Naat Aks e roaye Musataf (S.A.W.W) se aisi zaibaii milli By Syed Naseer Ud Din Naseer

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231


عکسِ روئے مصطفٰیﷺ سے ایسی زیبائی ملی
کِھل اُٹھا رنگِ چمن ، پُھولوں کو رعنائی ملی

سبز گنبد کے مناظر دیکھتا رہتا ہوں میں
عشق میں چشمِ تصور کو وہ گیرائی ملی

جس طرف اُٹھیں نگاہیں محفلِ کونین میں
رحمۃ للعٰلمین کی جلوہ فرمائی ملی

ارضِ طیبہ میں میسر آگئی دو گز زمیں
یوں ہمارے منتشر اجزا کو یکجائی ملی

اُن کے قدموں میں ہیں تاج و تخت ہفت اقلیم کے
آپﷺ کے ادنٰی غلاموں کو وہ دارائی ملی

بحرِ عشقِ مصطفے ﷺ کا ماجرا کیا ہو بیاں
لطف آیا ڈوبنے کا جتنی گہرائی ملی

چادرِ زہرا کا سایہ ہے مرے سر پر نصیرؔ
فیضِ نسبت دیکھیے ، نسبت بھی زہرائی ملی

(سید نصیر الدین نصیر)


 

@intelligent086
ماشاءاللہ
images (8).jpeg

بہت عمدہ انتخاب
شیئر کرنے کا شکریہ
 
@Maria-Noor
پسند ، جواب اور درود شریف کا شکریہ
جزاک اللہ خیراً کثیرا​
 
Back
Top