Anti-corruption body announces arrest of 298 people, will press charges for crimes such as bribery

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
کرپشن : سعودی عرب میں تین شہزادوں کے بعد مزید 298 افراد گرفتار

saudi.jpg

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں تین اہم شہزادوں کی گرفتاری کے بعد کرپشن کے الزام میں 298 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے سعودی اینٹی کرپشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی سویلین اور فوجی حکام کو رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعال پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار حکام 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی خرد برد میں ملوث ہیں۔

سعودی اینٹی کرپشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گرفتار اراکین میں ججز، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے حکام بھی شامل ہیں، گرفتاریاں سعودی عرب کے نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن نے کیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی حکومت نے ملکی شاہی خاندان کے 3 اہم ارکان کو گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار ہونے والوں میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور بھتیجے محمد بن نائف اور ان کے چھوٹے بھائی نواف بن نائف کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نقاب پوش سعودی گارڈز نے شاہی خاندان کی ان شخصیات کو انکی رہائش گاہوں سے حراست میں لیا اور ان کی رہائش گاہوں کی تلاشی بھی لی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رائٹرز سمیت مختلف نیوز ایجنسیوں اور دیگر میڈیا اداروں کی طرف سے سعودی حکومت سے ان گرفتاریوں کے حوالے سے بیان لینے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم ریاض حکومت نے اب تک کوئی وضاحت نہیں کی۔

شاہ سلمان نے 2017ء میں اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو محمد بن نائف کی جگہ سعودی ولی عہد مقرر کر کے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔ محمد بن نائف تب سے اب تک عملی طور پر نظر بند تھے اور اُن کی سرگرمیوں کی نگرانی بھی جاری تھی۔

۔2017 میں ولی عہد مقرر ہونے کے بعد محمد بن سلمان نے انسداد کرپشن کے نام پر شاہی خاندان کی کئی شخصیات، حکومتی وزرا اور کاروباری شخصیات کو حراست میں لے لیا تھا۔

شہزادہ محمد بن سلمان ہی عملی طور پر سعودی عرب پر حکومت کر رہے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق شاہی خاندان نے ان افراد کو محمد بن سلمان کے حکم پر ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہی خاندان کی بااثر شخصیات کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ ولی عہد کے لیے ممکنہ خطرہ ثابت ہو سکتے تھے۔ ولی عہد کے تازہ اقدامات اس بات کا بھی عندیہ ہیں کہ وہ اپنے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے کو برداشت نہیں کرتے۔

محمد بن سلمان کی اقتدار پر گرفت مضبوط کرنے کی ایسی ہی کوششوں اور سعودی عرب میں اصلاحات کرنے کے باعث شاہی خاندان کے کئی بااثر طبقے ان سے خوش نہیں ہیں۔

اس صورتحال میں شاہ سلمان کے واحد بھائی احمد بن عبدالعزیز کا نام بھی سعودی عرب کے آئندہ ممکنہ حکمران کے طور پر سامنے آ رہا تھا۔ احمد بن عبدالعزیز کو شاہی خاندان، دیگر اہم شخصیات اور کچھ مغربی طاقتوں کی بھی ممکنہ طور پر حمایت حاصل ہو سکتی تھی۔

رائٹرز نے سعودی شاہی خاندان کے ذرائع اور مغربی ممالک کے سفارت کاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ شاہ سلمان کی زندگی میں ولی عہد کی مخالفت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

احمد بن عبدالعزیز نے 2018 میں لندن میں قیام کے دوران سعودی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم وطن واپسی کے بعد سے وہ کسی بھی سطح پر متحرک دکھائی نہیں دے رہے تھے۔
 

Back
Top