اس فورم کی سب سے اچھی بات جو ہمیں بہت ہی پسند آئی وہ ہے سٹاف ممبرز اور دیگر ممبران کے درمیان ایک خوبصورت دوستانہ تعلق اور مکمل کوآپریشن جو کسی بھی فورم کی ترقی کے لئے ایک بنیادی اور اہم بات ہے کیونکہ موج ہے دریا میں، اور بیرونِ دریا کچھ نہیں۔ ماشاء اللہ یہاں کے سٹاف ممبران بہت ہی محنتی ہیں۔ قابلِ تعریف و قابلِ تحسین بات یہ ہےکہ ابھی صرف ویر برو اور سعد بھائی ہی اس فورم کی دیکھ بھال کر رہے ہیں (اس فورم کی شہزادی، '' پرنسز'' بھی کبھی کبھی شرفِ دیدار بخش دیتی ہیں۔۔خدائے بزرگ و برتر سلامت رکھے۔آمین) لیکن پھر بھی اس فورم کی کارکردگی دیکھنے کے لائق ہے۔ ماشاءاللہ۔ تو جب سب سٹاف ممبران وقت نکال کے اپنے فرائض ادا کرنے کی کوشش کریں گے تو انشاءاللہ اس فورم کو چار چاند لگ جائے گے۔ ہماری طرف سے بہت ساری داد و تحسین سٹاف ممبرز کے لئے جنہوں نے پاکستان ویب جیسا خوبصورت اور فیملی فورم تشکیل دیا۔کیونکہ آج کل کا دور جیسا جا رہا ہے وہ سب کو معلوم ہے، وضاحت کی ضرورت نہیں لیکن ہمیں خوشی ہے کہ ''پاکستان ویب فورم '' اس دور میں بھی دنیا کے سامنے ''پاکستان'' کا نظریہ بہت ہی پر امن طریقے سے پیش کر رہا ہے۔ آپ کو یہاں کوئی لڑائی جھگڑے یا تفرِّقہ والا سین نظر نہیں آئے گا۔ کوئی غیر اخلاقی مواد دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ بلکہ ہر طرح کی اسلامی معلومات و تعلیمات کا یہ بہت ہی عمدہ سورس ہے۔ ہرنظریے اور ہر طرح کا مزاج رکھنے والوں کے لئے بہت کچھ موجود ہے جو ہر طرح سے معیاری ہے۔ قرآن و احادیث پر مشتمل خوبصورت اور دلکش تھریڈز بھی دیکھنے کو ملیں گے۔۔ معیاری ادب اور شاعری کے نمونے بھی نظر آئیں گے۔ المختصر ہر طرح کے ذہن اور تخیل کے لئے یہ ایک اچھا فورم ہے جو پاکستان کی ثقافت اور اردو زبان کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس کے ممبران بھی اپنا فریضہ استطاعت کے مطابق انجام دے رہے ہیں۔ خاص طور پہ ماریہ اپیا اور حبیب بھیا اس فورم کے سرگرم رکن ہیں جو اپنا کام نہایت ہی خلوص اور محنت سے سرانجام دے رہے ہیں۔ باقی ممبران بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان فورم ویب کے گیسٹ ویزیٹر کو ضرور ریکمنڈ کریں گے کہ وہ اس فورم کا حصہ بنیں۔ اور سٹاف ممبران سے یہ گزارش ضرور کریں گےکہ پاکستان کی زبان و ثقافت کو فروغ دینے میں اپنی پوری کوشش کریں، اسلامی تعلیمات و قوانین کو بھی ضرور نظر میں رکھئے گا اور دیگر فورم کی طرح کبھی بھی اپنے فورم پر غیر اخلاقی مواد کو شامل مت کیجئے گا کہ یہ دنیا و آخرت کے لئے سود مند نہیں۔ خدائے بزرگ و برتر آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔
  6. بِسْـــــــــــمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْــــــــــــــمِ السلام علیکم رحمتہ اللہ وبرکاتہ سب سے پہلے تو ان لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے یہ فورم ( پاکستان ویب) متعارف کروایا. آپ نے لکھا پانچ سال قبل یہ فورم پہچان کے نام سے کام کر رہا تھا حادثاتی طور پر اس کا ڈیٹا ضائع ہو گیا یہ جان کر ہمیں دکھ ہوا اور دوبارہ فورم بحال کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے لیکن فورم کی باقاعدہ سرگرمیاں دیکھ کر اس بات کا احساس نہیں ہوتا، کیونکہ ہم سب اردو ورلڈ فورم پر یادگار وقت گزار چکے ہیں. میں جب سے یہاں رجسٹرڈ ہوا ہوں مجھے میرے مزاج کے مطابق ہر موضوع پر معیاری لٹریچر پڑھنے کو مل رہا ہے فرصت نا ہونے کے باعث تسلی بخش جواب نہیں دے پاتا لیکن پڑھتا ضرور ہوں. سٹاف کی محنت منہ بولتا ثبوت ہے، فورم کا ہر سیکشن باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جاتا ہے. زیادہ لکھنے سے بہتر یہی ہے فورم کے لئیے معیاری مواد مہیا کرنیوالے ممبرز اور انتظامیہ ( پڑھا تھا صرف شیخ سعد اور ویر پر مشتمل ہے) قابل تعریف ہیں. آخر میں یہ ضرور لکھوں گا( یہ آغاز میں لکھنا تھا) یہ ایک فیملی فورم ہے ہمارے لئیے اس حد تک قابل اعتبار اور قابل اعتماد ہے ہماری خواتین اس فورم کی ممبر ہیں. اللہ تعالٰی سے دعا ہے یہ فورم اسی طرح ترقیوں کے زینے چڑھتا رہے.
  7. السلام علیکم دوستوں آجکل کے ماڈرن اور سوشل دور میں جب ہم پاکستان ویب سائٹ پر آتے ہیں تو ایک سب سے الگ اور منفرد پلیٹ فارم ملتا ہے یہاں سب سے قابل تعریف یہاں کا سٹاف اور ممبرز کا رسپانس ہے۔ جب میں یہاں آئی تھی، میں صرف ایک ناول اور ڈائجسٹ کی تلاش میں تھی مگر پاکستان ویب سے جڑنے کے بعد میں نے ایک الگ کیث دنیا دریافت کی جہاں مجھے بہت اچھے دوست ملے، اپنے خیالات کے اظہار کرنے اور بہت سے معلوماتی مضامین پڑھنے کو ملے، اپنے دوستوں اور پاکستان ویب سٹاف کے ساتھ ہم نے بہترین وقت گزرا ہے بلکہ میں ایک ناول ریڈر سے ایک رائٹر بنی، میرے اندر کی ان صلاحیتوں کو پاکستان ویب نے اجاگر کیا جن سے میں ناآشنا تھی۔ پاکستان ویب اپنے آپ میں سوشل نیٹ کا ایک مکمل جہاں ہے جہاں آپکو زندگی، دوست، دنیا کی ہر خبر ملکی و غیر ملکی، شاعری، مذہب، علم وفنون، ڈرامہ، ناول، کلام اور وہ ہر معیاری چیز اور بات جس کو آپ جاننا چاہتے ہیں۔ اور باقی سب سوشل میڈیا سے ہٹ کے ایک مہذب اور شائستہ ماحول میں انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو پاکستان ویب سائٹ ایک ایسی ہی جگہ ہے جہاں ایک مکمل فیملی اور دوستانہ ماحول ہے۔ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہم اس شاندار پاکستان ویب کا ایک چھوٹا سا حصہ ہیں، شکریہ ہمیں اس شاندار پاکستان ویب سائٹ کا حصہ بنا کے اتنا کچھ سکھانے کے لئے اور ہمیں اتنا اعتماد، عزت اور پیار چننے کے لیے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہماری پاکستان ویب فیملی کو یوں ہی سدا سلامت رکھے، ہماری پاکستان ویب سے جڑے ہر انسان کو ڈھیروں ترقیاں عطا فرمائے اور خاص طور پر ہمارے سعد سر اور ویر بھائی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور دونوں جہانوں کی کامیابیاں عطا فرمائے آمین یارب العالمین⁦♥️⁩ شکریہ پاکستان ویب فیملی۔ لویو
  8. ماشاءاللہ بہت بہت مبارک ہو سر جی اور بہت بہت شکریہ ہمیں اتنا اچھا پلیٹ فارم دینے کےلئے جہاں ہمیں بہت کچھ شیر کرنے اور سیکھنے کو ملا اس سوشل ویب کو اتنا شاندار اور مزید خوبصورت بنانے کےلئے بہت بہت شکریہ اللّٰہ رب العزت آپ کو ڈھیروں ترقیاں عطا کرے آپ کو اور اس ویب سائٹ کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین ثم آمین
  9. Thank you so much sir @Saad Sheikh I just love this new look or feature of Pak web it's look so awesome I truly appreciate your efforts ❤🥀💕 we are so blessed to be a part this beautiful Pak web family 😇 May Allah Almighty belsssed you with good health wealth happiness or our web with more success 🥀♥ Again thank you so much Sir ji

Testimonial contest has began..

000
Days
00
Hours
00
minutes
00
Seconds

View contest thread for details View all Testimonials Submit your Testimonial

View contest thread for details View all Testimonials Submit your Testimonial
Back
Top