Ghazal Ab ki baar to wo zabt azamaya gya

Mem00na

Mem00na

Well-Known Pakistani
5
 
Messages
840
Reaction score
2,435
Points
206
اور اب کی بار تو وہ ضبط آزمایا گیا
گھٹن سے مر گئے اس کو نہیں بتایا گیا


تمام عمر کی محنت بھی رائیگاں ہی گئی
وہ ایک شخص بھی مجھ سے نہیں کمایا گیا


زیادہ دیر کوئی بھی نہیں ٹھہرتا یہاں
اداس دل ہے, خموشی ہے, جو بھی آیا, گیا


تمہارے ساتھ تعلق میں ہی سہولت تھی
تمہارے بعد مری جاں ! بہت ستایا گیا


جو آج روشنی دینے سے بھی گریزاں ہے
یہی چراغ مرے ہاتھ سے جلایا گیا


شروع دن سے یہی اک زباں سمجھتا تھا
اسے ہمیشہ محبت سے ورغلایا گیا
 

@Mem00na,
واہ کیا ذوق پایا ہے
عمدہ انتخاب
 
Back
Top