Ashaar Aap ki pasand, Ghazal Nazam, shair etc

Status
Not open for further replies.
@Falak
@Mishaikh
@Asad Rehman
@Recently Active Users


گو ذرا سی بات پر برسوں کے یارانے گئے
لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے

میں اسے اپنی شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں
مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے

یوں تو وہ میری رگِ جاں سے بھی تھے نزدیک تر
آنسوؤں کی دُھند میں لیکن نہ پہچانے گئے

وحشتیں کچھ اس طرح اپنا مُقدر ہوگئیں
ہم جہاں پہنچے ،ہمارے ساتھ ویرانے گئے

اب بھی ان کی یادوں کی خوشبو ذہن میں محفوظ ہے
بارہا ہم جن سے گلزاروں کو مہکانے گئے

کیا قیامت ہے کہ خاطر کشتہءشب بھی تھے ہم
صبح بھی آئی تو مجرم ہم ہی گردانے گئے

خاطر غزنوی
 
@Ellaf khan
@Recently Active Users


خود مسیحا,خود ہی قاتل ہیں, تو وہ بھی کیا کریں
زخمِ دل پیدا کریں یا زخمِ دل اچھا کریں

دل رہے آلودہ دامن اور ہم دیکھا کریں
آج اے اشکِ ندامت آ تجھے دریا کریں

جسمِ آزادی میں پھونکی تو نے مجبوری کی روح
خیر جو چاہا کیا، اب یہ بتا ہم کیا کریں

خون کے چھینٹوں سے کچھ پھولوں کے خاکے ہی سہی
موسمِ گل آ گیا, زنداں میں بیٹھے کیا کریں

جا بجا تغیر حالِ دل کے چرچے ہوں تو ہوں
ہم ہوئے رسوا مگر اب ہم کسے رسوا کریں

ہاں،نہیں شرطِ مروت حسرت ِتاثیرِ درد
رحم آ ہی جائے گا ان کو, تقاضا کیا کریں

شوقِ نظارہ سلامت ہے تو دیکھا جائے گا
ان کو پردہ ہی اگر منظور ہے ،پردا کریں

ظرفِ ویرانہ بقدرِ ہمتِ وحشت نہیں
لاﺅ ہر ذرّے میں پیدا وسعتِ صحرا کریں

مرگِ بے ہنگام فانی وجہ تسکیں ہو چکی
زندگی سے آپ گھبراتے ہیں, گھبرایا کریں
 

خون کے چھینٹوں سے کچھ پھولوں کے خاکے ہی سہی
موسمِ گل آ گیا, زنداں میں بیٹھے کیا کریں

جا بجا تغیر حالِ دل کے چرچے ہوں تو ہوں
ہم ہوئے رسوا مگر اب ہم کسے رسوا کریں
amazing @Falak appi ........:thumbs up::thumbs up::thumbs up::thumbs up::thumbs up:
 
@Recently Active Users
@Falak appi Allah ap ko khush hi rkhy.......:)

جب کبھی خود کو یہ سمجھاؤں کہ تو میرا نہیں
مجھ میں کوئی چیخ اٹھتا ہے، نہیں ایسا نہیں

کب نکلتا ہے کوئی دل میں اتر جانے کے بعد
اس گلی کے دوسری جانب کوئی رستہ نہیں

تم سمجھتے ہو بچھڑ جانے کے بعد مٹ جاتا ہے عشق

تم کو اس دریا کی گہرائی کا اندازہ نہیں

یوں تراشوں گا غزل میں تیرے پیکر کے خطوط
وہ بھی دیکھے گا تجھے جس نے تجھے دیکھا نہیں
 
@Ellaf khan Anad you too:)....Mindblowing
@Recently Active Users


جتنی ضدیں ہیں اے دل! تُو شوق سے کئے جا
مُجھ کو بھی تا قیامت تیرا کہا نہ کرنا

 
@Mishaikh @Recently Active Users

پلٹ کے آئے گا وہ بھی گئی رتوں کی طرح
جو تجھ سے روٹھ گیا ہے اسے جدا نہ سمجھ

رہِ وفا میں کوئی آخری مقام نہیں
شکستِ دل کو محبت کی انتہا نہ سمجھ

ہر ایک صاحبِ منزل کو با مراد نہ جان
ہر ایک راہ نشیں کو شکستہ پا نہ سمجھ
 
@Mishaikh
Falak appi....:) Waaaaaah bohat khoob.....
@Recently Active Users

image%3A9670.jpg
 
Status
Not open for further replies.
Back
Top