1. sahrish khan
    11

    sahrish khan Star Pakistani I Love Reading

    اب کہاں اور کسی چیز کی جا رکھی ہے
    دل میں اک تیری تمنا جو بسا رکھی ہے
    سر بکف میں بھی ہوں،شمشیربکف ہے تو بھی ہے
    تونے کس دن پہ یہ تقریب اُٹھا رکھی ہے
    دل سُلگتا ہے ترے سرد رویّے پہ مرا
    دیکھ اس برف نے کیا آگ لگا رکھی ہے
    آئینہ دیکھ ذرا، کیا میں غلط کہتا ہوں
    تُونے مجھ سے بھی کوئی بات چھپا رکھی ہے
    جیسے تُو حکم کرے ،دل مِرا ویسے دھڑکے
    یہ گھڑی تیرے اشاروں سے ملا رکھی ہے
    مطمئن مجھ سے نہیں ہے جو رعیّت میری
    یہ مرا تاج رکھا ہے ، یہ قبا رکھی ہے
    گوہر اشک سے خالی نہیں آنکھیں انور
    یہی پونجی تو زمانے سے بچا رکھی ہے
     
    Tags:
  2. sahrish khan
    11

    sahrish khan Star Pakistani I Love Reading

  3. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    عمدہ
     
  4. intelligent086
    7

    intelligent086 Popular Pakistani

    @sahrish khan
    لاجواب انتخاب
     
    sahrish khan likes this.
  5. sahrish khan
    11

    sahrish khan Star Pakistani I Love Reading

Loading...