Health Article 9 Ways to Protect Your Ears and Hearing Health In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
کانوں کی حفاظت کے 9 طریقے ۔۔۔۔۔ تحریر : احمد رضا

Prevention of ears.jpg

ایک دفعہ سماعت متاثر ہو جائے تو اس کا ٹھیک ہونا مشکل ہے

کانوں کی سماعت برقرار رکھنا ہر کسی کے لئے ضروری ہے۔ ایک بار اگر کسی وجہ سے سماعت متاثر ہو جائے تو پھر اس کا ٹھیک ہونا مشکل ہوتا ہے۔ جلد تشخیص کی اپنی اہمیت ہے اور سماعت کو درست حالت میں رکھنے کیلئے مختلف آپشنز اختیار کرنا پڑتے ہیں۔ آپ کے کانوں کی حفاظت اور سماعت درست رکھنے کیلئے ذیل میں9طریقے بیان کئے جا رہے ہیں۔
۔-1 ایئر پلگز
۔15فی صد امریکیوں کی سماعت شور کی وجہ سے متاثر ہے، اسی طرح کام کے دوران انہیں بہت شور کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے بہت سے مقامات ہوتے ہیں جہاں دوسروں تک اپنی آواز پہنچانے کیلئے آپ کو اونچی آواز میں بولنا پڑتا ہے۔ یہ صورت حال خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ایئر پلگز کا حصول آسان ہے۔ موسیقاروں کے ایئر پلگز کسٹم ایئر پلگز ہوتے ہیں جن میں فلٹرز کی وجہ سے ایک شخص گفتگو اور موسیقی سن سکتا ہے لیکن اس کے باوجود آواز کی وہ سطح جو خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، کم کر سکتا ہے۔
۔2 ۔ آواز کا والیم کم رکھیں
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں ایک ارب ایک کروڑ لڑکے (جن کی عمریں 13 سے 19برس تک ہیں) اور نوجوان مرد آڈیو آلات کے غیر محفوظ استعمال کی وجہ سے سماعت کے حوالے سے نقصان اٹھا سکتے ہیں۔ اگر آپ ہیڈ فونز کے ذریعے موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے خواہش مند ہیں تو آپ 60/60 قاعدے کے مطابق اپنے کانوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ آپ ہیڈ فونز کو نہ تو 60فی صد والیم سے زیادہ سن سکتے ہیں اور نہ ہی ایک دن میں 60منٹ سے زیادہ سن سکتے ہیں۔
یہ مت بھولئے کہ کوئی بھی تیز میوزک جو آپ ہیڈ فون کے ذریعے سن رہے ہیں، آپ کے کانوں کی سماعت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کسی سماجی تقریب کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تو موسیقی اتنی زیادہ تیز نہ ہو کہ لوگوں کو ایک دوسرے سے بات کرنے کیلئے چیخنا پڑے۔
۔-3 کانوں کو آرام دیں
اگر آپ طویل عرصے تک شور سنتے چلے آ رہے ہیں تو پھر آپ کے کانوں کو آرام کی ضرورت ہے اور انہیں دوبارہ اپنی اصلی حالت میں لانے کیلئے کچھ عرصہ چاہیے۔ شور سے بچنا آپ کیلئے ضروری ہے ۔اس معاملے میں تحقیق کی گئی تو یہ نتیجہ نکلا کہ اگر آپ ایک پوری رات شور سنتے ہیں تو پھر آپ کے کانوں کو 16گھنٹے آرام چاہیے۔ یعنی وہ اتنے گھنٹے اُس ماحول میں رہیں جہاں خاموشی ہو۔
۔-4 کانوں میں روئی نہ رکھیں
عام طور پر لوگ کانوں کی صفائی کے لئے روئی رکھ لیتے ہیں لیکن اس عمل سے گریز کرنا چاہئے۔ کانوں کی میل نکالنے کیلئے بھی غلط طریقے استعمال کئے جاتے ہیں ماچس کی تیلیوں سے کانوں کی میل نکالنا کسی صورت درست نہیں۔ اس سے کانوں میں زخم ہو سکتا ہے اور زیادہ بے احتیاطی کی جائے تو کان کے پردے کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
۔-5 ڈاکٹر سے مشورہ ضروری
کچھ دوائیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے کانوں کی سماعت متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لئے کوئی بھی دوا کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔ اندازے سے دوائیں کھانا کوئی عقلمندی نہیں۔ جلن کو ختم کرنے کیلئے بعض اوقات اسپرین ، امیپروفین اور نیپروکسن کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ دوائیں کانوں کی سماعت متاثر کر سکتی ہیں۔ بہتر ہے ڈاکٹر کے پاس جائیں۔
۔-6 کانوں کو خشک رکھیں
نمی کی زیادتی کی وجہ سے بیکٹریا کانوں میں داخل ہو سکتے ہیں اور یہ کان کی نالی کو نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتے ہیں، ایک تیراک کو اس معاملے میں خاصی احتیاط کی ضرورت ہے۔ آپ اپنے کانوں کو خشک رکھنے کے لئے تیراکوں کے ایئر پلگز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
۔-7 اپنے آپ کو فِٹ رکھیں
کیا آپ اس حقیقت سے باخبر ہیں کہ آپ کے کانوں کے لئے ورزش ضروری ہے؟ پیدل چلنا، دوڑنا اور سائیکل چلانا جسمانی صحت کے لئے بہت اہم ہے۔ کیونکہ اسے جسم کے تمام حصوں کو خون پہنچتا ہے اور ان میں کان بھی شامل ہیں۔ یہ ورزشیں کان کے اندرونی حصوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
۔-8 ذہنی دباؤ پر قابو پائیں
ذہنی دباؤ پر قابو پانا ہر انسان کے لئے ضروری ہے، اس کے علاوہ اضطراب کی حالت میں بھی زیادہ دیر تک مت رہیں۔ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ سائیکل یا موٹر سائیکل چلاتے وقت سر پر ہیلمٹ پہنیں۔ زیادہ ذہنی دباؤ سے آپ کے جسم کو یہ نقصان پہنچتا ہے کہ یا تو یہ لڑنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے یا پھرکسی بھی قسم کے جھگڑے یا فساد سے بچنا چاہتا ہے۔ یہ سارا عمل آپ کے اعصاب پر بہت دباؤ ڈالتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے خون کی روانی اور جسم کی حرارت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دباؤ کانوں میں سنسناہٹ پیدا کرسکتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ کان بجنا شروع ہو جاتے ہیں۔
۔-9 باقاعدگی سے چیک اپ کرائیں
اپنے ڈاکٹر سے باقاعدگی سے اپنے کانوں کا چیک اپ کراتے رہیں کیونکہ سماعت آہستہ آہستہ متاثر ہوتی ہے اس لئے کسی ماہر ڈاکٹر سے رابطہ بہت اہم ہے اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر آپ کو یہ احساس ہو جائے کہ آپ کے کانوں کی سماعت کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ فوری طور پر اس کا تدارک کرنے کے لئے متحرک ہو سکتے ہیں کانوں کی سماعت متاثر ہونے پر سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ اس کا علاج نہ کرانے سے عام طور پر ایک شخص زندگی کے معیار کی قدر و قیمت کھو دیتا ہے۔ اس کے علاوہ سماجی تعلقات کے حوالے سے وہ مایوسی کا شکار رہتا ہے۔ اس سے انسان الزائمر کا شکار بھی ہو سکتا ہے جس سے یادداشت ختم ہو سکتی ہے۔


 

@intelligent086
ماشاءاللہ
بہت عمدہ انتخاب
اہم اور مفید طبی معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
 
Back
Top