intelligent086
Star Pakistani
20
- Messages
- 17,578
- Reaction score
- 26,649
- Points
- 2,231
بیسن کا تندوری پرا ٹھا
اجزاء:بیسن250گرام،آٹا250گرام،میدہ1/2کلو،زیرہ دو کھانے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،سونف دو کھانے کے چمچ،کُٹی لال مرچ دو کھانے کے چمچ،خشک دھنیا دو کھانے کے چمچ،انار دانہ دو کھانے کے چمچ، باریک چوپڈ پیاز ایک عدد،سبز دھنیا باریک کٹا ہوا دو کھانے کے چمچ،سبز مرچیں دو کھانے کے چمچ،پودینہ دو کھانے کے چمچ،گھی حسب ضرورت (زیرہ، سونف،خشک دھنیا اور انار دانہ موٹا موٹا کوٹ لیں اور کٹی لال مرچ ڈال کر مکس کر لیں)
ترکیب:آٹے میں بیسن ،میدہ اور نمک مکس کر کے نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔تقریباً 15منٹ کے بعد درمیانے سائزکے پیڑے بنا کر دس منٹ کے لیے رکھ دیں،پھر روٹی بیل کر گھی لگا کر خشک آٹا چھڑک کر پہلے پیاز ڈالیں،پھر سبز مصالحہ،پھر کُٹا ہوا مصالحہ ڈال کر ایک سائید سے کٹ لگا کر لپیٹ کے کون کی شکل بنا کر رکھتے جائیں۔پانچ سے چھ منٹ کے لیے ڈھک کر رکھ دیں،پھر رول کر کے اوون ،تندور ،گرم توے یا فرائینگ پین میں ہلکا سا گھی لگا کر دونوں سائیڈوں سے پکا لیں۔