Kehkishan khan
New Member
0
- Messages
- 16
- Reaction score
- 17
- Points
- 58
یارب،میری اس کاوش سخن پروری کو دوام عطا کر
کرے جو دل کو شمع فروزاں اسے وہ درجہ الہام عطا کر
ہوچکا فراموش اس بندہ خاکی کو منصب اپنا
ابلیس بھی ہو جائے سر بسجود اسے وہ ارفع مقام عطا کر
مستی میں ہو سرشار لگائے صدا ہو اللہ ہو
ہوش مہ خانہ رہے نہ کچھ باقی اسے وہ بادہ و جام عطا کر
ہر زبان خاص وعام پہ کیوں لگ چکےہیں کفل
جہاں گونجے ہر سوصداءے حق اسے وہ دروبام عطا کر
ہو کے بندہ خاکی کرے خدا سے ہم کلامی
ہاتھ آجاےمقام کلیم اللہ اسے وہ علم الکلام عطا کر
فریب دنیا میں نہ بھٹکے ہو کے دیوانہ
تیغ باطل کو کرے پاش پاش اسے وہ پختہ اندام عطا کر
اس بندہ ندارد کی فریاد لیے آی ہوں تیرے در پہ
مر کے بھی رہےزندہ جاوید اسے وہ زریں انجام عطاکر
اقبال کے مرشدوں میں رہے نام فریحہ بھی باقی
صفحہ ہستی سےنہ مٹ سکےجواسے وہ نصب ونام عطا کر