Ghazal Aao pat jhar men kabhi haal hamara dekho By Jamil Malik

Asad Rehman

Asad Rehman

Super Star Pakistani
16
 
Messages
13,866
Reaction score
33,100
Points
1,451
جمیل ملک

آؤ پت جھڑ میں کبھی حال ہمارا دیکھو
خشک پتوں کے سلگنے کا تماشا دیکھو

پاس آ کر مرے بیٹھو مجھے اپنا سمجھو
جب بھی روٹھی ہوئی یادو مجھے تنہا دیکھو

پھول ہر شاخ پہ کھلتے ہیں بکھر جاتے ہیں
کیا تماشا ہے سر نخل تمنا دیکھو

کبھی ہم رنگ زمیں ہے کبھی ہم دوش فلک
کہساروں سے اچھلتا ہوا دریا دیکھو

کھلتی جاتی ہے شفق رنگیٔ خوں تا بہ سحر
شب کے سینے میں جو پیوست ہے نیزہ دیکھو

یوں تو گھر ہی میں سمٹ آئی ہے دنیا ساری
ہو میسر تو کبھی گھوم کے دنیا دیکھو

انہی آنکھوں میں اتر جاتی ہے ہر شام جمیلؔ
انہی آنکھوں سے نکلتا ہے سویرا دیکھو

@Recently Active Users
 

Back
Top