Kids Stories Admi Sher Aur Sanp...!!!

Falak

Falak

Super Star Pakistani
I Love Reading
15
 
Messages
11,348
Reaction score
19,974
Points
1,236
art-389607.jpg




ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جنگل میں ایک انسان کے پیچھے شیر لگ جاتا ہے ۔وہ شخص شیر سے جان بچانے کے لیے جنگل میں بہت بھاگتا ہے اور مختلف حربے استعمال کر کے شیر سے بچنے کی کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کی ہمت جواب دے جاتی ہے ۔

بھاگتے بھاگتے اس شخص کو جنگل میں ایک کنواں نظر آجاتا ہے ۔مرتا کیا نہ کرتا ۔ وہ شیر کو اپنے نزدیک پہچتا دیکھ کر کنویں میں چھلانگ لگا دیتا ہے ۔اس کنویں میں ایک رسی لٹکی ہوئی نظر آتی ہے ۔ اس رسی کے ساتھ ڈول باندھ کر کنویں سے پانی نکالا جاتا ہے وہ شخص اس رسی کو پکڑ لیتا ہے ۔اور اس کے ساتھ لٹک جاتا ہے اچانک اس کی نظر کنویں کے اندر نیچے جاتی ہے ۔تو وہ دیکھتا ہے کہ کنویں کے اندر ایک خوفناک اژدھا بیٹھا ہوا ہوتا ہے ۔

اس دوران دو چھوٹے چوہے بھی وہاں آجاتے ہیں اور ان میں سے ایک کا رنگ کالا ہوتا ہے اور ایک کا رنگ سفید جو کہ اس رسی کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے ۔ اسی اثناء میں اسے ایک شہد کا چھتا نظر آتا ہے تو وہ اس شہد کو چکھتاہے اور اسے وہ شہد بہت ہی لذیذ لگتاہے تو وہ دنیا سے بے خبر ہو کر اس شہد کے مزے لینا شروع کر دیتاہے بنا یہ سوچے کہ اوپر ایک شیر دھاڑ رہا ہے اور نیچے ایک خوفناک اژدھا بیٹھا اور اس کی رسی کو چوہے کاٹ رہے ہیں ۔

دوستوں اس واقعے میں شیر موت ہے اور اژدھا قبر ہے جس میں انسان نے جانا ہے ۔اور دو چوہے دن اور رات ہیں جو کہ انسان کی زندگی کو آہستہ آہستہ کتر رہے ہیں ۔اور شہد دنیا ہے اور جس کی تھوڑی سے مٹھاس کی وجہ سےہم دنیا اور آخرت کی فکر کو بھول کر دنیاوی عیش عشرت کو ڈھونڈنے میں مگن ہیں ۔

پیارے دوستوں اس واقعہ کو پیش کرنے کا مقصد آپ کو اس بات کی طرف متوجہ کرناہے کہ آج ہم دنیاوی چیزوں میں کھو گئے ہیں اور اپنی آخرت کو بھول گئے ہیں ۔کیونکہ انسانی کی دائمی زندگی آخرت کی زندگی ہے ہمیں اپنی آخرت کو بہتر بنانا ہے کیونکہ اس دنیا نے تو ختم ہو جانا ہے اور یہ عارضی دنیا ہے اس میں ہم نے جو کچھ کرنا ہے اس کا اجر ہم کو آخرت میں ملنا ہے اگرہم اس دنیا میں اللہ کی خوشنودی کے لیے اچھے کام کریں تو آخرت میں ہم کو جنت ملے گی جو کہ رہنے کے لیے بہترین جگہ ہے جبکہ اگر ہم برے کام کریں گے تو آخرت میں دوزخ ہمارا مقدر بنے گی جو کہ بہت ہی بری اور عذاب والی جگہ ہے جہاں پر انسان کا رہنا محال ہے لہذا ہم کو اپنی آخرت کو بہتر بنانا ہے اور ایسے کام کرنے ہیں جن سے اللہ تعالی خوش ہوتا ہے اور ایسے کاموں سے بچنا ہے جس سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے

@Recently Active Users
 

Back
Top