Baalon ke Liye Behtareen Ghazain By Najf Zahara Taqvi

intelligent086

intelligent086

Star Pakistani
20
 
Messages
17,578
Reaction score
26,649
Points
2,231
بالوں کے لیے بہترین غذائیں ....... تحریر : نجف زہرا تقوی

baal.jpg

پہلے تو آپ شیمپو اور کنڈیشنرز کو ایک طرف رکھ دیں۔اگر آپ کو خوبصورت،چمکدار اور نرم و ملائم بال چاہیے تو آج سے مچھلی،کیلے اور دالیں کھانا شروع کر دیں،کیونکہ یہ بالو ں کے لیے بے حد مفید غذا ہیں۔ایک متوازن غذا آپ کے بالوں کے لیے اتنی ہی فائدہ مند ہے جتنی آپ کے جسم کے لیے۔ایسی غذا جس میں آئرن اور پروٹین کی بڑی مقدارموجود ہوآپ کے بالوں کے لیے بے حد فائدہ مند ہے۔پروٹین در اصل بالوں کا بنیادی جز ہے۔آپ اپنے کھانے میں پروٹین کی مقدار جتنی بڑھائیں گے بال اتنے ہی مضبوط اور چمکدار نظر آئیں گے۔اس لیے اپنے کھانے میں ہمیشہ پروٹین کی مناسب مقدار ضرور شامل کریں۔اگر آج سے آپ اپنے کھانوں میں ان چند غذائوں کااستعمال شرو ع کر دیں تو چھ مہینے یا سال تک اس کا اثر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔کھانوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
بڑاگوشت
:ایک تحقیق کے مطابق جسم میں آئرن کی کمی گنجے پن کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔اس کمی کو پورا کرکے آپ اپنے بالوں کو دوبارہ اُگا سکتی ہیں۔ایسے لوگ،خاص طور پر خواتین جنہیں بال گرنے کی شکایت ہو یا بال بڑھ نہ رہے ہوں ان میں آئرن کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔لہٰذا جسم میں آئر ن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بڑے گوشت کا استعمال بہترین ہے۔
انڈے
: بایوٹین ایک بی وٹامن ہے جو بالوں کے بڑھنے اور سر کی جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔جسم میں اس کی کمی واقع ہو جائے تو بال کمزور ہونے لگتے ہیں چونکہ انڈے میں بایوٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے لہٰذا اپنی خوراک میں انڈ ے کا استعمال ضرور کریں۔انڈوں کے علاوہ بایوٹین مونگ پھلی،بادام اور پنیر میں بھی پایا جاتا ہے۔
کیلے
:کیلوں میں ایک دھات سلی کا پائی جاتی ہے جس کے استعمال سے بال گھنے ہو جاتے ہیں۔ایسی غذا جس میں سلیکا کی مقدار ایک خاص حد تک ہو اس سے بال زیادہ موٹے اور مضبوط ہو جاتے ہیں۔
سبزیاں
:بال لمبے اور خوبصورت بنانے کے لیے سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ان میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جس سےseburnمادہ پیدا ہوتا ہے۔یہ مادہ تیل کی مانند ہو تا ہے جو بالوں کے لیے قدرتی کنڈیشنر کا کام دیتا ہے۔
مرغی کا گوشت
:مرغی کے گوشت میں پروٹین کی بہتات ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ خوبصورت بالوں کے لیے اسے کھانے میں شامل کرنا نہایت ضروری ہے۔
گندم،مکئی وغیرہ
:اگر آپ واقعی صحت مند اور چمکدار بال چاہتی ہیں تو گندم اور مکئی کو اپنی خوراک کا لازمی جز بنا لیں،کیونکہ اس میں زنک،آئرن اور وٹامن بی موجود ہوتا ہے۔دیگر غذائیں جو بالوں کے لیے بے حد مفید ہیں ان میں سالمن مچھلی اور خالص دودھ سے بنی چیزیں شامل ہیں۔
گاجر
:گاجرو ں میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو بینائی کے لیے بھی بے حد مفید ہے،اور اس کے ساتھ ساتھ سر کی خشکی دور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔​
 

@intelligent086
بہت عمدہ انتخاب
اہم اور مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
 
Back
Top