21 June: How much & when the Eclipse will occur in different cities of Pakistan

M

Maria Hussain J

Well-Known Pakistani
4
 
Messages
140
Reaction score
244
Points
116
Eclipse 2020 in Pakistan.jpg


اکیس جون کو دن، رات میں بدل جائے گا۔ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے کے درمیان سورج گرہن کی وجہ سے اندھیرا چھا جائے گا اور درجہ حرارت گر جائے گا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ 95-100 فیصد تک سورج چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔ مختلف شہروں میں سورج گرہن کتنا اور کس وقت ہو گا، نیچے درج ہے۔

تصدیق مفتی منیب الرحمن صاحب کر سکتے ہیں

🌑 Karachi 9.26 AM to 12.46 PM - Peak Time 10.59 AM
🌑 Lahore 9.48 AM to 13.10 PM. Peak Time 11.26 Am
🌑 Gawadar: 98.5% (Peak Time 10:48AM)
🌑 Larkana: 98.7% (Peak Time 11:05AM)
🌑 Sukkur: 98.7% (Peak Time 11:07AM)
🌑 Bahawalpur: 96.6% (Peak Time 11:17AM)
🌑 Rahimyarkhan: 98.6% (Peak Time 11:12AM)
🌑 Khuzdar: 96.0% (Peak Time 11:02AM)
🌑 Nawabshah: 94.5% (Peak Time 11:04AM)
🌑 Multan: 93.4% (Peak Time 11:17AM)
🌑 Hyderabad: 91.4% (Peak Time 11:03AM)
🌑 Faisalabad: 90.6% (Peak Time 11:22AM)
🌑 Quetta: 87.9% (Peak Time 11:06AM)
🌑 Sialkot: 87.9% (Peak Time 11:27AM)
🌑DI Khan: 86.6% (Peak Time 11:17AM)
🌑 Islamabad: 82% (Peak Time 11:25AM)
🌑 Muzzafarabad: 79.9% ( Peak Time 11:26AM)
🌑 Peshawar: 79.4% (Peak Time 11:21AM)
🌑 Gilgit: 74.8% (Peak Time 11:32AM)

@Recently Active Users
 

Also read this

 
نمازِ کسوف اور خسوف کے پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟
تاریخ اشاعت: 27 جنوری 2011ء
زمرہ: عبادات
جواب:

کسوف کا معنی سورج گرہن اور خسوف کا معنی چاند گرہن ہے۔

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جس دن (آپ کے صاحبزادے) حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو سورج گرہن لگا۔ لوگوں نے کہا : ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی وجہ سے سورج گرہن لگا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا بیان کرتی ہیں کہ اس پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اﷲِ. لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَّلَا لِحَيَاتِهِ. فَإِذَا رَأْيْتُمُوْهَا فَافْزَعُوْا لِلصَّلَاةِ.

مسلم، الصحيح، کتاب الکسوف، باب صلاة الکسوف، 2 : 619، رقم : 901

’’بے شک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں کسی کے مرنے جینے سے ان کو گرہن نہیں لگتا پس جب تم ان نشانیوں کو دیکھو تو نماز پڑھو۔‘‘

نماز کسوف کا طریقہ
جب سورج گرہن ہو تو چاہئے کہ امام کے پیچھے دو رکعتیں پڑھے جن میں بہت لمبی قرات ہو اور رکوع سجدے بھی خوب دیر تک ہوں، دو رکعتیں پڑھ کر قبلہ رُو بیٹھے رہیں اور سورج صاف ہونے تک اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔

سورج گرہن کی نماز کی نیت : نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز نفل کسوفِ شمس کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، پیچھے اس امام کے، رُخ میرا قبلہ کی طرف، اَﷲُ اَکْبَر۔

نمازِ خسوف کا طریقہ
چاند گرہن کے وقت بھی چاند صاف ہونے تک نماز پڑھتے رہیں، مگر علیحدہ علیحدہ اپنے گھروں میں پڑھیں، اس میں جماعت نہیں۔

چاند گرہن کی نماز کی نیت : نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز نفل خسوف قمر کی، واسطے اللہ تعالیٰ کے، رُخ میرا قبلہ کی طرف، اَﷲُ اَکْبَر۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
 
Back
Top