Ahsaas

Sibgha Ahmad

Sibgha Ahmad

Popular Pakistani
6
 
Messages
1,231
Reaction score
2,705
Points
251
غُوطہ بچا
----------
غوطہ پر روسی اور شامی طیاروں کی بمبارمنٹ کے نتیجے میں سوشل میڈیا پر بچوں کی کٹی پھٹی لاشوں کی تصاویر دیکھتے ہی زاہد نے اپنے خلوت خانے کا رخ کیا، مصلی بچھایا اور زار وقطار رونا شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد طبیعت میں سکون پیدا ہوا تو خدا سے شکوے شکایات شروع کر دیں۔ پروردگار! کشمیر کو رو لیا، افغانستان پر رو لیا، روہنگیا کو روتے رہے، یمن دو ٹکڑے ہوا اور لیبیا تین، عراق ویران ہوا اور اب حلب کے بعد شام کے غوطہ کو روتے ہیں۔۔۔
میں نے زاہد سے کہا کہ جب تک تم خود اپنی مدد نہیں کرو گے تو خدا تمہاری مدد کیسے کرے گا؟ ٹھیک ہے تم شام کے مظلوموں کی داد رسی نہیں کر سکتے، ان سے ظلم دور نہیں کر سکتے، ان کے زخمیوں کی مرحم پٹی نہیں کر سکتے، ان کے بھوکوں کو کھانا نہیں کھلا سکتے، ان کے یتیم بچوں کے سر ہر شفقت کا ہاتھ نہیں پھیر سکتے لیکن یہ سب کام تو تم یہاں کر سکتے ہو، یہاں ہی، پاکستان میں، اپنے شہر میں۔
جاؤ! کسی تھانے کچہری میں اور کسی مظلوم کی رپٹ درج کروانے میں اس کی مدد کر دو اور پھر خدا سے کہو کہ اس کے بدلے کسی شامی مظلوم کی مدد کر دے۔ جاؤ! کسی ہسپتال میں اور کسی بیمار اور پریشان حال کی مدد کر دو کہ اس کے پاس دواء کے پیسے نہیں ہیں اور پھر خدا سے کہو کہ میری اس نیکی کے بدلے کسی شامی بچے کو زخمی ہونے سے بچا لے۔ جاؤ! کسی چوراہے پر اور کسی مزدور کو پکڑ کر کھانا کھلا دو اور پھر خدا سے کہو کہ میرے کسی بھوکے شامی بھائی کو کھانا کھلا دے کہ میں نے تیرے بندے کو کھانا کھلایا ہے۔
اور کچھ نہ سہی تو کم از کم اپنا کوئی گناہ ہی ترک کردو کہ جس کا واسطہ خدا کو دے کر کہہ سکو کہ پروردگار! یہ گناہ اس لیے چھوڑتا ہوں کہ اہل ایمان کی نصرت فرما۔ ان سے آزمائش اور جنگ وجدال کو دور کر اور ان میں باہمی محبت اور الفت پیدا فرما۔ اگر اپنا کوئی گناہ بھی نہ چھوڑ سکو تو کم از کم اتنا تو کر لو کہ درود ابراہیمی کو اپنا چوبیس گھنٹے کا وظیفہ بنا لو کہ اللھم صلی علی محمد وعلی آل محمد۔۔۔
اور رہی بات رونے کی تو بھئی احمد جاوید صاحب نے کیا خوب کہا تھا کہ "آؤ اب حلب پر بھی رو لیتے ہیں کہ رونے کے بعد نیند اچھی آتی ہے۔" تو یہ رونا دھونا تو دراصل اپنے ہی سکون اور اچھی نیند کا ایک بہانہ ہے اور اسے بڑے کمال کی نیکی سمجھ کے بیٹھے ہو!
 

@Sibgha Ahmad bht bht umda.... Thanks a lot for sharing such q thought provoking post..
 
Ufffff @Sibgha Ahmad mjhe samajh nhi arhi me kia bolon...... ye gum tu esa hai tu k jese dukhti raag pe hath rakhna hm waqae itne bebas nhi jitna hm khud ko girdante hain
 
@Recently Active Users pasand krny ka shukrya
Aisi post ko share krny ka maqsad yahi hai kai dilon me ahsas paida ho warna aaghi to sbhi ko hoti hai k kya horha hai but us py ghor krna aur phr sochna k hm kitna us me apna hissa dal rhy hn to bs ak koshsh hoti hai Allah hmy smjhhny ki tofeeq ata farmaye
 
Back
Top