Ab lunch break ke baghair guzara nahi By Kehkashan Ijaz

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
اب لنچ بریک کے بغیر گزارا نہیں ۔۔۔۔۔۔ تحریر : کہکشاں اعجاز

lunch.jpg

سکول جانے کے لیے گھروں سے نکلتے ہوئے بچوں کو ہم ’’لنچ یاد سے کر لینا‘‘کی تلقین کرنا کبھی نہیں بھولتے،لیکن خود دفتروں میں کام کے دوران یہ ضروری ہدایت اکثربالکل نظر انداز کر جاتے ہیں۔ بعض خواتین کام کی زیادتی کے باعث ایک ہاتھ مائوس پر رکھے ،نظریں کمپیوٹر سکرین پر جمائے دوسرے ہاتھ سے جلدی جلدی تھوڑا سا برگر یا سینڈوچ کھا کر ہی پیٹ کی ضرورت پوری کر لیتی ہیں

، اور سوچتی ہیں کہ باقی کی کسر رات کے کھانے میں پوری کر لی جائے گی۔آپ کو شاید اندازہ بھی نہیں کہ بظاہر معمولی نظر آنے والی یہ لاپرواہی آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ کھانا کھانے کے لیے آپ کو زیادہ سے زیادہ پندرہ بیس منٹ کاوقت درکار ہوتا ہے۔کھانے کے بعد دس منٹ مزید شامل کر کے آدھے گھنٹے کی یہ بریک آپ کے لیے کس قدر ضروری ہے ملاحظہ فرمائیں۔کام بہترین طریقے سے سرانجام دینے کے لیے آپ کو اپنا ذہن پوری طرح حاضر رکھنا پڑتا ہے۔ایسا مسلسل کرنا انسانی دماغ کے لیے ممکن نہیں۔یہ کچھ گھنٹوں بعدہی تھکنے لگتا ہے ،جس سے آپ کے کام پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔لہٰذا چند منٹ کی جانے والی یہ بریک آپ کے دماغ اور جسم کی تھکاوٹ دور کر دیتی ہے، اور آپ تازہ دم ہو کر اپنا کام پھر سے شرو ع کر سکتی ہیں۔ اس دوران صرف برگر،سینڈوچ یا چائے کے ساتھ کچھ ہلکا پھلکا کھا لینا ہی کافی نہیں ہے۔جسم کو خوراک کی مناسب مقدار دینے کے لیے لنچ میں روٹی،چاول ،گوشت، پھل اور سبزیوں کا استعمال لازمی کریں۔اپنے کام کرنے والے ٹیبل پر بیٹھے بیٹھے ہی کچھ کھا لینے کو لنچ بریک نہیں کہا جاتا۔دماغ کو فریش کرنے اور خود کو پھر سے کام کے لیے تیار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے ٹیبل سے اٹھ کر دوستوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں کیفے ٹیریا یا کھلی آب و ہوا میں بیٹھ کر کھانا کھایا جائے۔کام کے دوران معمولی سی یہ تبدیلی آپ کو بعد کے کاموں کے لیے مزید تروتازہ کر دے گی اور آپ زیادہ انرجی کے ساتھ کام کر سکیں گی۔دوپہر کا کھانا نہ کھانے سے جسم میں انرجی لیول کم ہونے کے باعث آپ کمزوری محسوس کرنے لگیں گی۔جس کا نقصان یہ ہو گا کہ ایک طرف تو آپ پوری دلجمعی سے اپنا کام نہیں کر پائیں گی تو دوسری طرف آپ کو سر درد،آنکھوں میں جلن اور چکر آنے کی شکایت ہونے لگے گی۔اس کے علاوہ خوراک میں لا پرواہی برتنا آپ کے حسن کو بھی بے حد متاثر کرتا ہے۔آنکھوں کو آرام دیے بغیر دیر تک کمپیوٹر پر نظریں جمائے رکھنے سے ان کے گرد حلقے پیدا ہونے لگتے ہیں۔جبکہ جسم کو غذا کی مناسب مقدار نہ ملنے سے جلد بھی بے جان نظر آنے لگتی ہے۔دوپہر کی بھوک مٹانے کے لیے رات کو زیادہ کھا لینا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔رات کو میٹا بولزم نہایت سست ہوتاہے جس وجہ سے جسم میں چربی بڑھنے لگتی ہے اور موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے۔جسم اوردماغ کو آرام نہ ملنے سے بے خوابی کی شکایت بھی ہونے لگتی ہے۔جو بعد ازاں ڈپریشن اور گھریلو لڑائی جھگڑوں کا باعث بنتا ہے۔ لہٰذا دیگر مسائل سے بچنے کے لیے لنچ بریک لازمی لیں۔ اس دوران کام کے بارے میں مت سوچیں اور خوش رہیں۔


 

Back
Top