Ashaar Aaj Ka Intikhaab............!! Shair, Ghazal, Nazam...Your choice

@Falak
@Recently Active Users
image%3A48875.jpg
 

@Falak
@Mishaikh
@Recently Active Users

بکھر جائینگے ہم کیاجب تماشا ختم ہوگا
میرے معبود آخر کب تماشا ختم ہوگا

کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے
یہ عقدہ تب کھلے گا جب تماشہ ختم ہوگا

نئے کردار آتے جا رہےہیں روشنی میں
نہیں معلوم اب کس ڈھب تماشا ختم ہوگا

چراغ ِحجرہ درویش کی بجھتی ہوئی لو
ہوا سے کہہ گئی ہے اب تماشا ختم ہوگا

یہ سب کٹھ پتلیاں رقصاں رہیں گی رات کی رات
سحر سے پہلے پہلے سب تماشا ختم ہوگا

تماشا کرنے والوں کو خبر دی جا چُکی ہے
کہ پردہ کب گرے گا تماشا کب ختم ہوگا
 
@Mishaikh
@Falak
@Recently Active Users

جِس عہد میں لُٹ جائے فقیروں کی کمائی
اُس عہد کے سُلطان سے کچھ بُھول ہوئی ہے
ساغرصدیقی
 
Back
Top