Anokhay Sawalaat , Anmol Jawabaat By Vardah Baloch

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
انوکھے سوالات، انمول جوابات
sawal.jpg

تحریر : وردہ بلوچ
آنکھوں کے اندر سردی کا احساس کیوں نہیں ہوتا؟
باہر اگر بہت زیادہ سردی ہو تو ہمارا جسم اسے محسوس کرتا ہے لیکن آنکھ کے اندر سردی کا احساس نہیں ہوتا۔ آنکھ میں درجہ حرارت کے آخذے (ٹمپریچر ریسپٹر) نہیں ہوتے۔ آنکھ کے ڈھیلے کا بیشتر حصہ جسمانی ڈھانچے کے اندر ہوتا ہے اور اندر دوڑنے والا خون اسے گرم رکھتا ہے
۔ پرندے
’’V‘‘

کی شکل میں کیوں اڑتے ہیں؟
اڑتے ہوئے پرندوں کے غول عام طور پر ایک خاص شکل میں اڑتے ہیں جو انگریزی کے حرف

’’V‘‘
سے مماثل ہوتی ہے، مگر کیوں؟ اول، اس سے توانائی کی بچت ہوتی ہے۔ اگلی قطار میں اڑنے والے پرندے اپنے پروں سے ہوا میں ایک مخصوص بھنور پیدا کرتے ہیں۔ پچھلی قطاروں میں اڑنے والے اس بھنور کو ’’پکڑ‘‘ لیتے ہیں اور اس سے انہیں اڑنے میں سہولت ہوتی ہے۔ دوم، اس شکل میں اڑنے سے تمام پرندے اپنے رہنما کو دیکھ سکتے ہیں، جو ہمیشہ سب سے پہلے اڑتا ہے۔
بلڈ ٹیسٹ کے لیے تیسری یا انگوٹھی والی انگلی سے خون کیوں نکالا جاتا ہے؟
اول، انگوٹھا اور چھوٹی انگلی کلائی سے جڑے ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو انفیکشن ہو تو اس سے آپ کے بازو پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے مشورہ یہی دیا جاتا ہے کہ سوائے انگوٹھے اور چھوٹی انگلی کے تمام انگلیوں سے خون لیں۔ دوم، تیسری یا انگوٹھی والی انگلی میں سب سے کم تکلیف ہوتی ہے۔ یہ دوسری انگلیوں کی نسبت کم کام کرتی ہے اور اس کی جلد پتلی ہوتی ہے۔ اگر آپ اس انگلی کو زیادہ استعمال نہیں کرتے تو اس میں پِن سے ہونے والا چھوٹا سا زخم بھی جلد بھر جائے گا۔
انسانی آنکھ کی ریزولوشن کیا ہے؟
اس سوال کا مختصر جواب ہے 576 میگا پکسلز۔ ڈیجیٹل تصویر ٹائلز کی طرح کے لاکھوں چھوٹے اجزاسے مل کر بنی ہوتی ہیں۔ یہ چھوٹے اجزا،جنہیں پکسل کہا جاتا ہے، جتنے زیادہ ہوں گے، ریزولوشن اتنی زیادہ ہو گی۔ ایک میگا پکسل تصویر 10 لاکھ پکسلز کے برابر ہوتی ہے۔ اگر آپ کو کسی تصویر کی چوڑائی اور اونچائی معلوم ہو تو انہیں ضرب دے کر آپ اپنے کیمرے کے پکسلز شمار کر سکتے ہیں۔ ان کے معیار کا انحصار فوکس، روشنی، کیمرے کے لینز وغیرہ پر ہوتا ہے۔ انسانی آنکھ کیمرے کی طرح کام نہیں کرتی لیکن اس کے پکسلز کو شمار کیا جا سکتا ہے۔
اگر تمام انسان ایک ہی وقت میں اچھلیں تو کیا ہو؟

مختصر جواب ہے، کچھ بھی نہیں۔ دنیا پر سات ارب سے زائد انسان ہیں، اس کا مطلب ہے کہ ان کا کل وزن تقریبا 7ارب×80 کلوگرام ہے۔ البتہ زمین کا کل حجم 5.9*10/24 کلوگرام ہے، جو مقابلتاً بہت زیادہ ہے۔ نیوٹن کے مطابق ہر عمل کا ایک ردعمل ہوتا ہے، اس لیے تیکنیکی اعتبار سے اثر تو پڑے گا لیکن نہایت معمولی۔
کیا خلا میں بندوق سے گولی چلائی جا سکتی ہے؟
جی ہاں، بندوق کو چلنے کے لیے آکسیجن کی ضرورت نہیں ہوتی اس لیے فضا کے بغیر خلا میں گن پاؤڈر کام کرتا ہے۔ خلا میں بندوق بہتر کام کرے گی کیونکہ گولی کو ہوا کی مزاحمت کا سامنا نہیں ہو گا اور خلا میں اس کا سفر لامحدود ہو گا۔
اگر زمین گھومنا بند کر دے تو کیا ہو؟
مختصر جواب ہے، ہم سب مرجائیں ! خط استوا پر زمین کی سطح اور اس پر موجود اشیا 465 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے گھوم رہی ہیں۔ قطبین کے قریب ہوتے جائیں تو یہ رفتار درجہ بہ درجہ کم ہوتی جاتی ہے۔ جوں ہی زمین گھومنا بند کرے گی، زمین کی ہر چیز (سوائے قطبین کے) حرکت کرنا جاری رکھے گی۔ اگر آپ خط استوا پر ہیں تو آپ کا جسم 465 میٹر فی سیکنڈ کی سپر سانک رفتار سے اڑے گا۔ قطبین پر آپ چند سیکنڈ زندہ رہ سکیں گے۔ ایک بہت بڑی سونامی آئے گی اور پانی قطبین کی طرف بڑھنا شروع کر دے گا۔ زمین کا نصف حصہ مستقلاً سورج کے سامنے آ جائے گا جس سے درجہ حرارت بڑھ جائے گا، باقی نصف جم جائے گا۔ ہوا کی رفتار ایٹم بم سے پیدا شدہ لہروں سے بھی زیادہ تیز ہو گی اور پورے سیارے میں آگ بھڑکا دے گی۔ زمین کے مرکز میں موجود لوہا بھی رک جائے گا، اس لیے محفوظ بنانے والا میگنیٹک فیلڈ ختم ہو جائے گا اور سورج کی تابکار شعاعیں زمین میں داخل ہو کر مزید تباہی پھیلا دیں گی۔
 

@Maria-Noor
یہاں تو عنوانات نمایاں ہیں کون سا تیر مارا ہے ؟ سب کے جوابات وکھرے وکھرے ہونے چاہیئے تھے
 
@intelligent086
وہ جگر والے تھریڈ میں تسلی بخش جواب دیا ہے
ماشاءاللہ اچھے طریقے سے سنوارا ہے
شکریہ
 
Back
Top