American University students also sing Mere Paas Tum Ho OST

Veer

Famous Pakistani
Staff member
Level
26
Awards
30
Gold Dinar
0
Ashrafi
17
meraypasstumho.jpg

امریکا کی انڈیانا یونیورسٹی کی دوطالبات کی ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا او ایس ٹی گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پردونوں لڑکیوں کی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ تعریف کی جارہی ہے۔

اداکار ہمایوں سعید، عائزہ خان اورعدنان صدیقی کے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے جہاں مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑے وہیں اس کے ٹائٹل سانگ کو بھی خوب پسند کیا گیا یہاں تک کہ اس گانے کو بچوں سے لے کر بڑوں اور فنکاروں نے بھی اپنی آواز میں گاکر ویڈیوزسوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ تاہم اب ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے ٹائٹل سونگ کے چرچے امریکا تک پھیل گئے ہیں۔

امریکا کی انڈیانا یونیورسٹی کی دوطالبات رومشا خان جن کا تعلق پاکستان سے ہے اورسیتا والا بھانینی جو بھارت سے ہیں، نے ڈرامے کا ٹائٹل سونگ گاکر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ یہ ویڈیو پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرپوسٹ کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیتا والا بھانینی تیلگو ہیں اورانہیں اردو نہیں آتی لیکن اس کے باوجود انہوں نے اتنی خوبصورتی سے گانا گایا ہے کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

@Recently Active Users

ڈرامے کا ٹائٹل سانگ گاتے ہوئے دونوں طالبات نے پیغام لکھا اگر آپ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بارے میں نہیں جانتےتو کیا آپ پتھروں کے دورمیں رہ رہے ہیں؟ آئی ایم ڈی بی پربھی اس ڈرامے کو بہترین ریٹنگ ملی ہیں۔ دنیا بھرکے پاکستانی اس وقت شدت کے ساتھ ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی آخری قسط سینما میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم آخری قسط اگلے ہفتے نہیں بلکہ 25 تاریخ کو دکھائی جائے گی۔
 

Top