Ashaar Aap ki pasand, Ghazal Nazam, shair etc

Status
Not open for further replies.
بھریں نہ وقت کے ہاتھوں جراحتیں تیری
‏رکھیں سنبھال کے دل نے امانتیں تیری

‏بچھڑ کے تجھ سے ملا عمر بھر کا سناٹا
‏بنا گئیں مجھے تنہا رفاقتیں تیری

‏خورشید رضوی
 

‏کچی گور
‏تے ٹُٹے دل تے
‏پہلا ساون
‏بھارا ہوندا اے



‏⁧صابر علی صابر⁩
 
چاند اس گھر کے دریچوں کے برابر آیا

دل مشتاق ٹھہر جا وہی منظر آیا

میں بہت خوش تھا کڑی دھوپ کے سناٹے میں

کیوں تری یاد کا بادل مرے سر پر آیا

بجھ گئی رونق پروانہ تو محفل چمکی

سو گئے اہل تمنا تو ستم گر آیا

یار سب جمع ہوئے رات کی خاموشی میں

کوئی رو کر تو کوئی بال بنا کر آیا

احمد مشتاق
 
قرار چھِين ليا، بے قرار چھوڑ گئے
بہار لے گئے، يادِ بہار چھوڑ گئے

ہماری چشمِ حزيں کا، خيال کچھ نہ کِيا !
وہ عمر بھر کے لئے، اشکبار چھوڑ گئے

اختر شیرانی
 
قرار چھِين ليا، بے قرار چھوڑ گئے
بہار لے گئے، يادِ بہار چھوڑ گئے

ہماری چشمِ حزيں کا، خيال کچھ نہ کِيا !
وہ عمر بھر کے لئے، اشکبار چھوڑ گئے

اختر شیرانی
 
خود ہی ہیں باعثِ تکلیف ہم اپنے لیے محسن
‏نہ ہم ہوتے،نہ دل ہوتا،نہ دل آزاریاں ہوتیں
 
آئینہ آنکھ کی وحشت کی طرف لاوں گی
ایک مرتد کو تلاوت کی طرف لاوں گی

پہلے قسمت کو دعاوں کی طرف لانا ہے
پھر ہر اک فیصلہ قسمت کی طرف لاوں گی

لان میں بیٹھ کے پیتا ہے وہ اکثر چائے
میں اشارے سے اسے چھت کی طرف لاوں گی

میرے چہرے کو وہ عجلت میں ابھی دیکھتا ہے
دیکھنا اس کو میں فرصت کی طرف لاوں گی

اس کو معلوم کہاں میری طلسمی طاقت
جلد ہی اس کو محبت کی طرف لاوں گی

گورے لوگوں کی طرف اس کا جھکاؤ ہے ، اسے
پیار سے سانولی رنگت کی طرف لاوں گی

یہ نیا دور روایات کو کھا جائے گا.......
میں تمہیں فون سے پھر خط کی طرف لاوں گی
@Recently Active Users
 
Status
Not open for further replies.
Back
Top