Ashaar Baarishon ko kya malum...

Ajwah

Ajwah

Popular Pakistani
I Love Reading
10
 
Messages
2,919
Reaction score
7,787
Points
686
...بارشوں کو کیا معلوم
اس طرح برسنے سے
!!دل پہ کیا گزرتی ہے
یاد کے کئی چہرے
جھانکتے ہیں ماضی کے
!!!ادھ کھلے دریچے سے

...بارشوں کو کیا معلوم
اس طرح کے موسم سے
سوچ کے درختوں پر
!!پھر بہار آتی ہے
منظروں کے جادو سے
!!!لفظ جڑنے لگتے ہیں

جن کو روزمرہ کے
فالتو سے کاموں میں
ہم بھلائے بیٹھے ہوں
!!یاد آنے لگتے ہیں
...بارشوں کو کیا معلوم
اس طرح برسنے سے
!!!!دل پہ کیا گزرتی ہے

 

Back
Top