Dinner Chicken Arbi Shawarma Recipe In Urdu

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
عربی شوارمہ

shawarma.jpg


اجزاء: بون لیس چکن جو لین250گرام،لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ،سفید مرچ1/2چائے کا چمچ،سویا ساس ایک چائے کا چمچ،سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچ،نمک 1/2چائے کا چمچ،پسی دار چینی ایک چٹکی،ایچ پی ساس ایک کھانے کا چمچ،تیل ایک کھانے کا چمچ،چلی ساس دو کھانے کے چمچ،
ڈی پی ساس ایک کھانے کا چمچ،دہی دو کھانے کے چمچ،پیاز جولین ایک عدد،جرکنز سلائس دو عدد (شوارمہ ساس کے اجزاء)پھینٹی ہوئی دہی1/2کپ،لہسن کا پیسٹ1/2چائے کا چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،سفید مرچ1/2چائے کا چمچ،لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:شوارمہ بنانے کے لیے250گرام بون لیس چکن جولین کو ایک چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ،1/2چائے کا چمچ سفید مرچ،ایک چائے کا چمچ سویا ساس،ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ،1/2چائے کا چمچ نمک،ایک چٹکی پسی دار چینی،ایک کھانے کا چمچ ایچ پی ساس،دو کھانے کے چمچ چلی ساس،ایک کھانے کا چمچ ڈی پی ساس،دو کھانے کے چمچ دہی،ایک عدد پیاز جولین اور دو عدد جرکنز سلائس سے میری نیٹ کر لیں۔اب ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں چکن کو دس منٹ فرائی کریں ،یہاں تک کہ وہ گل جائے،پھر پیٹا بریڈ یا ہاٹ ڈوگ بن گرم کریں اور اس پر شوارمہ ساس کو پیاز جولین،سلاد پتے،پکی ہوئی چکن اور جرکنز کے ساتھ پھیلا دیں۔اس کے بعد شوارمہ کو بٹر پیپر میں لپیٹ لیں اور فوراً گرم گرم سرو کریں۔شوارمہ ساس بنانے کے لیے 1/2کپ پھینٹی ہوئی دہی،1/2چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ،1/2چائے کا چمچ نمک،1/2چائے کا چمچ سفید مرچ اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ایک بائول میں مکس کر لیں اور شوارمہ کے ساتھ سرو کریں۔​
 

Back
Top