A.M
New Member
I Love Reading
1
- Messages
- 6
- Reaction score
- 23
- Points
- 53
چھوڑ جائیں گے یہ جہاں جاناں
سن رہے ہو نا ہچکیاں جاناں؟
دکھ تو یہ ہے کہ تیرے ہو نہ سکے
عمر گزری ہے رائیگاں جاناں
جسم تو راکھ ہو گیا کب سے
اب ہے باقی فقط دھواں جاناں
اب کے ملنا مُحال ہے شائد
تو کہاں اور میں کہاں جاناں
ہو بلندی تیرا نصیب سدا
ہم کو منظور پستیاں جاناں
تیرے دل میں نہیں تو کیوں مجھ کو
ڈھونڈتا ہے یہاں وہاں جاناں
ہو اجازت مجھے بھی کہنے کی
میرے منہ میں بھی ہے زباں جاناں
حسن آخر کو ڈھل ہی جاتا ہے
کوئی رہتا نہیں جواں جاناں
صاف محسوس ہو رہی ہیں مجھے
آج لہجے میں تلخیاں جاناں
یہ جدائی جو آ گئی ہم میں
ہے محبت کا امتحاں جاناں
کیسے حالات نے مجھے توڑا
تجھ سے کیسے کروں بیاں جاناں
دل کی حسرت تھی ایک دن ہم تم
مل ہی جاتے مگر کہاں جاناں
آج ساحل پہ وقتِ آخر ہے
آج تم بھی ہو مہرباں جاناں
سن رہے ہو نا ہچکیاں جاناں؟
دکھ تو یہ ہے کہ تیرے ہو نہ سکے
عمر گزری ہے رائیگاں جاناں
جسم تو راکھ ہو گیا کب سے
اب ہے باقی فقط دھواں جاناں
اب کے ملنا مُحال ہے شائد
تو کہاں اور میں کہاں جاناں
ہو بلندی تیرا نصیب سدا
ہم کو منظور پستیاں جاناں
تیرے دل میں نہیں تو کیوں مجھ کو
ڈھونڈتا ہے یہاں وہاں جاناں
ہو اجازت مجھے بھی کہنے کی
میرے منہ میں بھی ہے زباں جاناں
حسن آخر کو ڈھل ہی جاتا ہے
کوئی رہتا نہیں جواں جاناں
صاف محسوس ہو رہی ہیں مجھے
آج لہجے میں تلخیاں جاناں
یہ جدائی جو آ گئی ہم میں
ہے محبت کا امتحاں جاناں
کیسے حالات نے مجھے توڑا
تجھ سے کیسے کروں بیاں جاناں
دل کی حسرت تھی ایک دن ہم تم
مل ہی جاتے مگر کہاں جاناں
آج ساحل پہ وقتِ آخر ہے
آج تم بھی ہو مہرباں جاناں