Hadith Ahadees Mubaraka on Sach (Truth)

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
سچ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا کیا تم کو یہ نہ بتاؤں کہ کیا چیز سخت حرام ہے؟ پھر فرمایا یہ چغلی ہے جو لوگوں کے درمیان پھیل جاتی ہے انسان سچ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں وہ صدیق (سچا) لکھ دیا جاتا ہے اور جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کو کذاب (جھوٹا) لکھ دیا جاتا ہے۔
(مسلم ، کتاب البر والصلۃ )
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ فسق فجور کی طرف لگاتا ہے اور فجور گناہ، آگ کی طرف لے جاتے ہیں۔ کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ میں مبالغہ کی حد تک پہنچ جاتا ہے حتی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جھوٹا لکھا جاتا ہے سچائی اختیار کرو کیونکہ سچائی نیکی کی راہنمائی کرتی ہے اور نیکی یقیناًجنت کی طرف لے جاتی ہے انسان سچ بولتا رہتا ہے اور سچ کی تلاش میں رہتا ہے حتی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں سچا لکھا جاتا ہے۔
(سنن ابی داوُد،جلد سوئم کتاب الادب :4989)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا یارسول اللہ ﷺ آپؐ ہم سے خوش طبعی کرتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا میں سچ کے علاوہ کچھ نہیں کہتا ۔
(جامع ترمذی جلد اول باب البر والصلۃ :1990)
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ لوگوں میں کونسا شخص سب سے بہتر ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ہر وہ شخص جو مخموم دل اور زبان کا سچا ہو۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: زبان کا سچا تو ہم سمجھتے ہیں، مخموم دل سے کیا مراد ہے؟ ارشاد فرمایا: مخموم دل وہ شخص ہے جو پرہیزگار ہو، جسکا دل صاف ہو، جس پر نہ تو گناہوں کا بوجھ ہو اور نہ ظلم کا، نہ اس کے دل میں کسی کے لئے کینہ ہو اور نہ حسد۔
(ابن ماجہ)
حضرت عبدالرحمن بن ابی قرُاد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک دن وضو فرمایا تو آپ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وضوکا پانی لے کر (اپنے چہرے اور جسموں پر) ملنے لگے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: کون سی چیز تمہیں اس کام پر آمادہ کررہی ہے؟ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کی محبت۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرے یا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اس سے محبت کریں تو اسے چاہئے کہ جب بات کرے تو سچ بولے، جب کوئی امانت اس کے پاس رکھوائی جائے تو اس کو ادا کرے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کیا کرے۔
(بیہقی، مشکٰو ۃ )
 
@intelligent086 Jazakallah Khair for sharing....Being truthful is one of the necessities of a human society, one of the virtues of human behaviour, and brings great benefits, whilst lying is one of the major elements of corruption in human society, and the cause of the destruction of social structure and ties, one of the most evil features of bad conduct, and causes widespread harm. Hence Islam commanded truthfulness and forbade lying.
 

حدیث نبوی صل اللہ علیہ والہ و سلم کا مفہومِ ہے مومن جھوٹا نہیں ہو سکتا
احادیث کا انتخاب بہت اچھا ہے اگر آپ دینی موضوعات پر زیادہ توجہ دیں تو ہمارے لئیے بہت فائدہ مند ہو گا خبریں دوسرے روز باسی ہو جاتی ہیں
بہت عمدہ انتخاب
شیئر کرنے کا شکریہ
جزاک اللہ
 
@Maria-Noor
خبریں بھی ضروری ہیں ، حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہیئے۔۔۔
رائے کا شکریہ

وَأَنْتُمْ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا
 
Back
Top