Maria-Noor

Popular Pakistani
I Love Reading
Level
8
Awards
21
بکھیرے دوش پر زلفیں وه اب کرنے ستم نکلے
جبینیں جُھکتی جاتی ہیں کہ اب باہر صنم نکلے
پھساکر دامِ اُلفت میں ہمیں انجان بنتے ہیں
ارے یہ بھولی صورت والے کتنے پُر ستم نکلے
جفاؤں سے مجھے مارا اداؤں سے کیا گھاںٔل
بہت نکلے تیرے ارماں لیکن پھیر بھی کم نکلے
نزر بھر کر جنہیں دیکھا وہیں وه ہو گںٔے بسمل
تمہاری آبروؤں کے تیر کب خنجر سے کم نکلے
محبّت کے نشے میں مست ہو کر آگںٔے لیکن
بہت بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے)طرح)
اُٹھا ساغر جھُکا مینا صدا قُلقُل کی پیدا کر
پلا اِتنی مُجھے ساقی کہ پیتے پیتے دم نکلے
تلاشِ یار میں کون و مکاں ہم نے نہیں چھوڑا
نہ جب پایا نشاں اُنکا تو ہم سوںٔے عدم نکلے
ہیں بکھری دوش پر زلفیں کہ جیسے چاند بادل میں
وه اب اپنے اسیرِ زلف پر کرنے ستم نکلے
نہیں شکوه طبیبوں کا یہ ھے بیمار کی قسمت
پلاںٔی جاںٔے امرت اور مقدّر سے وه نم نکلے
تیرے اشعار کی اصلاح شاعر ھے نہیں ممکن
کوںٔی اوروں سے بڑھ کر ھو، کوںٔی اور اُن سے کم نکلے
ترا دستِ کرم اُٹھے میرے دامن کو اب بھردے
مُجھے کچھ بھیک دے داتا کہ تیرے در پہ ہم نکلے
اگر کوںٔی تمنّا ھے تو یہ ھے آخری گوہر
وه بالیں پر کھڑے ہوں اور اِس عاشق کا دم نکلے
 

Maria-Noor

Popular Pakistani
I Love Reading
Level
8
Awards
21
@Angelaa:laugh: :laugh: اسی لئیے شاعری سے ہاتھ ہلکا رکھتی ہوں
ہر نظم یا غزل پر جواب اوکھا ہو جاتا ہے بچوں نے تو خیالی محبوب بھی دفنا دیا ہے
:rofl:
 

Angelaa

Popular Pakistani
Level
6
Awards
18
@Maria-Noor Hahahaha :rofl: Aur yeh shayir log saari umar un dekhey khiaaly mehboob ko rotey rehtey :rofl: aur agr mil jaye sachi muchiii tou kuch arsa wasl aur milaap ki shayiri k bad wahi rona dhona :dead: phir wo yeh tassawur kr letey hain k hmara mehboob abhi nai milawo jesey ghaalib farmatey :rofl: dil dhoondta hai phir wahi fursat k raat din...bethey rahain tassawur e jaaana kiye huey:laugh:q ab un ko tassawur hi bhlaa lgta hai :rofl:
 

Maria-Noor

Popular Pakistani
I Love Reading
Level
8
Awards
21
@Angelaa
اسی تصور میں حبیب بھائی کو مسٹر ایلیا بڑے برے لگتے ہیں اس کے بعد منٹو، ن م راشد، عصمت چغتائی ، منٹو کی تو پھر معافی ہو جاتی ہے باقی سے تو ایسے چڑتے ہیں :laugh: ویسے مجھے کوئی زاتی عناد لگتا ہے، ساحر لدھیانوی کو اب آ چھوڑا ہے اس کی تو ایک ایک تحریر من پسند تھی
 
Top